
28
مارچ 2022 ء کوشعبہ کفن دفن کے تحت
کورنگی کے ڈی اے کی ایک جامع مسجد میں سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے میت کو غسل دینے کی فضیلت پر بیان کرتے ہوئے غسل میت کا عملی طریقہ
، کفن کاٹنے و پہنانے کا طریقہ بتایا۔ (رپورٹ:
عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)
تحصیل جنڈ میں قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کے
لئے تقسیم ِاسناد اجتماع
.jpeg)
د عوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے
دنوں تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں مدرسۃ المدینہ
بوائز سے قراٰنِ پاک ناظرہ و حفظ مکمل کرنے والے بچوں کے لئے تقسیم ِاسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں علمائے کرام سمیت دیگر عاشقانِ
رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوت اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
خالد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
گزشتہ
دنوں تحصیل نوشہرہ ضلع گوجرانوالہ میں شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران نے ایس ایچ او
ساجد سوہل اور سیکیورٹی انچارج عثمان
گادی سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات علاقے میں لگائے جانے والے مدنی
بستےاور عطیات بکس کے مسائل کے بارے میں
گفتگو کی ،ایس ایچ او نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی نیز ذمہ دار نے مکتبۃ المدینہ کی کتاب فیضان
رمضان تحفہ میں دی ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)

28
مارچ 2022 ء کو ماڈل ٹاؤن میں ایڈمنسٹر یٹر
کراچی جناب بیرسٹر مرتضی ٰ وہاب کے
پروگرام میں دعوت اسلامی کے وفد نے شرکت کی جس میں رکن شوری ٰ حاجی عبد الحبیب
عطاری ، سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری و دیگر
ذمہ داران شامل تھے۔
رکن
شوری حاجی عبد الحبیب عطاری نے پروگرام
میں آئے مہمان صوبائی وزیر سعید غنی ، ایڈمنسٹر یٹر کورنگی جاوید کلہوڑ ، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا و دیگر شخصیات سے ملاقات کی انہیں دعوت اسلامی
کی خدمات کے بارے میں بتایا اور برنس گارڈن میں ایف جی آر ایف کے تحت شیلڈ تقسیم
کئے گئے ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)

29 مارچ 2022ء بروز پیر شعبہ ائمہ مساجد
دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یونان کے ائمہ کرام ، ائمہ مساجد ذمہ دار اور ناظم
اعلیٰ (شعبہ ائمہ مساجد و فیضان مدینہ بیرون ملک) نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے آفس ذمہ دار محمد شعبان عطاری مدنی کے ہمراہ ذمہ
داراسلامی بھائیوں سے رمضانُ المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر
تبادلۂ خیال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی کے حوالے
مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری مدنی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

23
مارچ 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے پٹرولنگ پوسٹ روشن والابائی پاس فیصل آباد میں یو م ِپاکستان کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کی ۔
اس
تقریب میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے ڈی ایس پی ملک محمد امین ، پی آراو ٹو ایس ایس
پی محمد رضوان بھٹی اور اے ایس آئی رانا محمد شاہد سے ملاقات کی اور حاضرین سے بیان کیا جس میں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے
بارے میں بتایا، ساتھ ہی قرآن خوانی میں
بھی شرکت کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے
لئے دعائے خیر کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن
فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام دو مقامات پر علمِ
توقیت وفلکیات کورس کا انعقاد

