خانیوال کے مختلف مقامات پر اسپیشل پرسنز کو
اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے خانیوال کے مختلف مقامات پر اسپیشل
پرسنز کو اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت
پیش کی۔
اسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور
انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے جذبے کے تحت 22 جنوری 2026ء کو اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لودھراں میں اسپیشل
پرسنز کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس دوران ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے اسپیشل پرسنز کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں
شرکت کرنے اور رمضانُ المبارک 2026ء میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری ملتان ڈویژن
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
23
جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے لودھراں میں قائم اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے اسٹاف
کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے نیز رمضان
اعتکاف 2026ء کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل بچوں
کے لئےسیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں والدین اور اساتذہ کا ادب و
احترام کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری ملتان ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان بھر کے مختلف مقامات پر ”توقیت و فلکیات کورس“ کا آغاز کیا جائے گا
لوگوں کو علمِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے تحت
فروری 2026ء میں 6 دن کا”توقیت و فلکیات کورس“ شروع ہونے والا ہے جس
کا دورانیہ روزانہ 8:30 تا 12:30 ہوگا۔
اس کورس میں توقیت، فلکیات اور جغرافیہ کے حوالے
سے مختلف چیزیں بتائی جائیں گی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا ٭ دنیا کے
کسی بھی مقام کے لئے سمتِ قبلہ معلوم کرنا٭ سورج دیکھ کر وقت معلوم کرنے کا طریقہ٭
چھے ماہ کا دن چھے ماہ کی رات کہاں ، کیسےاور کیوں ہوتی ہے؟٭ دن رات کیسے بنتے ہیں؟٭
دن رات چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟٭ سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟٭ جنوبی ممالک
میں دسمبر میں گرمی اور جون میں سردی کیوں ہوتی ہے؟٭ چاند کبھی چھوٹا کبھی بڑا کیوں
نظر آتا ہے؟۔
واضح رہے 6 دن کا ہونے والا یہ مکمل کورس کتاب ”نصابِ توقیت“
سے کروایا جائے گا لہٰذا دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ سے یہ کتاب
حاصل کرلیں۔
کورس کے مقامات:
٭عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی٭جامعۃالمدینہ
بوائز فیضانِ امام غزالی، رحمان سٹی٭جامع
مسجد بلال، چک نمبر 463 گ ب٭مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ فتح پور کمال٭مرکزی
جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ حیدرآباد٭جامعۃالمدینہ خان پور٭جامعۃالمدینہ فیضانِ
بغداد، کورنگی کراچی٭جامعۃالمدینہ فیضانِ عطار، ڈیفنس لاہور٭جامعۃالمدینہ کبیر
والا۔
داخلے کے لئے:
ملتان، پنجاب کے علاقے بوسن ٹاؤن، متی تل میں
واقع حاجی نذر عباس اظم اٹھنگل کے ڈیرے پر شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”نمازِ
جنازہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ گرلز کی طالبات کے
سرپرستوں، مقامی وڈیروں اور علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔
کورس کے دوران نمازِ جنازہ سے متعلق اہم شرعی
مسائل بیان کئے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭نمازِ جنازہ کا شرعی حکم و اہمیت٭نمازِ جنازہ
کے ارکان و سنتیں٭نمازِ جنازہ کا طریقہ٭نمازِ جنازہ میں پائی جانے والی عام غلطیوں
کی نشاندہی٭جنازے میں شرکت کرنے کے فضائل۔
اس موقع پر شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے ڈویژن ذمہ
داران نے حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی و تعلیمی نظام اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
25 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ، G-11
اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ”افطار اجتماع“ منعقد ہوا جس
میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان
کیا۔
معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں عمومی
اسلامی بھائیوں کے علاوہ اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی جن کے لئے خصوصی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں اُن کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔
آخر میں دعائے افطار اور لنگریِ رضویہ کا بھی
سلسلہ ہوا جس کے بعد وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے
ملاقات کی۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ
دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد سیکٹر G-11 میں
واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 24 جنوری 2026ء کی رات مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے اراکین نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور حاجی وقار
المدینہ عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں
شرکت کی۔
