پچھلے دنوں شعبہ مزارات اولیاء دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار شہزاد احمد عطاری نے دیگر  ذمہ داران کے ہمراہ کیماڑی ڈسٹرکٹ کے بلدیہ ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف دینی کاموں میں شرکت کی ۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے حضرت سیدنا افضال شاہ چشتی علیہ الرحمہ کے مزار پر حاضری دی اور مزار انتظامیہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں مزار پر ہونےوالے 6 دن کی تقریبات میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک دن کے اجتماعِ ذکر ونعت کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: شعبہ مزاراتِ اولیاء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدرآبا دمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں  کے درمیان کفن دفن اور نمازِ جنازہ کورس کا انعقادکیا گیا ۔

دورانِ کورس شعبہ ذمہ دارحیدرآباد میٹرو پولیٹن شفقت عطاری نے شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئے انہیں چند ضروری مسائل سکھائے اور اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری شعبہ کفن دفن صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اپنے مسلمان بھائی کی بیماری کی حالت  میں عیادت کرنا پیارے آقا ﷺکی سنتِ مبارکہ اور آپ ﷺ کے اخلاقِ حسنہ میں سے ایک ہے۔اسی سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے کورنگی ڈسٹرکٹ کراچی میں ایک اسلامی بھائی (جو پچھلے دنوں بیمار ہو گئے تھے)کے گھر جا کر اُن سے عیادت فرمائی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائی کو بیماری کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اللہ کی رضا پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائی نے اظہارِ تشکر کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائی کی صحت یابی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شیراز عطاری کراچی شعبہ اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مجید کالونی کراچی کے ایک نجی اسکول میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں اسکول کے  اسٹوڈنٹس کی شرکت رہی۔

دورانِ کورس ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری محمد ناصر رضا عطاری نے شرکا کو نماز کا طریقہ سکھاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسکول کے پرنسپل سے ملاقات کی اور اسٹوڈنٹس کے لئے مزید کورسز کروانے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر پرنسپل نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے مزید کورسز کروانے کی اجازت دی۔(رپورٹ: مولانا صدام عطاری مدنی شعبہ مدنی کورسز ٹاؤن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں میٹرو پولیٹن کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی عبد الرشید عطاری، فہیم رضا عطاری، عارف رضا اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے جانوروں پر رحم کرنے کے متعلق بتایا۔

مزید شعبے میں دینی کام کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے سحری اجتماعات کی تیاریوں کےحوالے سے اہداف دیئے گئےجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں میٹرو پولیٹن میں فہیم رضا عطاری اور نواب شاہ ڈسٹرکٹ مین عارف رضا عطاری کی تقرری کا اعلان ہوا۔(رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار ان احسان الحق عطاری اور وقاص احمد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں  گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک اسپیشل پرسنز سے اُن کے گھر پر ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے ڈیف کلب میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں’’ فکر آخرت اور عذاب ِقبر ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس کی اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ دار اسپیشل ایجوکیشن احمد اویس عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژن ذمہ دارمحمد علی عطاری کے ہمراہ  لاہور میں قائم university of Education کا دورہ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچرز اور HOD سے ملاقات کرتے انہیں شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی شائع کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کیں۔

بعدازاں اسٹوڈنٹس کے درمیان ایک ورکشاپ کرنے پر کلام ہوا جس پر انتظامیہ کی طرف سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا گیا۔

اسی طرح پنجاب یونیورسٹی میں اسپیشل ایجوکیشن کے انتظامی امور کے عہدے داران سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہانیز مختلف اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ دار اسپیشل ایجوکیشن احمد اویس عطاری نے ڈویژن ذمہ دارمحمد علی عطاری کے ہمراہ لاہور ڈویژن میں DO آفس کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ ذمہ داران نے مختلف افسران سے ملاقات کی اور انہیں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی ۔بعدازاں افسران کے درمیان رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز  سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اس دوران ملتان ڈویژن ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے دورد پاک کے فضائل، نماز کی اہمیت اور اخلاقیات کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار عثمان عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار جمال عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 5فروری 2022ء کو میر پورخاص ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں  پاکستان نگران اسلامی بہن نے صوبۂ سندھ کے موجودہ نظام کے تحت دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول بتائے۔ علاوہ ازیں شعبہ جات کی تقرری مکمل کرنے کے اہداف دئیے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے پر توجہ دلائی نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6فروری 2022ء  کو نگران عالمی مجلس مشاورت و شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے عربی لینگویج کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیاجس میں عربی لینگویج کورس کا نصاب کیا ہوگا ؟ نیز مدرسات کی اہلیت کیا ہو ؟اس پر مشاورت ہوئی ۔

٭دوسری طرف صاحبزادیِ عطار و نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ترکی کی شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ترکش سیکھنے، شعبہ ذمہ دار بنانے پر نکات اور اس سے متعلق اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 3فروری 2022ء بروز   جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مختلف کارکردگیوں کے نظام کو دفتری نظام کے مطابق جمع کرنے/کروانے ، ریکارڈ Save(محفوظ) کرنے اور دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے مختلف سافٹ ویئر کا فالواَپ کروانےکے حوالے سے تربیت کی ۔