 - Copy.jpeg)
گزشتہ
روز ہزارہ کے شہر مانسہرہ لاری اڈا کے قریب ٹھاکرہ بائی پاس شاہراہِ ریشم کے اوپر
دعوت اسلامی کے تحت ایک جامع مسجدگوہر ایمان تعمیر کی گئی جس میں صوبائی نگران قاری اشفاق
احمد عطاری نے گزشتہ روز نماز عصر پڑھا کر باقاعدہ مسجد کا افتتاح اور نمازوں کا سلسلہ شروع کیا۔
صوبائی
نگران نے علاقے کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی جس میں نماز جمعہ اور رمضان
المبارک میں نماز تراویح کا باقاعدہ اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر حاصل پور میں عظیم الشان زکوٰۃ کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تاجران سمیت عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس کورس میں مفتی علی اصغر عطاری دامت بَرَکَاتُہمُ القدسیہنے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں زکوٰۃ کے
چند ضروری مسائل بتائے۔
اس کے علاوہ مفتی صاحب نے شرکائے کورس کو اپنی
زکوٰۃ دعوتِ اسلامی کو دینے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر وہاں موجود تاجران نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
 - Copy.jpeg)
گزشتہ
روز پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت ذمہ داران کا مختلف ڈیپارٹس کا دورہ ہوااور پروفیسرڈاکٹر اظہر نعیم ، ڈاکٹر شاہد کمال ، پروفیسرذیشان
قادری اور پروفیسر احمد نافیل سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات دعوت اسلامی کے دینی وسماجی خدمات
کے بارے میں بتاتے ہوئے یونیورسٹی کے پروفیسرز و دیگر اسٹاف کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں آنے کی
دعوت دی ۔(رپورٹ:
شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
میرپورخاص
ڈویژن میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا ڈگری کالج ٹنڈوجان محمد میں دورہ

گزشتہ
دنوں میرپورخاص ڈویژن میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا ڈگری کالج ٹنڈوجان محمد میں
دورہ ہوا جس میں کالج کے پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات ہوئی ۔
اس
دورے پر کالج کے پروفیسرز کے درمیان تربیتی سیشن منعقد ہوا اور ذمہ دار نے پرنسپل و
اسٹاف سمیت فیضان مدینہ حیدرآباد کا دورہ
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے وزٹ کرنے کی نیت کی۔
اس
موقع پر صوبائی عہدیداران جنید عطاری، پروفیسر رستم بروائی اور پروفیسر نور محمد
شاہ بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پاکپتن
ساہیوال ڈویژن میں دار المدینہ انٹر نیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کا افتتاح

قوم کو
بہترین تعلیم وتربیت دینے کےلئے ایک اچھے تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ ایک معیاری و
پرسکون تعلیمی ادارہ ناگزیر ہے الحمد اللہ
عزوجل اس ضمن میں گزشتہ دنوں پاکپتن ساہیوال ڈویژن میں دار المدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم
کا افتتاح کیا گیا ۔
اس
افتتاحی اجتماع میں دار المدینہ پاکپتن کے ذمہ داران ، گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولوں کے ٹیچرز وپروفیسرز ، تاجر
برادران، وکلاءاور مختلف شعبہ ٔ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت بچوں
اور انکے والدین نے شرکت کی۔
نگران
پاکپتن نے حاضرین کو دارالمدینہ کا تعارف کروایا اور تربیت کے موضوع پر بیان کیا ۔(رپورٹ:
شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک اور شعبہ تعلیم کے باہمی تعاون سے بہاؤالدین
زکریا یونیورسٹی ملتان کے ہاسٹل حمزہ ہال
میں محفل استقبال رمضان کا انعقاد کیا گیا جہاں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔
اس
محفل میں نگران ملتان سٹی محمد راشد عطاری نے ”فضائل رمضان “کے موضوع پر
بیان کیااور طلباء کو ماہ ِرمضان کے روزے اہتمام کے ساتھ رکھنے کی ترغیب دلائی۔ اس
کے ساتھ ساتھ طلباء کو نیکی کی دعوت، مدرستہ المدینہ بالغان میں شرکت اور مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر
اینڈ لائیو اسٹاک ، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس )
سرگودھا
میں دینی کاموں کے سلسلے میں نگران مجلس ایگریکلچر کی شخصیات سے ملاقات

گزشتہ
دنوں ڈویژن سرگودھا میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگران مجلس ایگریکلچراینڈ
لائیو اسٹاک نے سرگودھا کے مختلف شخصیات
سے ملاقات کی۔
نگران
مجلس نے علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے شعبے کے بارے میں
بتایا ، رمضان المبارک میں ہونے والے اعتکاف میں بیٹھنے کی دعوت د ی اور راہ ِخدا میں مدنی قافلہ میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر سرگودھا سے ایک اسلامی بھائی نے پورے 12 ماہ کے لئے راہِ خدا کا مسافر بننے کی نیت کی۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ صوبۂ سندھ مشاورت کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عابد حسین عطاری، سرکاری
ڈویژن وڈسرکٹ اور شہر کے مختلف ذمہ داران
نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور مزید 12 دینی
کاموں کو مضبوط بنانے کے لئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر کامونکی میں قائم ویبسٹر کالج اور
ایپکس کالج کا دورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 مارچ 2022ء بروز
جمعہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے شہر کامونکی میں قائم ویبسٹر کالج
اور ایپکس کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹس اور اسٹاف سے ملاقات کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے استقبالِ ماہِ
رمضان کے سلسلے میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک شخصیت نے دس کنال کا رقبہ دعوتِ اسلامی کو وقف کردیا

گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن صوبۂ خیبرپختونخواہ کے
ڈسٹرکٹ ٹانک میں شعبہ خدام المساجد
والمدارس دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی مسلسل کوششوں سے مقامی شخصیت
نے مین شاہراہ سے متصل دس کنال کا رقبہ دعوتِ اسلامی کو وقف کردیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیت کا شکریہ ادا
کرتے ہوئے اُن کے اہلِ خانہ کے لئے دعا کروائی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف
شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ مزید ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ خدام المساجد
والمدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کا دینی
کاموں کے سلسلے میں پنڈدادن خان کا دورہ
.jpeg)
25 مارچ 2022ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں پنڈدادن خان ضلع جہلم کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے جامع
مسجد خواجگان محلہ کوٹکلاں میں نمازِ جمعہ سے قبل سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے استاذ العلماء حضرت مولاناحاجی حافظ نذیر احمد
سعیدی رحمۃُ اللہِ علیہ کی خدمات
کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
بعدازاں
رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ اُن کے مزارپر حاضری دی نیز جانشین ِصاحبزادگان
مولانا عبد الرحمٰن ضیاء صاحب اور مولانا حافظ محمد مدثر سعیدی صاحب سے تعزیت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی جانب سے شعبہ رابطہ
بالعلماء کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور ركن کابینہ فاروق عطاری مدنی نے ڈسکہ
میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ دارالعلوم
نقشبندیہ مجددیہ جماعتیہ رضویہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ مولانا حافظ
محمد فضل عثمان سلطانی صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے اُن سے دعوتِ اسلامی کے
شعبے کنزالمدارس بورڈ پاکستان سمیت دیگر شعبہ جات کے حوالے سےگفتگو کی جس پرانہوں
نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تاثرات دیئے اور کنزالمدارس بورڈ پاکستان
کی ترقی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)