.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت یکم
فروری 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ملتان
کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران ڈویژن ذمہ دار عبدالمجید عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے
سے گفتگو کرتے ہوئے تقرر یاں مکمل کرنے اور مدنی قافلوں کی سمتوں کے متعلق اہم نکات پر
مشاورت کی۔
اس کے
علاوہ شعبے کو خودکفیل کرنے اور 4، 5، 6 فروری
2022ء کو مدنی قافلوں میں بھرپور انداز میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری
شعبہ مدنی قافلہ شوشل میڈیا پنجاب ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
2 فروری 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے زیرِ
اہتمام پاکستان کے شہر دینہ میں امامت کور س کرنے والے طلبہ کے درمیان مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا ۔
اس دوران رکنِ شعبہ ارشد محمود عطاری نے فکرِ
آخرت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: نواجد محمود عطاری معلم امامت کورس ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شالیمار ٹاؤن
لاہور کے لنک روڈ پر واقع قادریہ
مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع
.jpg)
شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت شالیمار
ٹاؤن لاہور کے لنک روڈ پر واقع قادریہ مسجد میں شخصیات کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مختلف تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے ’’نیکی کی دعوت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: سیّد شاہ زیب عطاری لاہور ڈویژن ذمہ دار شعبہ
رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
تاجران کے زیرِ اہتمام واپڈاٹاؤن لاہور
میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کاسمیٹک کمپنی کے بڑے تاجران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ رابطہ برائے تاجران
پاکستان کے نگران محمد ندیم عطاری نے نمازکے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کو پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکائے اجتماع
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: سیّد شاہ زیب عطاری لاہور ڈویژن ذمہ دار
شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
کے تحت اسلام آباد میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں شعبے کے ناظم اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس دوران قاری محمد وقار عطاری( ڈویژن ذمہ دار راولپنڈی و اسلام آباد مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم) نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں
کو مضبوط کرنے اور تعلیمی و اخلاقی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے نیو مدارس کھولنے کے
حوالے سے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظم ِاعلیٰ مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم چکوال ڈسٹرکٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر ننکانہ میں ڈویژن ذمہ دار حکیم رضوان عطاری کے
مطب پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں ڈویژن، صوبائی اورڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت شہر کے مختلف اطبا نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ نگرانِ شعبہ حکیم محمد حسان عطاری
نے’’ شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو فرض علوم سیکھنے کے لئے
دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے کورسز میں حصہ لینا کا ذہن دیا ۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اطبا کو رجب المرجب
میں روزے رکھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلوں میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبدالوحید عطاری کارکردگی ذمہ دار پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت یکم فروری 2022ء بروز
منگل ذمہ داراسلامی بھائیوں نے خالد بن
ولید روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
عاشقانِ رسول کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ذیشان عطاری
مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس موقع
پر سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری اور کیماڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا کراچی میں FGRFکے آفس
کا دورہ

گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے کراچی میں قائم FGRFکے
آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ شعبے کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں شعبہ FGRFکے
تحت مختلف ممالک میں کام کرنے،ایس ای پی (SEP) کے تحت پاکستان بھر میں چائنیز کورسز شروع
کرنے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس پر نئے اہداف پر نیتوں کا اظہار کیا گیا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کارڈف Cardiff، نیو پورٹ Newport اور ویلز Wales میں اسلامی بھائیوں کی رہائش گاہ پر دینی حلقہ اور محفل نعت کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
ویلز یوکے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو 12
دینی کاموں میں شرکت کرنے، دعوت اسلامی کےمدنی مراکز قائم کرنے اور ویلز میں جامعۃ
المدینہ تعمیر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا
نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
فیضان مدینہ ٹیلیفورڈ یوکے میں مدرسۃ المدینہ کی نئی
برانچ کا افتتاح کردیا گیا
.jpeg)
دعوت اسلامی
کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹیلیفورڈ Telford یوکے میں مدرسۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔
افتتاح
کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ
داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اس
ادارے میں داخلہ کروانے کا ذہن دیا۔
.jpg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ رنگپورہ سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ مشاورت اور میٹروپولیٹن مشاورت کی میٹنگ
ہوئی جس میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے گفتگو کی گئی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اظہر عطاری نے مدنی قافلوں میں
عاشقانِ رسول کو سفر کروانے، سحری اجتماعات منعقد کرنے اور عطیات جمع کرنے کے
متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
رکنِ شوریٰ نے نئے ذمہ داران کی تقرری کا اعلان
کرتے ہوئے اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اِس موقع پر نگرانِ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ حاجی سجاد
عطاری اور نگرانِ سیالکوٹ میٹرو پولیٹن حاجی فاروق عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد عادل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں حیدرآباد میٹروپولیٹن کے ذمہ داران نے شرکت
کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ٹائم مینجمنٹ، Self motivation، self
Confidence، سالانہ مدنی عطیات اور مدارس کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر مختلف موضوعات
پر کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی
بھائیوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی اندورنِ
سندھ میں کی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)