24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب پاکستان کے شہر
راولپنڈی میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام راولپنڈی ڈویژن، سٹی اور ٹاؤن
سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن تا ذیلی سطح کی نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی
اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی ماحول سے منسلک
اسلامی بہنوں کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں اپلوڈ کرنے، تقرری مکمل کرنے اور سالانہ
ڈونیشن کا فالو اپ لیا۔