اسماءُ الحسنیٰ کا معنی:اللہ پاک کے پیارے نام۔اَسماءُ الحسنیٰ ہمیشہ سے
علمائے کرام اور مسلمانوں کا ایک اہم موضوع رہا ہے۔ قرآنِ پاک کو ابتدا سے پڑھنا شروع کریں تو کہیں پر اللہ پاک نے
اپنا نام اللہ ذکر فرمایا ہے تو کہیں پر اللہ پاک نے مٰلِکِ یَوْمِ الدِّین0( پ 1،الفاتحۃ: 3) ذکر فرمایا ہے۔تو آگے چلیں تو کہیں پر اللہ پاک
اپنا نام اَلرَّزّاق ذکر کرتا ہے،کہیں پر اپنا نام اَلْمَتِیْن تو کہیں پر اَلْمُحْیِ اور کہیں اَلْمُمِیْتُ ذکر فرمایا۔ قرآنِ پاک میں جگہ
جگہ اللہ پاک کے نام موجود ہیں، لیکن تین مقامات پر اللہ پاک نے خاص طور پر اپنے
ناموں کے بارے میں الاَسماءُ الحسنیٰ ارشاد فرمایا، یعنی ان ناموں کو اللہ پاک نے
حسنٰی قرار دیا،حسنٰی کا مطلب ہوتا ہے :
اچھے، بہتر، خوبی والے یعنی اللہ پاک کے
جو نام ہیں، خود اللہ پاک نے ان کے بارے میں فرمایا: یہ نام خوبی والے ہیں ، بہتری والے ہیں۔پہلا مقام: سورۂ اعراف کی :
180میں اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:وَ لِلہِ
الۡاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی فَادْعُوۡہُ بِہَا ۪۔ترجمہ: اور بہت اچھے نام اللہ ہی کے ہیں تو اسے ان ناموں سے پکارو۔دوسرا مقام:سورۂ بنی اسرائیل کی :
110 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: قُلِ
ادْعُوا اللہَ اَوِادْعُوا الرَّحْمٰنَ ؕ اَیًّا مَّا تَدْعُوۡا فَلَہُ الۡاَسْمَآءُ
الْحُسۡنٰی ۚ ۔ترجمہ:تم فرماؤ ، اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر
پکارو، سب اسی کے اچھے نام ہیں۔تیسرا مقام: اللہ پاک سورۂ طہٰ، :
8 میں ارشاد فرماتا ہے: اَللہُ
لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ لَہٗ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی0۔ ترجمہ:وہ اللہ ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق
نہیں۔سب اچھے نام اسی کے ہیں۔ان تینوں آیتوں میں اللہ پاک نے
اپنے خوبصورت ناموں کا تذکرہ فرمایا ہے۔ اللہ پاک کی ذات تو ایک ہی ہے، لیکن اس کے
مختلف صفاتی نام ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:بے شک اللہ پاک کے ننانوے نام ہیں،یعنی
ایک کم سو،جس نے انہیں یاد کر لیا،وہ جنت میں داخل ہوگا۔(مشکوة ،ص201) 10اَسماءُالحسنٰی:1۔اَلْقَیُّوْمُ:دوسروں کو قائم رکھنے والا ہے۔2۔الْعَظِیْمُ: عظمت والا ہے۔(البقرۃ،
: 255)چند اَسماءُالحسنٰیٰ کی وضاحت:3۔الْمَلِکُ:ملک اور حکومت کا حقیقی مالک ہےکہ تمام موجودات اس کی
ملک اور حکومت کے تحت ہیں اور اس کا مالک ہونا اور اس کی سلطنت دائمی ہے،جسے زوال
نہیں۔4۔اَلْقُدُّوْسُ:ہر عیب سے اور تمام بُرائیوں سے نہایت پاک ہے۔5۔السَّلَامُ: اپنی مخلوق کو آفتوں اور نقصانات
سے سلامتی دینے والا ہے۔6۔اَلْمُؤمِنُ:اپنے فرمانبردار بندوں کو اپنے عذاب سے امن بخشنے
والا ہے۔7۔الْمُھَیْمِنُ:ہر چیز پر نگہبان اور اس کی حفاظت فرمانے والا ہے۔8۔اَلْعَزِیْزُ:ایسی عزت والا ہے،جس کی مثال نہیں مل سکتی اور ایسے غلبے والا ہے جس پر کوئی
بھی غالب نہیں آ سکتا۔9۔10۔اَلْجَبَّارُ،اَلْمُتَکَبِّرُ:اپنی ذات اور تمام صفات میں عظمت اور بڑائی والا ہے
اور اپنی بڑائی کا اظہار کرنا اس کے شایاں اور لائق ہے، کیونکہ اس کا ہر کمال عظیم
