پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوریٰ (دعوت اسلامی) کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی تنظیمی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر تھے۔

دوران دورہ نگران شوریٰ نے لاہور میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ نے انہیں دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔ 


دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کے زیر ِاہتمام 29 مارچ 2022ء بروز منگل پتوکی میں احکامِ زکوٰۃ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات، تاجران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی انس عطاری مدنی صاحب نے زکوٰۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر گفتگو کی جبکہ عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

اس موقع پر جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


29 مارچ 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رنگپورہ سیالکوٹ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ داران کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیاجن میں مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز، زیرِ تعمیر دورۂ حدیث شریف اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی شامل تھے۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات جمع کرنے کے حوالے مجلس فیضانِ مدینہ کے اراکین کی ذہن سازی کی اور انہیں نئے اہداف دیئے۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مدارس و مساجد کا قیام کرنے والی دعوت اسلامی کی منفرد ڈیپارٹمنٹ شعبہ خدام المساجد و المدارس کے زیر اہتمام کراچی میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

سیشن میں ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی Performance، کامیابی اور مستقبل کے اہداف کے بارےمیں پریزنٹیشن Presentation دی گئی۔آخر میں رکن شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے مسجد کے حصول اور تعمیر میں تعاون کرنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرنے کے لئے شیلڈز پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت تین دن پر26 تا28 مارچ 2022ء تک مشتمل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے ٹرانسلیٹرز، ایڈیٹرز اور مفتشین بذریعہ زوم شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے مطالعے کی اہمیت پر بیان کیا اور شرکا کو مطالعہ کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔


دین اسلام میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔قرآن پاک میں بھی علم سیکھنے کے بارے میں ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔ فرمان باری تعالیٰ: فَسْـئـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ۔ ترجمہ کنز العرفان: اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھو۔ (سورۃ النحل، آیت نمبر43)

حکم باری تعالیٰ اور فرمان رسول پر عمل کرتے ہوئے عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی ہر جمعرات پابندی کے ساتھ علم دین کو عام کرنے کے لئےدنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کرتی ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی قرآن و حدیث کے متعلق مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات دنیا بھر میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رات 9:00 بجے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری”رمضان کا استقبال کیسے کریں؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ بہزاد مسجد، سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، فیضان اسلام 84/3، لین10، خیابان سحر، فیز7، ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، میمن سوسائٹی فیز2 حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری، جامع مسجد عثمانیہ عبد اللہ گوٹھ میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن چونگی نمبر 7 اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری اور جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


یورپی ملک سویڈن کے شہر مالمو میں دعوتِ اسلامی کے تحت 28 مارچ 2022ء بروز پیر مقامی شخصیت ثقلین عباس کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ سویڈن حاجی ارشد عطاری اور نگرانِ ڈویژن رضوان عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک تھے۔

اس دوران ذمہ داران نے وہاں موجو دشخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے تعارفی ویڈیو دکھائی اور انہیں ڈنیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں والدین اور سرپرستوں کی آراء و تجاویز کا احترام کرتے ہوئے مختلف مواقع پر پیرنٹس مینجمنٹ میٹنگز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں لطیف آباد حیدرآباد میں پیرنٹس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں شعبے کی طرف سے آنے والے پراجیکٹس اور سرگرمیوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی نیز والدین و سرپرستوں کا فیڈبیک بھی لیا گیا تاکہ شعبے میں مزید بہتری کے اقدامات کئے جاسکیں۔ (رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


28 مارچ 2022 ء کو خاصخیلی ہاؤس چمبڑ روڈ ٹنڈو الہ یار  سندھ میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کی گیا جس میں امام جامع مسجد مدینہ مولانا قاری فیض الحسن صاحب ، شوکت علی خاصخیلی ، خلیل احمد قائم خانی و دیگر علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مدنی مذاکرہ میں مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو ایک ماہ اعتکاف کرنے، روزہ رکھنے اور رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ اس موقع پر سید نذیر حسین عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری بھی شریک تھے۔(رپورٹ: ڈاکٹر عادل آرائیں ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


27  مارچ 2022 ء کو رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے ذمہ دار عبد الرشید عطاری نے مٹیاری ڈسٹرکٹ جامعہ غوثیہ طاہریہ نیشنل ہائی وے میں وزٹ کیا جہاں ناظم اعلی عبد الطیف چانڈیو اور مدرسہ ہذا کے حفاظ کرام سے ملاقا ت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی اور اس کے ذیلی شعبہ جات کا تعارف کرایا بالخصوص مدرسۃ المدینہ کی خدمات بیان کی جس پر ناظم اعلی نے دعوت اسلامی کے کاموں کو خوب سراہا۔

اس کے علاوہ پیر آغا نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر انوار پرحاضری بھی دی ۔(رپورٹ: عبد الرشید عطاری ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج وعمرہ کے زیرِاہتمام سرکاری ڈویژن ساہیوال کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران  نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور رمضانُ المبارک میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا گیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ حج و عمرہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 مارچ 2022 ء کو بار ایسوسی ایشن پتوکی لاہور میں وکلاء کے درمیان سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری  نے استقبال رمضان کے سلسلے میں بیان کیا اور وکلاء کو رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ پتوکی مارکیٹ میں تاجران برادران کے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقے کا انعقاد ہواجس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر تاجران نے عطیات پیش بھی کیے اور مزید تعاون کرنے کی نیتیں کیں ساتھ ہی ڈاکٹر محمد عدنان عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں پتوکی کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری شعبہ سیکیورٹی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)