شعبہ اوقات الصلاۃ
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام دو
مقامات پر 6 دن پر مشتمل (21 تا 26 مارچ 2022ء) توقیت وفلکیات کورس منعقد کیا گیا جن میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ خان پور ضلع رحیم یار خان شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق کورس میں شریک طلبۂ کرام کو استخراج
اوقات اور علم توقیت سمیت دیگر اہم باتیں
سکھائی گئیں نیز رؤیتِ ہلال کے قواعد و شرائط پر الگ سے ایک لیکچر کا اہتمام کیا
گیا۔
کورس کے اختتام پر طلبۂ کرام سے امتحانات لینے
کا بھی سلسلہ رہا جس میں 70 فیصد سے زائد مارکس لینے والے طلبۂ کرام نے توقیت کورس کے دوسرے لیول کے لئے کوالیفائی
کیا۔
بعدازاں امتحان میں پاس ہونے والے طلبۂ کرام کے
درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جن میں پہلی پوزیشن محمد فاروق صدیقی بن محمد ندیم، دوسری
پوزیشن حسنین سلطان بن سلطان احمد جبکہ تیسری پوزیشن محمد سیف اللہ بن قیصر محمود نے حاصل کی۔
واضح رہے کو الیفائڈ طلبۂ کرام کے لئے علمِ
توقیت کورس کا دوسرا لیول جلد آن لائن شروع کیا جائے گا۔(رپورٹ:عبدالقادر عباسی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سرگودھا میں3 دن کے روحانی علاج کورس کا اہتمام، مختلف ڈسڑک کے ذمہ
داران کی شرکت
.jpeg)
پنجاب پاکستان کے شہر سرگودھا میں دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن پر مشتمل (27، 28، 29 مارچ 2022ء بروز اتوار، پیر اور منگل) روحانی علاج کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن سرگودھا کے مختلف ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں معلم محمد یونس عطاری نے شرکا کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت
کرتے ہوئے انہیں دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں
بیان کیں۔
اس دوران ذمہ دار نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں
کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیااور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ ملانے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ڈویژن ذمہ دار، ناظمینِ
اعلیٰ، ناظمین اور مدرسین کی میٹنگ

شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام 28 مارچ 2022ء بروز پیر اسلام آباد میں ایک میٹنگ منعقد ہوائی جس میں
شعبے کے ڈویژن ذمہ دار، ناظمینِ اعلیٰ، ناظمین اور مدرسین نے
شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار پنجاب پاکستان قاری محمد جاوید عطاری نے شرکائے میٹنگ کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے
دینی کاموں کو مزید بہتر بنانےاور رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر
تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں راولپنڈی ڈویژن کے اجارہ ذمہ دار نے بھی دورانِ میٹنگ شرکا کو اجارے کے متعلق چند ضروری
باتیں بتائی۔
اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:شعیب اشرف نقشبندی ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ
شارٹ ٹائم راولپنڈی ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر کامونکی میں تاجر اجتماع
کا انعقاد، کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت

زکوٰۃ مال کا میل ہے، زکوۃ دینے سے مال پاک ہوتا ہے،
صدقہ بری موت سے بچاتا ہے، صدقہ دینے سے بلائیں دور ہوتی ہیں، زکوٰۃ دینے سے مال
کی حفاظت ہوتی ہے، زکوٰۃ نہ دینے سے اللہ عزوجل ناراض ہوتا ہے، جس مال کی زکوٰۃ نہ دی جائے وہ
مال ہلاک ہو جاتا ہے، زکوۃ دینے سے معاشرے میں غربت کا خاتمہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا
اظہار کامونکی کے نجی میرج ہال میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی جانب سے صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر کامونکی میں تاجر
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر
تاجران، ڈاکٹرز، صحافیوں اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔دورانِ اجتماع رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ دینے
کے فوائد اور زکوٰۃ ادا نہ کرنے کی وعیدیں بتائیں نیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح
پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔
اس موقع
پر نگرانِ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ مولانا محمد یعقوب عطاری، نگرانِ تحصیل کامونکی
مولانا سلمان عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری، حاجی محمد
عباس عطاری، حاجی ظفر عطاری اور مولانا زاہد عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول بھی موجود
تھے۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد وقار عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 مارچ 2022ء بروز
پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مناجات افطار کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے امیر اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سمیت دیگر عاشقان رسول کے لکھے ہوئے دعا یئہ کلام پڑھے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ،
اسلامی بہنوں کے محارم کی شرکت

پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت اسلامی بہنیں کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں اسلامی بہنوں کے محارم نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد
لقمان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی
اور ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کے لئے بھرپور انداز میں عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام الیاس عطاری معاونت ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)