دارالافتاء اہل سنت (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام 9 مارچ 2022ء بروزبدھ بعد نمازعشاء جناح ایونیو کمرشل S.Qٹاور، بحریہ ٹاؤن، کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

سیمینار میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی ماجد رضا عطاری مدنی صاحب نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائی۔

زکوۃ سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟


پچھلے دنوں کالیکی منڈی حافظ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ گجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کالیکی منڈی کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ رسالہ ’’40 نیک اعمال‘‘ کے مطابق رمضانُ المبارک گزارنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے عطا کردہ قراٰنِ پاک کی تحریکیں 3 قراٰن، 2 قراٰن اور ایک قراٰن پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری زون ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 مارچ 2022ء بروزاتواربعد نماز ظہر الحرمین ویڈنگ کمپلیکس، نزد مغلانوالہ اسٹاپ منڈی فیض آباد میں ”زکٰوۃ سیمینار“کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

سیمینار میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی ساجدعطاری مدنی صاحب نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائی۔

زکوۃ سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 28 مارچ 2022ء بروز پیر شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹر نیٹ ایک میٹنگ ہوئی جس میں فارایسٹ ریجن کے ائمہ کرام ، ریجن ذمہ دار ائمہ مساجد اور ناظم اعلیٰ (شعبہ ائمہ مساجد و فیضان مدینہ بیرون ملک) نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے آفس ذمہ دار محمد شعبان عطاری مدنی کے ہمراہ ذمہ داراسلامی بھائیوں سے رمضانُ المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری مدنی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جس طرح کسی بھی بیج کے فصل یا تناو ردرخت بننے کے لئے مسلسل محنت و نگہبانی کرنی پڑتی ہے، اسی طرح بچے کومعاشرے کا کامیاب انسان بنانے کے لئے مستقل مزاجی سےاچھے ماحو ل میں بہتر ین تعلیم و تربیت کی ضرورت رہتی ہے۔

ابتدائی سالوں میں گھر کےاند راپنی شفقت او رمحبت کے زیر ِسایہ زندگی گزارنے کی بنیادی تربیت کے بعد سمجھدارودیندار والدین بچوں کے لئے ایک ایسے تعلیمی ادارے کی تلا ش کاعمل شروع کردیتے ہیں جہاں ان کے بچے عملی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کے ساتھ بنیادی اسلامی شعائر کی صحیح تعلیم حا صل کر کےایک کامیاب زندگی گزار نے کے قابل بنیں اور ملک و قوم کی تعمیروتر قی میں بھی مثبت کردارادا کرسکیں۔

اسی سلسلے میں 5 مارچ 2022ء سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلا مک اسکول سسٹم کے کراچی کیمپسز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے، آپ بھی اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے دارالمدینہ کا انتخاب کیجیے۔(رپورٹ:محمد نبیل شیخ میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


تعلیمی اداروں میں وقتاً فوقتاً اساتذہ کی کارکردگی کی جانچ اور تدریسی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے ان کی تربیت کرناان اداروں کی ترقی کا باعث بنتا ہے اور اساتذہ نئی نسل کی تربیت مزید بہترانداز میں کرتے ہیں۔

الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داروں کے دوروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔گزشتہ دنوں نگرانِ دارالمدینہ سندھ مدنی رضاعطاری نے بوائز ہائی اسکول، سرفراز کالونی اور لطیف آباد کے کیمپسز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مدنی رضا عطاری نے اساتذہ کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکنڈری اسکول کے طلبہ عنقریب ہم سے رخصت ہورہے ہیں۔انہیں فرض علوم سکھانے اور بورڈ کے امتحان میں اُن کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اساتذہ پرزور دیا کہ وہ اپنی تدریس میں لیسن پلاننگ کو لازمی حصہ بنائیں۔تعلیمی جائزوں اور دیگر تعلیمی سہولیات کا استعمال کریں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں صوبۂ بلوچستان کے شہر سبی میں 3 دن پر مشتمل روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف ڈویژن سے آنے والے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ کورس معلم محمد عدنان عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا جبکہ اس کی چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کی۔

بعدازاں معلم نے شرکائے کورس کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر  فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں27 مارچ 2022ء بروز پیر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے رابطہ برائےمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب، کشمیر، کے پی کے کے صوبائی، ڈویژن، میٹروپولیٹن ذمہ داران اور فیصل آباد کے ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے مہینوں کے سردار رمضان شریف میں اعتکاف کرنے کی اہمت اور فوائد کے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت سنت اعتکاف میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 مارچ 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران (فیصل آباد) کے ذمہ داران اور تاجران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری نے بذریعہ وڈیو لنک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے حلقہ کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کو عام کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ نے رمضانُ المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کے بارے میں عاشقانِ رسول کو ترغیب دلائی۔

بعدازاں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بھی شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔اس موقع پر مختلف ذمہ داران نے دینی کاموں کومزید بڑھانے کے حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی  کے تحت گزشتہ دنوں جاموٹ قومی موومنٹ پاکستان کے سیکریٹری جنرل محمد وارث ابڑو کی والدہ محترمہ کی وفات پر قاری امیر بخش عطاری اور گلزار عطاری نے ان سے ان کے گھر جاکرتعزیت کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور مرحومہ کے لئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کی۔(رپورٹ: محمد ابرہیم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا) 


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنوں نصیر آباد بلوچستان میں سابق کونسلر حاجی غلام رسول سولنگی، محمد اکبر سولنگی اور امداد حسین سولنگی کی ہمشیرہ کے انتقال پر ذمہ داران نے ان سے تعزیت کی ۔

قاری امیر بخش عطاری اور گلزار عطاری نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت بھی کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد ابرہیم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


د عوتِ  اسلامی کے تحت 27 مارچ 2022ء بروزاتوار تحصیل پنڈدادن خان ضلع جہلم میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز کے تقسیم اسناد اجتماع میں علمائے اہل سنت کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مولانا مسعودالرسول ہاشمی صاحب نے طلبائےکرام میں اسنادوتحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ: خالد مدنی رابطہ بالعلما ، کانٹینٹ: رمضان رضا)