اس دوران اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی حلقہ لگایا
گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اُن کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں مدنی
مذاکرے کی ترجمانی کرتے ہوئے اسپیشل
پرسنز کی تربیت و رہنمائی کی۔اس موقع پر
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا اسٹال بھی لگایا گیا جس میں آنے والے اسلامی بھائیوں کو
ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ
دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد،
پنجاب میں 23 جنوری 2026ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ منعقد
ہوئی جس میں فیصل آباد ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
صوبائی ذمہ
دار مولانا انیس عطاری مدنی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنے ڈسٹرکٹ
میں جاکر روحانی علاج کے بستوں کو مضبوط کرنے اور اُن میں نمایاں بہتری لانے کا
ذہن دیا۔
اس کے
علاوہ صوبائی ذمہ دار نے شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والے مریضوں سے احسن انداز میں گفتگو کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے روحانی علاج کے نئے بستے کھولنے اور 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے تحت 21 جنوری 2026ء کو کراچی سٹی کی جامع مسجد بہزاد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔
اس موقع
پر کراچی سٹی ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں تعداد بڑھانے، اسلامی
بہنوں کے کاموں میں معاونت کرنے اور 12 دن کے رہائشی کورس کروانے کے حوالے سے کلام
کیا ۔
اسی طرح سٹی ذمہ دار نے محارم کو قافلوں میں سفر
کرنے، رمضانُ المبارک میں 1 ماہ کا اعتکاف کرنے، محارم اجتماع اور 10 فروری 2026ء
کو ہونے والے نگرانِ شوریٰ کے ایونٹ کی تیاری پر مشاورت کی ۔(رپورٹ: طاہر اقبال عطاری آفس ذمہ دار شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی کے تحت ماہرین توقیت نے
پاکستان بھر کے مسلمانوں کے لئے مختلف شہروں کے ”رمضان
کیلنڈر دعوتِ اسلامی 2026ء / 1447ھ“ تیار کر دیئے ہیں جس کے ذریعے باآسانی
سحر و افطاری کی ٹائمنگ دیکھی جاسکتی ہے ۔
“رمضان کیلنڈر دعوتِ
اسلامی ”حاصل کرنے کا طریقہ:
پہلے فیس بک پر ” رمضان کیلنڈر دعوتِ اسلامی “
لکھ کر پیج تلاش کریں۔اب اس پیج پر اپنے علاقے کا نام اردو یا انگلش میں لکھ کر یا
مینولی سرچ کریں۔ رمضان کیلنڈرز واٹس ایپ چینل اور گوگل ڈرائیو سے بھی درج ذیل لنک
کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
Facebook Page
https://www.facebook.com/profile.php?id=61585844948173
WhatsApp channel
سندھ
https://whatsapp.com/channel/0029VbBne2k1NCrYy7CZl03g
پنجاب
https://whatsapp.com/channel/0029VbCNPa5GehEHK4lVVx0Z
بلوچستان
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6s00pDJ6H1uIEARK32
گلگت بلتستان
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6pC6s9hXFFgJ4uzI0I
خیبرپختونخوا
https://whatsapp.com/channel/0029VbBjuOEGZNCnT9v9lT1N
کشمیر
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6gjV8AojYoFn0cE10H
PDF All Pakistan
Ramzan Calendar
https://drive.google.com/drive/folders/1PqRak5l5bhsEYt9IWUB8ZLrvpd0yRtI4?usp=sharing
تلاش کے
باوجود کیلنڈر نہ ملے تو اپنے علاقے کی لوکیشن اور نام ہمارا واٹس ایپ نمبر (0317-7799717) سیو
کرکے بھیج دیں۔
21
جنوری 2026ء بروز بدھ سے پاکستان بھر میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات
باضابطہ طور پر شروع ہو گئے ہیں۔
امتحانات میں 1 لاکھ 90 ہزار 20 (1,
90, 020) سے زائد
طلبہ و طالبات شریک ہیں جن میں مختلف دینی کورسز مثلاً تجوید
و قراءت، درسِ نظامی، تخصصات، ناظرہ قراٰن، حفظِ قراٰن، امامت کورس اور فیضانِ شریعت
شارٹ کورسز شامل ہیں نیز بورڈ کی انتظامیہ نے ملک بھر میں 884 امتحانی مراکز اور 4
ہزار 463 (4, 463) سے زائد امتحانی عملہ کے ساتھ شفاف و
منظم امتحانی نظام کو یقینی بنایا ہے۔
ذرائع سے
ملنے والی خبر کے مطابق اس بار جدید حاضری کا نظام (ڈیجیٹل/الیکٹرانک) بھی متعارف
کروایا گیا ہے جس سے امتحانات میں وقت کی پابندی، درست حاضری اور احسن نظم و ضبط قائم
ہوا ہے۔
طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین نے اس منظم
امتحانی عمل و جدید حاضری کے ذریعے
کنزالمدارس بورڈ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا
کیا ہے۔ (رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کنزالمدارس بورڈ، ایوب کالونی، فیصل آباد میں حیدرآباد، سندھ کے معزز علمائے
کرام کی آمد
ایوب کالونی، فیصل آباد پنجاب میں واقع دعوتِ
اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں حیدرآباد، سندھ سے تشریف لانے والے
معزز علمائے کرام مولانا پیر سیّد محسن علی نقشبندی امینی صاحب، مولانا محمد شعیب
نقشبندی امینی صاحب اور قاری محمد کاشف رضا عطاری صاحب کی آمد ہوئی۔
ابتداءً تمام معزز علمائے کرام نے بورڈ کے تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کا جائزہ
لیا اور جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق کئے جانے والے بورڈ کے منظم و مؤثر کام کو
بےحد سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
Dawateislami