21 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 مارچ 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن
نےمقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر ڈویژن پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں گھر
گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اجتماع پاک میں شرکت کی نیتیں کروائیں ۔
دوسری جانب علاقہ گارڈن میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں ڈونیشن کی ترغیب
دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ
ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا ۔