تمام اسلامی مہینوں میں سب سے افضل رمضانُ المبارک کا مہینہ ہے جس کی ہر گھڑی رحمتوں اور برکتوں سے بھری ہوئی ہوتی ہے نیز اس ماہِ مبارک میں اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمتوں کی برسات کرتا،اُن کے درمیان مغفرت کے پروانے تقسیم کرتا اور گناہ گار مسلمانوں کو جہنم سے آزادی عطا فرماتا ہے۔

رمضانُ المبارک کی یادیں تازہ کرنے اور عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے کے لئے اس ہفتے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے 30 صفحات کا رسالہ یادِ رمضان قسط:03 پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 30 صفحات کا رسالہ یادِ رمضان قسط:03پڑھ یا سُن لے اُسے رمضانِ مدینہ دِکھا اور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب جنّت الفردوس میں داخلہ عطا فرما۔اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download