
دعوتِ
اسلامی کے تحت 2فروری 2022ء بروز بدھ راولپنڈی
میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں کراچی، اسلام آباد سٹی کی نگران اور تمام صوبہ ٔنگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے
ساتھ مختلف کارکردگیوں کے نظام کو دفتری نظام کے مطابق جمع کرنے/کروانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں سابقہ ریکارڈ
Save(محفوظ) کرنےاور دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے مختلف سافٹ ویئر کا فالواَپ کروانےکے حوالے سے تربیت کی ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے تحت 2فروری2022ء بروز بدھ
راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹنچ بھاٹہ کے ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’سلطان الہند خواجہ
غریب نواز رحۃ
اللہ علیہ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام2 فروری 2022ء کو بہادرآباد کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ خواجہ غریب نواز کی سیرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا ۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کی جانب سے نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ
پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں گھر گھر جا کر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی
کوشش کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔
کینیڈا
کی نگران اور نارتھ امریکہ کی اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 3فروری 2022 ء کو عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے کینیڈا اور نارتھ امریکہ سمیت عالمی سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں کینیڈا میں اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرریاں مکمل کرنے
اوراصلاحِ اعمال اجتماعات منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 1فروری 2022ء کو سینٹرل
اینڈ ساؤتھ امریکہ کی ریجن نگران اسلامی
بہن نے اپنی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہانہ کارکردگی
کا جائزہ لیا ۔
مزید مقامی زبان اسپینش میں سنتوں بھرا اجتماع کرنے اور رجب کے مقدس مہینے کے پہلے ہفتے میں فیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے کا
ذہن دیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید نفلی روزے رکھ کر امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کی
دعاؤں سے حصہ پانے کی ترغیب دلائی نیز منسلک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی 100٪ سافٹ وئیر میں انٹر کرنے کا ذہن دیا ۔

دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو کنز
المدارس بورڈکے نصابِ تعلیم و نظام امتحانات کے بارے میں بریفنگ دی۔

4فروری
2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل
آباد کے علاقے طارق آباد میں سحری اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں سحری اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے ”اللہ پاک کی رحمت اور توبہ“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
کوئٹہ میں اسلامی بہنوں کے مدنی مراکزقائم کرنے کے
لئےمختلف مقامات کا وزٹ

مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کوئٹہ بلوچستان کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے اسلامی بہنوں کے مدنی مراکز فیضان صحابیات قائم کرنے کے لئے تین
مقامات کا وزٹ کیا۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں جامعۃ المدینہ للبنات کا دورہ کیا اور
شرکائے قافلہ کے درمیان بیان فرمایا۔
بعد
ازاں رکن شوریٰ نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن نگران بھی شریک تھے۔
رکن شوریٰ نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں
کے حوالے سے گفتگو کی۔
.jpeg)
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بلوچستان کے
شہر خضداد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات کے
تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
رکن
شوریٰ نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں سرکاری ڈویژن مشاورت کے نگران اور
ضلع نگران بھی شریک تھے۔ رکن شوریٰ نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور انتظامات کے
حوالے سے اہداف طے کئے۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام قصور کی جامع مسجد نورانی میں دعائے صحت
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے آنے والی آزمائش پر صبر اور آخرت کی
تیاری کرنے کا ذہن دیا۔
دعا
کے بعد شعبہ روحانی علاج کی طرف سے استخارہ، کاٹ کا عمل، ہیپاٹائٹس کااتارا اور
دیگر امراض کے لئے وظائف دیئے گئے۔
رکن شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی کی مولانا امجد قریشی صاحب
اور مولانا عبد الحمید صاحب سے ملاقات

پچھلے
دنوں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بلوچستان کے دورے پر تھے
جہاں انہوں نے مولانا محمد امجد قریشی حبیبی صاحب اور مولانا عبد الحمید سلیمانی
صاحب سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے علمی، دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیااور دیگر
امور تبادلۂ خیال کیا۔
رکن شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی کا ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے
جامعۃ المدینہ میں بیان

دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بیلہ
ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کا دورہ کیا جہاں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام اور اساتذۂ کرام کے
درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔
رکن
شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی تعلیمی جد و جہد کو جاری رکھتے
ہوئے 12 دینی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