ہے اور ہر صفت عالی ہے،جبکہ مخلوق میں کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ تکبر یعنی
اپنی بڑائی کا اظہار کرے، بلکہ بندے کیلئے شایاں یہ ہے کہ وہ عاجزی اور انکساری کا
اظہار کرے۔( صراط الجنان،10/94)اللہ پاک ہمیں اَسماءُالحسنٰی یاد
کرنے اور ان خوبصورت ناموں کی برکت سے مالامال ہونے کی سعات عطا فرمائے۔اٰمین بجاہِ النبی الکریم صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم
الاَسماءُ الحسنیٰ:ربّ کریم کے مبارک ناموں کو
اَسماءُ الحسنیٰ کہا جاتا ہے، الاَسماءُ الحسنیٰ کے معنیٰ ہیں:اچھا، بہتر، خوبی
والا، یعنی اچھے، بہتری والے اور خوبی والے نام، اللہ پاک نے قرآنِ مجید فرقانِ
حمید میں (03) تین
مقامات پر اپنے اَسماءُ الحسنیٰ کا ذکر فرمایا ہے، چنانچہ ارشاد فرمایا:وَلِلہِ الْاَسْمَآ ءُ
الحُسْنیٰ فَادْعُوْہٗ بِھَا۔ (پ09، الاعراف:180)اَیًّا مَاتَدْعُوْ فَلَہُ اْلاَسماءُ الحسنیٰ (پ15، بنی اسرائیل، 110)اللہ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ لَہُ
الاَسماءُ الحسنیٰ۔ (پ16، طٰہ،
08)1۔اللہ:قرآنِ مجید میں (2699) بار اللہ پاک نے اپنا یہ نام مذکور فرمایا ہے، چنانچہ
قرآنِ پاک کی پہلی سورت، الفاتحہ میں ارشاد فرمایا:الحمدللہ
ربّ العٰلمین۔اللہ اس ذات کو کہتے ہیں کہ جس کے اندر تمام کی تمام
صِفاتِ کمال پائی جائیں اور وہ تمام کے تمام عیبوں سے پاک ہو، اس نام کی خاصیت یہ
ہے کہ جتنے بھی دیگر نام ہیں، ان کی نسبت اسمِ جلالت اللہ ہی طرف کی جاتی ہے،
مثلاً اللہ رحمٰن ہے، یہ وہ نام ہے کہ گزشتہ اُمتیں بھی پروردگارِ عالم کا یہ نام
جانتی تھیں۔2۔ الرحمٰن:امام خطابی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:رحمٰن اس ہستی کو کہتے ہیں،جس کی رحمت تمام مخلوق کو شامل ہو اور علامہ علی قاری رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:جو حقیقی طور پر انعام کرنے والا ہو اور جس کی رحمت تام و مکمل ہو،ہر مؤمن و کافر،صالح و بدکار تمام مخلوق کو پہنچتی ہو،اسے رحمٰن کہتے ہیں،قرآنِ مجید میں اللہ پاک نے اس نام کا ذکر بھی کئی جگہ ارشاد فرمایا ہے،چنانچہ فرمایا:الرحمٰن الرحیم۔( فاتحہ، 02)اور
پوری بھی اسی نام سے نازل فرما دی، جس کے
بارے میں محبوبِ ربِّ کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم نے فرمایا:لِکُلِّ
شیءٍ عُرُوسٌ و عُرُوسُ القُرآنِ الرحمٰن۔اور ایک حدیث میں منقول ہے کہ اللہ پاک کے لئے 100
رحمتیں ہیں، جن میں سے 1 مخلوق میں موجود ہے، جس کی وجہ سے درندے بھی اپنے بچوں پر
رحم کرتے ہیں اور باقی 99 قیامت کے لئے مؤخر کردی ہیں۔3۔الخالق:اس کے معنیٰ ہیں:پیدا کرنے والا،چنانچہ ارشاد فرمایا:ھُوَ اللہ الخَالِقُ۔ہر شے کا حقیقی خالق اللہ پاک ہے۔( الحشر، 24)باقی
ہر تخلیق باذنِ اللہ ہے، کائنات کے ذرّے ذرّے سے لے کر آسمان میں غور کیا جائے تو
اس میں بعض ستارے ایسے ہیں کہ کئی زمینیں ان میں پوری آجائیں، پھر سات آسمان ہیں
اور علماء فرماتے کہ ہر آسمان پہلے آسمان سے بہت بڑا ہے، پھر عرش و کرسی ہیں، جن کے
بارے میں فرمایا گیا ہے کہ اس کی کرسی آسمانوں اور زمینوں کو اپنی وسعت میں لئے
ہوئے ہے، پھر اس تمام وجاہت کے ساتھ احکم الحاکمین اپنے بندے سے ماں سے بڑھ کر
محبت فرماتا ہے تو یہ بات اپنے خالق کے قریب کردیتی ہے۔
4۔العزیز: العزیز کے معنیٰ ہیں غالب اور اللہ
