26 مارچ 2022ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف کورسز کے عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس حلقے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار کورنگی یاسر عطاری نے عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھاتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا۔

بعدازاں ذمہ دارنے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام گلشنِ حدید کراچی کی ایک جامع مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار کورنگی یاسر عطاری نے عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے شعبے کا تعارف کروایا۔

بعدازاں ذمہ دارنے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کی جانب سے گزشتہ دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی پنجاب صوبہ ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں گزشتہ اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے دینی کام کو بڑھانے ذہن بھی دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کی جانب سے23 مارچ 2022ء  کو ایسٹ ڈسٹرکٹ کے ڈویژن پیر کالونی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔

٭دوسری جانب سردار ٹاؤن کی ڈویژن جیکب لائن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہفتہ وار اجتماع میں بیان کے بعد صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی اپڈیٹ بتائی جبکہ نگران عالمی مجلس مشاورت نے ڈونیشن کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن دینے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کا سلسلہ بھی رہا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  23 مارچ 2022ء کو بذریعہ انٹر نیٹ اوور سیز میں دارالسنہ کے آغاز سے متعلق آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں دارالسنہ کی عالمی سطح ذمہ دار اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں دار السنہ کے لئے مقام اور اسٹاف سے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز تقرری مکمل کرنے اور دار السنہ میں ہونے والے دینی کاموں کے جدول پر تبادلہ خیال کیا۔ 


گزشتہ دنوں لاہور کے حفیظ سینٹر میں مرحوم تاجر عبد الواحد خان  کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ حاجی محمد افضل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔بعدازاں ذمہ داران نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روزشعبہ رابط برائے تاجران کے تحت خانقاہ ڈوگراں شیخوپورہ میں مسلمانوں کو دینی احکامات  سکھانے کےحوالے سے زکوٰۃ کورس منعقد ہوا۔

اس کورس میں تاجربرادران سمیت علاقائی ذمہ داران کثیر تعداد میں شرکت کی ،کورس کے نگران مفتی ساجد عطاری نے زکوۃ وفطرہ کے احکام کے متعلق مسائل بتائے ، تاجر برادری سے ملاقات کی اور انہیں تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: مجلس تاجران ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان ندیم عطاری نے ایک اسلامی بھائی کے گھر پر ملتان شہر کے شعبہ رابطہ برائے تاجرکے ذمہ داران کیساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں مدنی عطیات  کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور رمضان میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: مجلس تاجران ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روزشعبہ رابط برائے تاجران کے تحت خانقاہ ڈوگراں شیخوپورہ میں مسلمانوں کو دینی احکامات  سکھانے کےحوالے سے زکوٰۃ کورس منعقد ہوا۔

اس کورس میں تاجربرادران سمیت علاقائی ذمہ داران کثیر تعداد میں شرکت کی ،کورس کے نگران مفتی ساجد عطاری نے زکوۃ وفطرہ کے احکام کے متعلق مسائل بتائے ، تاجر برادری سے ملاقات کی اور انہیں تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: مجلس تاجران ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں ڈویژن گجرانوالہ فنانس نگران محمد شہباز عطاری ، ڈسٹرکٹ گجرانوالہ نگران محمد یعقوب عطاری ، کامونکے کابینہ کے نگران سلمان عطاری نے ڈسٹرکٹ گجرانوالہ کے مختلف تعمیراتی پروجیکٹس کا وزٹ کیا ۔

دورانِ وزٹ علاقائی ذمہ داران سے ملاقات کی ، علاقے میں مزید کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور رمضان المبارک میں عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے سندس فاؤنڈیشن حافظ آباد کا وزٹ کیا جہاں  فاؤنڈیشن کے اونر اوردیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

نگران ڈسٹرکٹ نے وہاں موجود زیرِعلاج بچوں سے ملاقات کی، ان سے مصافحہ کیااور اپنے ہاتھوں سے انہیں کھاناپیش کیا۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ حافظہ آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز خیبر پختو نخواہ پشاور ڈویژن بالو شریف میں دعوت اسلامی کے تحت جامع مسجد فیضان حسنین کریمین  کا باقاعدہ افتتاح ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

پشاور ڈویژن و میٹرو پولیٹن نگران توصیف احمد عطاری نے نماز عصر پڑھا کر باقاعدہ نمازوں کا سلسلہ شروع کیا بعد نماز عصر مسجد میں سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں نگران پشاور نے مسجد کی فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو مسجد کےساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )