22 شعبان المعظم, 1446 ہجری
ڈیرہ غازی خان، پنجاب کے علاقے جمال سرور کالونی
میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن پر مشتمل (25، 26 اور 27 جنوری 2025ء) روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں ڈیرہ غازی خان کے اسلامی
بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شبیر عطاری
نے تعویذات لکھنے، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے ان کی چند احتیاطیں
بیان کیں نیز شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ بھی کیا۔