پاک ایسا غالب ہے کہ الغَالِبُ الذی لا یُغْلَبْ یعنی جس پر کوئی دوسرا غلبہ حاصل نہ کرسکے، چنانچہ ارشاد فرمایا:وَاِنَّ رَبَّکَ لَھُوَ العَزِیْزُ الرَّحِیْم۔(الشعراء، 68)اور
اس کا معنیٰ یہ بھی ہے کہ جو قوت و قدرت رکھنے والا ہو اور خود سے عزت والا
ہو۔5۔الرزّاقُ:وہ ہستی جو مخلوق کو ہر طرح کا رزق عطا کرنے والی ہو، الرزّاق کا معنیٰ ہے: بہت زیادہ رزق دینے والا،اللہ پاک اپنی مخلوق میں ہر ایک کو اتنا رزق ضرور عطا فرماتا ہے،جس سے اس کی زندگی قائم رہے،وسعت اور تنگی کا تعلق اس رزق سے ہے جو ضرورت کے علاوہ ہو،ارشادِ باری ہے:اِنَّ اللہ ھُوَ الرزّاقُ۔(الذّٰرِیٰت، 51 )
زمین میں کوئی
ایسی مخلوق نہیں ہے، جس کے رزق کا ذمّہ اللہ پاک پر نہ ہو۔6۔الجبّار:اس نام کا ذکر 108 مقامات پر قرآنِ مجید میں موجود ہے۔ارشاد فرمایا:اللہ عَلیٰ کُلِّ قَلْبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ۔(المؤمن،(35اس کے
معنیٰ ہیں، وہ جو دوسروں پر غالب ہو، یعنی اپنے ارادے کو اپنے غلبہ کے ساتھ مخلوق
میں نافذ فرما دے، علماء نے اس کا ایک معنیٰ المُصْلِح یعنی
درست کرنے والا اور ایک معنیٰ ٹوٹے دل کو جوڑنے والا فرمایا ہے۔7۔السلام:یہ نام مبارک بھی قرآنِ مجید میں مذکور ہے،چنانچہ فرمایا: الْمَلِکُ القُدُّوْسُ السَّلٰم
۔)الحشر، (23اس کے معنیٰ ہیں: سلامتی دینے والا اور وہ ہستی جو
خود سے سالم ہو، تمام عیوب و نقوص سے پاک اور صلح کرانے والا، مسلمانوں میں باہم۔8۔الغفور:یعنی وہ جو بہت زیادہ معاف فرمانے والا ہو اور جس کو معاف کیا،اس کے اس عیب کو چھپا بھی دے،ہر گناہ اس کی کیفیت چاہے جتنا ہی بڑا ہو،معاف فرما دے گا،سوائے مشرک کو جو اپنے شرک پر مرگیا،
فرمایا: وَھُوَ الغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔( یونس، 107)اور
یہ معاف کرنا عجز نہیں، بلکہ رحمت سے ہے۔9۔الوھّاب:بہت زیادہ عطا کرنے والا،قرآنِ مجید میں ہے:اِنَّکَ اَنْتَ الوَھّابُ۔)ال
عمران(یعنی وہ ہستی جو بہت زیادہ عطا
کرے اور اس دینے میں نہ کوئی غرض اور نہ کسی عوض کا طلبگار اور جب عطا کرے تو کوئی
رکاوٹ ڈالنے والا نہ ہو۔10۔الشکور:اس کا مادہ شکر ہے،لیکن ذاتِ باری کے لئے اس کا معنیٰ ہے کہ بندوں کی عبادات،اطاعت اور ان کے اعمال کو قبول فرمانے والا اور اس کا بہترین بدلہ دینے والا، چنانچہ ارشادِ باری ہے: وَاللہ شکورٌ حَلِیْمٌ۔(پ28، التغابن:17)اللہ پاک
ہمیں اپنے تمام ناموں کو یاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی برکت سے مستفیض
فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 26 دن
پر مشتمل مدنی قافلہ کورس کا انعقاد
گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں 26 دن پر مشتمل مدنی قافلہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر ذمہ داراسلامی
بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ کورس 11 فروری 2022ء بروز جمعہ مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے ’’امیر قافلہ کی حکمتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔
بعدازاں ذمہ دار نے شرکائے کورس کو اپنےاپنے
علاقوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے چند نکات بتائے جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
