عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کلفٹن بلاک 2 کراچی کی جامع مسجد الخیر میں 7 دن کا اصلاحِ اعمال کورس منعقد ہوا جس میں معلم عبد الجلیل عطاری نے باطنی بیماریوں (حسد، تکبر، غیبت، بدگمانی) کی آفات سے بچنے کا طریقہ سکھایا نیز بنیادی فرض علوم پر شرکا کی رہنمائی کی۔

تفصیلات کے مطابق عاشقانِ رسول نے دورانِ کورس نفلی عبادات سمیت تہجد،اشراق و چاشت اور اوابین پڑھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ معلم کورس نے خوفِ خدا، اسلاف کا ذوقِ عبادت، سنتیں و آداب اور اخلاقیات کے موضوعات پر عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی۔

کورس کے اختتام پر شرکا سے امتحان لیا گیاجبکہ شعبہ مدنی کورسز کے کراچی سٹی ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری مدنی رکنِ شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)