22 شعبان المعظم, 1446 ہجری
بیراج روڈ سکھر
، سندھ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی
علاج کے تحت 25، 26 اور 27 جنوری 2025ء کو روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں سکھر ڈویژن کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلا ت کے مطابق اس کورس میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نوید احمد عطاری نے شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے
سے مختلف نکات پر اُن کی رہنمائی کی۔اسی طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ ، اس کی چند احتیاطیں نیز شعبے کے بارے میں نئی اپڈیٹس
سے آگاہ کیا۔