11 فروری 2022ء بروز جمعہ شعبہ مدنی قافلہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے صوبے KPK میں
مدنی مشورے کا اہتمام کیا
گیا جس میں مقامی مدنی قافلہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ
حاجی مشکور عطاری نے ذمہ داران سے 2022ء میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں کی پلاننگ
کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر صوبہ ٔخیبر
پختون خواہ کے مدنی قافلہ ذمہ دار منیر عطاری اور صوبہ گلگت بلستان کے مدنی قافلہ
ذمہ دار راشد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں
تحصیل خانپور میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے اسلامی بھائیوں کا شخصیات سے
ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جن میں چیئرمین بلدیہ شہزاد انور پاکستان پیپلز پارٹی، ایم
۔پی۔اے ٹکٹ ہولڈر سہیل واحد سی ۔ای۔
او بلدیہ شہزاد، میڈیا سے فیاض بلوچ پریس
کلب صدر اور ریسکیو افیسر عدیل غفار اوراس
کےعملےشامل تھے ۔ملاقات میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، فیضان مدینہ وزٹ
کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی ۔ اس دوران شعبہ رابطہ کےتحصیل ذمہ دار بابرعطاری بھی ساتھ تھے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ
کے پاکستان سطح کے ذمہ داران سمیت ذیلی شعبے دارالسنہ، 12 ماہ مدنی قافلہ، بیرون
ملک مدنی قافلہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی امین
قافلہ عطاری اور نگرانِ شعبہ حاجی مشکور
عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔
واضح رہے اس مدنی مشورے میں شعبہ مدنی
قافلہ بیرون ملک کی ذمہ داری کراچی میٹروپولیٹن کے ذمہ دار ساجد عطاری
کو دی گئی جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں انٹرنیشنل دارالسنہ کے لئے پاکستان شعبہ جات
کے مدنی قافلہ ذمہ دار حارث عطاری کو مقرر کیا گیا۔(رپورٹ:محمد حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
9 فروری 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مظفر گڑھ میں پولیس افسران اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقات کیں جن میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جتوئی ملک
شعیب احمد بوسن ، ڈی۔ایس۔پی۔تحصیل جتوئی محمد نصراللہ بابر ، ایڈیشنل ایس۔
ایچ۔او۔محمد راشد اقبال ، الخدمت پولیس
مرکز انچارج جتوئی تحصیل محمد جعفر خان
لغاری شامل ہیں۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں اور کچھ شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ماہنامہ
فیضان مدینہ تحفے میں دیا ۔
8فروری 2022ء بروز منگل شعبہ رابطہ برائے
شخصیات پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری، پولیس مجلس ذمہ دار حاجی محمد رفیق
عطاری، گجرانوالہ ڈسٹرکٹ اقبال عطاری وغیرہ نے لاہور ڈویژن کے ساتھ سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن سے ان کے گھر
اقبال ایونیو میں ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے لئے دعائے مغفرت کی ۔
نارووال میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی شخصیات سے ملاقات
گزشتہ دنوں نارووال میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے
اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف، ڈی ایس پی ملک خلیل، اسپیشل برانچ حافظ عبدالقدیر اور ڈسٹرکٹ انچارچ سیکورٹی ناروال ندیم مان سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے
بریف کیا اور فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی ۔
مرحوم میر محمد سیلاچی کے انتقال پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی جانب سے تعزیت وفاتحہ
خوانی کا اہتمام
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات
نے ڈویژن نگران حاجی غلام حیدر عطاری،
ضلعی نگران محمد اسحاق عطاری کے ہمراہ دُر محمد سیلاچی (اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر
ایکسائز ٹیکسیشن ، اینٹی نارکو ٹیکس آفیسر) کے والد مرحوم میر محمد سیلاچی کے
انتقال پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس دوران مختلف شخصیات سے بھی موجود تھیں۔
کراچی میں دعوت اسلامی کے تحت ایک بار پھر
شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا
ملک کی
آب و ہوا کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے دعوتِ اسلامی ایک بار پھر متحرک
فریئر ہال Frere Hall
افتتاحی تقریب کا انعقاد
ایڈمنسٹریٹ
کراچی مرتضیٰ وہاب اور ترجمان دعوتِ
اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کی شرکت
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی جانب سے ایک
بار پھر شجرکاری مہم شروع کی جارہی ہے۔ اس
مہم کی افتتاحی تقریب فریئر ہال Frere
Hall میں 09 فروری 2022ء کو منعقد ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹ کراچی مرتضیٰ وہاب
اور ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور مختلف سیاسی و
سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ
رسول مقبول سے کیا گیا جس کے بعد شرکا کو FGRF کی ملک
و بیرونِ ملک میں جاری فلاحی خدمات سے
متعلق ڈاکیومینڑی دکھائی گئی۔
تقریب میں بیان کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے شرکا کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی اب تک
پاکستان بھر میں 20لاکھ سے زیادہ پودے لگاچکی ہے اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ایک کروڑ پودے ملک بھر میں لگانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعوتِ اسلامی اب تک چند مقامات پر عربین فاریسٹ
بھی لگاچکی ہے اور مزید 300 اربن فاریسٹ
لگانے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹ کراچی مرتضیٰ وہاب نے تقریب
میں گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی
شجرکاری مہم کو سراہا اور اس مہم میں اپنے
تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دیگر شہریوں سے بھی شجرکاری مہم میں حصہ ملانے کی
اپیل کی۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈسڑکٹ کورنگی جاوید
الرحمن، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک معین خان، سٹی ذمہ دار مجلس رابطہ حاجی یعقوب عطاری، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ عاطف رحمٰن، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم شمس
الدین شیخ اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ تعلیم زین لغاری بھی موجود تھے۔
Dawateislami