دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 22 جنوری 2025ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں بنگلہ دیش کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ بنگلہ دیش کے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بیان کیا اور حکمتِ عملی کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت دینی کاموں میں کیا کیا مدد درکار ہے اس پر مشاورت کی۔