22 شعبان المعظم, 1446 ہجری
صوبہ KPK کے شہر ایبٹ
آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کے
تحت 15، 16 اور 17 فروری 2025ء کو روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں پشاور ڈویژن
کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی طارق محمود عطاری نے شعبے کے
متعلق کلام کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر شرکائے کورس کی
رہنمائی کی اور دم کرنے سمیت کاٹ کرنے کا طریقہ نیز اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