دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہر جمعرات کی رات عشاء کی نماز کے بعد شروع ہوتا ہے جس میں تلاوت و نعت کے بعد سنتوں بھرا بیان اور ذکر و دعا کا سلسلہ ہوتا ہے۔

20 فروری 2025ء کی شب بھی معمول کے مطابق عشاء کی نماز کے بعد ملک بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوگا جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی اصلاحی موضوعات پر شرکائے اجتماع کی تربیت فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں جانشینِ عطار مولانا الحاج عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز 8:30 پر تلاوت و نعت سے ہوگا۔ یہ اجتماع جانشینِ عطار کے یوٹیوب اور فیس بُک پیج پر لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں مفتیِ اہل سنت شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری قادری خصوصی طور پر ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے۔ جامع مسجد ابن آدم چارمینار گلشن معمارکراچی میں حاجی عبدالحبیب عطاری،جامع مسجد فیضانِ جیلان بلاک 8 کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی امین عطاری، فیضانِ اسلام مسجد خبایان سحر فیز7 DHA میں رکن شوریٰ حاجی علی رضا عطاری اور ایبٹ آباد کے فوارہ چوک پر واقع ملن شادی ہال میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھر ابیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسو ل سے گزارش ہے کہ اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