
دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار الافتاء اہل سنت کے زیر اہتمام 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ المبارک ڈویژن
محمودآباد کی جامع مسجد حنفیہ میں احکام زکوۃ کورس ہواجس میں 90 تاجروں سمیت 130 ذمہ داران و دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی مولانا سعید عطاری مدنی نے ایس ایم ڈی کے ذریعے زکوٰۃ کےمسائل پر اسلامی بھائیوں کی شرعی رہنمائی فرمائی اور ساتھ ساتھ ان کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے
جوابات دیئے۔ آخر میں کتب و رسائل کی تقسیم
کاری کا سلسلہ بھی ہوا ۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ، کانٹینٹ:
رمضان رضا)
.jpeg)
27مارچ 2022ءبروزاتوار دعوت اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز کی جانب سے تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس موقع پر مفتی عرفان قادری ، مفتی حمید نعیمی ، منور رضا
مدنی، علی رضا شاہ صاحب ، افتخار رضا مدنی اور عاصم مدنی نے طلبائے کرام میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد
سلمان عطاری نگران کابینہ کامونکی کابینہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا)
.jpg)
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر
اہتمام 27 مارچ2022ء کو المعراج میرج ہال
جی ٹی روڈ کامونکی میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام ،ان کے سرپرستوں اور مقامی
شخصیات نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ نگران محمد یعقوب عطاری نے ’’قراٰن پاک کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا بعدازاں کامونکی میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز سے حفظ قراٰ ن کرنے والے 25 بچوں
کو مبارک باد کے ساتھ ساتھ ان میں اسناد
تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: محمد سلمان عطاری
نگران کابینہ کامونکی، کانٹینٹ: رمضان رضا)

دعوتِ اسلامی کے تحت24 مارچ 2022ء کو یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کےمدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں اٹلی، سوئیڈن ، اسپین، فرانس، ڈنمارک، بیلجئیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے مشورے میں ہدف بنا کر کام
کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور کارکردگی
فارم سمجھائے نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس کے علاوہ سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیتے ہوئے وقت پر کارکردگی دینے کی ترغیب دلائی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
بذریعہ انٹرنیٹ ’’قبر میں کام آنے والے اعمال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو قبر میں کام آنے
والے اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔
ملک بھرمیں سینکڑوں مقامات پر تقسیم اسناد اجتماعات کا
انعقاد، حاجی شاہد عطاری نے بیان فرمایا

ملک بھر
میں سینکڑوں مقامات پر تقسیم اسناد اجتماعات کا انعقاد
حفظ
مکمل کرنے والے 8 ہزار 895 اور 44ہزار 691بچوں
اور بچیوں کو ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے پر اسناد پیش کی گئیں
27
مارچ 2022ء کو عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کے
مختلف شہر وں میں کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد، دار السلام ٹوبہ پنجاب، لاڑکانہ سندھ، گلشن راوی
لاہور، ملتان، کھرڑیانوالہ، سانگھڑ، ڈیرہ غازی خان،نواب شاہ، بحریہ روڈسندھ، سکھر،
شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ملکوال، ظفروال، سیالکوٹ ، پشاور، لیہ اور
جہلم سمیت سینکڑوں مقامات پر تقسیم اسناد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں
ہزاروں طلبہ، سرپرست اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”قرآن پاک یاد کرنا ہے آسان“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور قرآن پاک میں بیان ہونے والے واقعات سمیت دیگر
امور پر گفتگو کی۔
بیان
کے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا آڈیو پیغام بھی سنایا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بچوں اور
ان کےسرپرستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے اور بچوں
کو جامعۃ المدینہ میں داخلے لینے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے طلبہ
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا۔
اجتماع
کے آخر میں سینکڑوں مقامات پر سال 2021ء میں حافظِ قرآن بننے والے 8 ہزار 895 اور
تجوید و قراءت کے ساتھ ناظرہ مکمل کرنے والے 44ہزار 691 بچوں اور بچیوں میں اسناد
تقسیم کئے گئے۔
واضح
رہے پاکستان بھر میں قائم مدارس المدینہ سے اب تک 1لاکھ 9ہزار82 بچے اور
بچیاں حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں
اس کے علاوہ تجوید و قراءت کے ساتھ ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے
بچوں اور بچیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 998 ہے۔اس کے علاوہ پورے پاکستان میں قائم 4 ہزار 707 مدارس
المدینہ بچے اور بچیوں کو قرآن پاک کی مفت تعلیم فراہم کررہے ہیں۔

26 مارچ 2022ء بروز ہفتہ دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی آسانی کےلئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مدنی مذاکرے کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرتے
ہوئے اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔اس موقع محمد عمران عطاری (کراچی سٹی ذمہ دار)، محمد
علی عطاری، محمد فیضان عطاری اور عمران عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت گلستان جوہر بلاک 15 کراچی میں مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن حاجی محمد امین عطاری کی آمد ہوئی۔
اس دوران رکنِ شوری ٰنے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اس مدرسے میں بچوں کو قرآنِ پاک کی
تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
اس موقع
پر ڈسٹرکٹ نگران سیّد قذافی عطاری، ٹاؤن نگران واصف عطاری، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کراچی سٹی ذمہ دار عمران عطاری، کراچی نابینا افراد ذمہ دار جمیل عطاری، وسیم عطاری، شاہد عطاری، سیّد عامر عطاری، فیضان عطاری اور دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
27 مارچ 2022ء بروز اتوار نیو کراچی میں قائم
حکیم جعفر کے مطب پر شعبہ رابطہ برائے
حکیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
سیکھنےسکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں حکیم غزالی، حکیم بغداد اور حکیم منظور
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ حاجی عبیدالرحمٰن عطاری نےوہاں
موجود حکما کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مریضوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ خیر خواہی
کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر شعبہ ذمہ داران وقاص رضا عطاری اور محمد آصف عطاری بھی
موجود تھے۔(رپورٹ: عبد الرشید عطاری یونیورسٹی
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام تین دن
کا مدنی قافلہ مٹیاری ڈسٹرکٹ کی جانب سفر پر روانہ ہوا جس میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ
لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران، مدرسین، مدرسۃ المدینہ بالغان کے طلبہ اور
تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔
دورانِ مدنی قافلہ مختلف دینی کاموں کا سلسلہ
رہا جن میں چوک درس، مسجد درس فجر کے لئے اسلامی بھائیوں کو جگانا اور تفسیر سننے
سنانے کا حلقہ شامل تھا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے قافلہ کو رمضان
المبارک میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے
زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے
کا حلقہ بھی ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:عبد الرشید عطاری یونیورسٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
بزم قرشی پاکستان کی پر وقار تقریب میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داران کی شرکت

پچھلے دنوں کراچی میں صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم
محمد احمد سلیمی کے زیرِ صدارت بزم قرشی پاکستان کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت کم و بیش 300 حکیموں نے شرکت
کی۔
اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے وہاں موجود
حکیموں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
ایک ماہ اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کاا ظہارکیا۔(رپورٹ:عظیم عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے
حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
وزیر آباد
میں واقع مولانا عبدالغفور ہزاروی چشتی قادری کے مزار پر حاضری
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 26 مارچ 2022ء بروز
ہفتہ شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران نے
وزیر آباد ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں واقع مولانا
عبدالغفور ہزاروی چشتی قادری رحمۃُ اللہِ
علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور
صاحبزادہ پیر محمد
عارف ہزاروی سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں شعبہ
مزاراتِ اولیاء کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا جس پر
انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)