دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے لئے مزنگ لاہور میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ آڈیو ’’اولاد کی تربیت‘‘ اور ’’حسنِ اخلاق‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں مدرسۃ المدینہ گرلز سے حفظ و ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے ذریعے اُن کو اسناد پیش کی گئیں۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امت کی خیر خواہی میں پیش پیش دعوت اسلامی نے بلائنڈ بچوں  کے لئے پہلا مدرسۃ المدینہ بلائنڈ گلستان جوہر کراچی میں افتتاح کیا اس موقع پر نگران کراچی سٹی و رکن شوری حاجی امین عطاری ودیگر ذمہ داران سمیت رہنما تحریک انصاف و کوآرڈینیٹر ممبر سندھ اسمبلی پی ایس ریحان غوری ، ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری و دیگر علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائےشخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز فٹبال گراؤنڈ لاہور میں صوبائی ذمہ دار رابطہ برائے شخصیات لیاقت عطاری  نے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئےاجتماع سالانہ تقسیم اسناد مدرسۃالمدینہ کے سلسلے میں گلشن راوی فٹبال گراؤنڈ لاہور کے انتظامات وغیرہ کا وزٹ کیا ۔

جبکہ ڈویژن اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ واہگہ ٹاؤن میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں سبی بلوچستان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نےڈسٹرکٹ جیل   سبی کے آفس میں سپرنٹنڈنٹ ثناء اللہ بلوچ کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی ۔

اس دوران مختلف قبائلی شخصیات سے ملاقات کیں دعوت اسلامی کا تعارف کرایا ، علاقے میں دینی کام کرنے اور ذمہ داران کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے سبی میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سبی عبد اللہ کاکڑ سے ان کے آفس میں ملاقات کی دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کی۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی کے ذمہ داران سمیت بذریعہ انٹرنیٹ چند ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیا اور انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے بھر پور انداز میں عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


24مارچ 2022 ء بروزجمعرات ڈیرہ اللہ یار  بلوچستان میں بعد از ہفتہ وار اجتماع شعبہ ڈونیشن سیل کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس ڈاکٹر عبد القیوم عطاری اور علاقے کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں ڈیرہ اللہ یار کے بستہ ذمہ دار ان کی رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور اہداف مقرر کئے۔(رپورٹ: ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز شعبہ ڈونیشن سیل کے تحت لکھنوی مسجد لیاقت آباد ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں  سید شفیق الرحمن ، ڈسٹرکٹ کراچی نگران رضا عطاری ، ٹاؤن نگران و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں شعبے میں مزید بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ، رمضان عطیات اور کاؤنٹر لگانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی ۔(رپورٹ: ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


25 مارچ 2022 ء کو  لاہور میں دو دن پر مشتمل ڈیری ایشیا ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیری ایشیا ایکسپو کی آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کو ایکسپو وزٹ کرنے کی دعوت دی گئی جس پر رکن شوری ، نگران مجلس ایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک اور دیگر ذمہ دار ان نے ڈیری ایشیا ایکسپو کا وزٹ کیا۔

آرگنائزنگ کمیٹی نے رکن شوری و ذمہ داران کو مختلف اسٹالز کا خصوصی وزٹ کرایا اور دعوت اسلامی کے رابطہ برائے اگریکلچر کے اسٹال کا بھی وزٹ کیاجہاں ذمہ دار ان کی کوششوں کو سراہا۔

رکن شوری نے ایکسپو میں آئے ہوئے دیگر مہمانوں سے ملاقات کی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔آرگنائزنگ کمیٹی نے رکن شوریٰ کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور شیلڈ آف آنر پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ ایگریکلچر، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عباسیہ ٹاؤن  بہاولپور میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی میں برانچ کے اسٹاف کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے صوبائی ذمہ دار مولانا  عامر سلیم عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے کی جانے والی عطیات کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے جس پر شرکائے مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔

اس موقع پر ڈویژن ملتان کے ذمہ دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی، بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار مولانا نعیم غفار عطاری مدنی اور ہوم مدرسۃالمدینہ کے ذمہ دار محمد جواد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے علاقے کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں قائم جامعہ بارویہ مظہر الاسلام میں حاضری دی جہاں انہوں نے بانیِ ادارہ مولانا محمد عظمت اللہ باروی صاحب (فارغ التحصیل جامعہ رضویہ محدث اعظمِ پاکستان) سے ملاقات کی۔

اسی طرح ذمہ داراسلامی بھائیوں نے مولانا پروفیسر محمد عبدالعزیز باروی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے انہیں ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ اور ’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے وفد نے جنوبی پنجاب پاکستان کے مشہور و معروف آستانہ عالیہ پیر بارو شریف پر حاضری دی جہاں انہوں نے سجادہ نشین مولانا خواجہ پیر محمد حسن باروی سے ملاقات کی۔

اس دوران وفد نے وسیع لائبریری کا وزٹ کرتے ہوئے وہاں موجود مختلف تبرکات کی زیارت بھی کی۔بعدازاں وفد نے سجادہ نشین کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے شعبہ کنزالمدارس بورڈ پاکستان کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)