دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 5،4،3 فروری 2025ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع فیضانِ غوث پاک مسجد میں 12 دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈیفنس ٹاؤن کے ٹاؤن، یو-سی، وارڈ نگران و شعبہ ذمہ داران موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ کورسز ذمہ دار محمد حاشر عطاری مدنی نے 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور ا نہیں عملی طور پر 12 دینی کام کرنے کی ترغیب بھی دلائی نیز آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ: محمد احمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مدنی کورسزدعوت اسلامی  کے زیرِ اہتمام سرگودھا، پنجاب میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محبت کالونی ،کوٹ مومن میں 12 دینی کام کورس رہائشی کا اہتما م کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ڈسٹرکٹ مشاورت مولانا انصر خان عطاری مدنی نے 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور ا نہیں عملی طور پر 12 دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔( رپورٹ: محمد احمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام سر انجام دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی طرف سے 9 فروری 2025ء کو نگران مجلس مولانا محمد افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے وزیرآباد کا دورہ کیا اور وہاں قرآن محل ا سٹور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نگران ڈسٹرکٹ مشاورت اور مقامی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

نگرانِ مجلس مولانا محمد افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور نگران ڈسٹرکٹ مشاورت نے مقامی شخصیات کو قرآن محل اسٹور کا وزٹ کروایا اور انہیں اوراق مقدسہ کو محفوظ کرنے کا مکمل طریقہ سمجھایا نیز اوراقِ مقدسہ کی چھانٹی کرنے کا مقام، بکس لگانے، دھلائی کرنے /بنانے اور کاٹنے والی جگہیں بھی دکھائیں ۔ آخر میں دعا خیر و برکت کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 فروری 2025 ء کو ڈسٹرکٹ وزیر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور نگران مجلس مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔ساتھ ہی 12 دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر ذمہ داران نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔آخر میں اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحفے بھی دیئے گئے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 4 فروری 2025ء بروز منگل نگرانِ مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے فیضان آن لائن آکیڈمی گرلز کی لاہور سٹی آزادی چوک میں واقع نیو برانچ کے لئے جگہ کا وزٹ کیا ۔

اس موقع پر ان کے ساتھ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تعمیرات ذمہ دار عمران عطاری مدنی ، فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے صوبہ پنجاب اور سندھ کے ذمہ داران بھی تھے۔

دورانِ وزٹ نگرانِ مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے شاد باغ ٹاؤن ذمہ دار اور سب ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اساتذہ کے پڑھانے کے کیبن اور تعمیرات کی دیگر ریکوائرمنٹس کے حوالے سے راہنمائی کی جس پر انہوں نے بھلے جذبات پیش کئے۔(رپورٹ: آن لائن گرلز ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  تحصیل و ضلع پاکپتن، ڈویژن ساہیوال، صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔اس بابرکت کورس میں شرکاء کو علمِ دین، سنتوں کی تربیت، عملی اصلاح اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ دیا گیا۔

کورس کے اختتام پر خوش نصیب شرکاء کو اسناد پیش کی گئیں تاکہ وہ دینِ متین کی خدمت میں مزید آگے بڑھ سکیں۔ان عاشقانِ رسول نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقوں میں جاکر سنتوں کی بہاریں عام کریں گے، نیکی کی دعوت کو فروغ دیں گے، دینِ اسلام کی خدمت کریں گے اور اصلاحِ امت کے لیے کوشاں رہیں گے۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری مدنی معلم شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:شعیب احمد)


20فروری2025ءبروز جمعرات  کوڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ وکلاء غلام محی الدین کی دعوت پرایڈووکیٹ سید عبد الوحید عطاری( سینئر ایڈووکیٹ مرزا محمد امین صاحب)؛خرم ذیشان (ایکس جوائنٹ سیکرٹری ایڈووکیٹ) اورایڈووکیٹ مرزا محمد محسن (ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد)نے پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم کنزالمدارس بورڈ کا وزٹ کیا۔

وزٹر نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا جنید عطاری مدنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔(رپورٹ۔ابرار احمد،کانٹینٹ :شعیب احمد )


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گونگے، بہرے، نابینا اور دیگر اسپیشل پرسنز میں دینی و فلاحی کام کرنے کے لئے مختلف مقامات پر   عمومی افراد کی تربیت اور ان کو مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں ۔

اسی سلسلے میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 24 فروری 2025 کو عمومی افراد کے لئے اشاروں کی زبان کا رہائشی کورس ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ بدر شفیق عطاری نے کورس کے شرکا کو اشاروں کی زبان سکھائی۔

صوبائی ذمہ دار نے شرکا کو اشاروں کی زبان میں نعت پڑھنے، بیان کرنے اور اسپیشل پرسنز کے 12 دینی کام سمیت اُن میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اس کا عملی طریقہ سکھایا۔اس موقع پر نابینا افراد کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے شرکا کو نابینا افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور ان کی خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا۔

کورس کے اختتام پر شرکا کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری نے سرٹیفکیٹ بھی دیئے اور اُن کے درمیان مختلف ذمہ داریاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اسپیشل پرسنز میں دینی ، فلاحی کام کرنے کا اظہار کیا۔(رپورٹ:کامران عطاری صوبائی ذمہ دار نابینا افراد)


شعبہ مدرستہ المدینہ اور مدرستہ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام20فروری2025 کو فقیر والی تحصیل ہارون میں تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہوا جس میں مارکیٹ میں پڑھنے والے طلباء اور بچےکے سرپرست سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

تقسیم اسناد اجتماع میں سٹی نگران قاری عرفان عطاری نے قرآن کریم کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو اپنی زندگی کا تعلق قرآن سے جوڑنے کا ذہن دیا اس موقع پر 150 بچے کو حفظ قرآن پر اور تقریباً 60 سے زائد عاشقان رسول جو مدرستہ المدینہ بالغان میں پڑھتے ہیں انکو اسناد دی گئیں۔( رپورٹ۔قاری عظیم عطاری،کانٹینٹ شعیب احمد )


پچھلے دنوں پنجاب یونیورسٹی ،لاہور اور فیصل آباد کی مختلف یونیورسٹی سے پروفیسرز، چیئرمین اور فیکلٹی ممبرز کی   فیضان مدینہ فیصل آباد میں حاضری ہوئی جہاں نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری سے وزٹر نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان کیسے گزاریں؟ کےموضوع پرحاضرین کی تربیت فرمائی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے وزٹر کو تحائف پیش کیے۔(رپورٹ۔ نیوز فالواپ ذمہ دار عبدالخالق عطاری، کانٹینٹ شعیب احمد )


صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت پچھلے دنوں ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ منعقد ہوا جس میں حُفاظِ کرام اور ناظرہ خواں سمیت اُن کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے بعد رکنِ شوریٰ نے مدرسۃ المدینہ بوائز سے حفظ مکمل کرنے والے اور ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی اور دعا کروائی جبکہ عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


اصلاحِ معاشرہ میں نمایاں کردار ادا کرنے  اور لاکھوں لوگوں کو علمِ دین کے فیضان سے فیضیاب کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مواقع پر پروفیشنلز کے لئے اجتماعات، سیشنز اور میٹ اپ منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں Doctors ، medical personnel، University`s Faculty ، Professionals اور Teachers Community کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک”میٹ اپ“ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں رمضانُ المبارک کے فضائل بتانے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی بیان کیا جائے گا۔

یہ میٹ اپ 23 فروری 2025ء بروز اتوار دوپہر 02:30 پر شروع ہو جائے گا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بیان کریں گے۔مذکورہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی اس میٹ اپ میں ضرور شرکت کریں اور علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)