پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 11 فروری 2025ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت میٹنگ ہوئی جس میں ملتان کے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی نے شعبے کی اپڈیٹس سے آگاہ کیا نیز ملتان کی ہر یوسی میں شعبہ روحانی علاج کا بستہ کھولنے اور 12 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)