دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے یکم شعبان المعظم کو امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر ایک نئے کورس بنام ’’حاضری قبرستان ‘‘کا آغاز ہوا اس کورس کے کرنے والوں کو آپ نے دعاؤں سے بھی نوازا ۔

امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعاؤں کو حاصل کرنے کے لئے 01 شعبان المعظم بمطابق 22 فروری 2023 ءکو شعبہ کفن دفن کی جانب سے ملتان سٹی میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد انصاری چوک شاہ رکن عالم کالونی میں حاضری قبرستان کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ملتان سٹی ذمہ دار محمد وسیم عطاری مدنی نے اس کورس میں وہ بزرگ کون تھے جن کی کرامت سے مردے زندہ ہوئے، دنیا میں سب سے پہلی قبر کس کی بنی، قیامت کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں افضل ترین قبرستان کونسا ہےاور قبر پر حاضری کا طریقہ بتایا “ ۔کورس کے اختتام پر ناظم الامور فیضان مدینہ محمد حامد عطاری مدنی نے دعا کروائی جبکہ شرکائے کورس نے بہت اچھے اچھے تاثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ : محمد وسیم مدنی شعبہ کفن دفن ملتان سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)