دعوت
اسلامی کے تحت 10 جنوری 2022ء بروز جمعرات
کو ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب محمد لیاقت عطاری
نےدینی کاموں کے سلسلے میں آئی جی آفس کا وزٹ
کیا۔
اس
دوران انہوں نے ایڈیشنل آئی جی
انویسٹیگیشن پنجاب منیر احمد شیخ، اے ڈی
ٹو ایڈیشنل آئی جی غلام فرید ، پی اے ٹو ایڈیشنل آئی جی وقار احمد سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف
پیش کیا اور جوہر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی ۔
اس کے
علاوہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب ذمہ
دار نے اسلام پورہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈی ایس پی اسلام پورہ جاوید صدیق، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ منظور
حسین ڈوگر اور ڈپٹی سیکرٹری موٹر ٹرانسپورٹ ایس اینڈ جی اے ڈی
عارف وسیم سے ملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کی بریفنگ دیتے
ہوئے مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش
کئے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےزیرِ
اہتمام 10 فروری 2022 ء کو سندھ سیکرٹریٹ کے افسران سے ملاقات ہوئی جن میں چیئرمین
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ ڈاکٹر نواز شیخ ، سیکرٹری
سماجی بہبود محکمہ عبدالوحید شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اعزاز عالم چشتی، محکمہ
سماجی بہبوداشفاق جوکھیو شامل تھے۔
دوران
ِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضان
مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ
دنوں ایس پی آفس لائلپور ٹاؤن ریڈر محمد ثقلین ،سیکورٹی انچارج لائلپور ٹاؤن مجاہد
حسین اور ڈسٹرک سیکورٹی انچارج حبیب اللہ خان سے ملاقات کا سلسلہ ہوا ۔
دورانِ
ملاقات سلسلہ ذہنی آزمائش کوارٹر فائنل پر
گفتگو کی اور این او سی کے حوالے سے فالو اپ لیا نیز بعد ظہر شعبے کے اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ ہلز گارڈن انتظامیہ سے
ملاقات کی اور اجتماع گاہ کا وزٹ کیا۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کی کورنگی پولیس افسران و ڈسڑکٹ صدر چوہدری تنویر سے ملاقات
10
فروری 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے آفس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر
انہوں نے ڈسڑکٹ صدر چوہدری تنویر اور سیکریٹری
ایوب سے ملاقات کی۔
انہیں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کاوزٹ کرنےاور 15 فروری 2022ء کو باغِ کورنگی میں ہونے والے شخصیات
اجتماع میں شرکت کر نے کی دعوت پیش کی ۔
جبکہ
دوسری جانب شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت
نئے ایس ایچ او کورنگی زاہد لودھی ،ایس ایچ او عوامی عبد الغنی ،ایچ ایم
امتیاز و ایچ ایم وقار کورنگی سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا جس میں جمعرات اجتماع کی سیکورٹی
پر گفتگو کی اور اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔
کراچی
سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری کی وفاقی سیکریٹری مذہبی امور سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے تحت 10 فروری 2022 ء کو سٹی ناظم
حاجی یعقوب عطاری نے وفاقی سیکریٹری مذہبی
امور، انٹرفیتھ ہارمنی سردار اعجاز احمد خان جعفراور ایڈمنسٹریٹر
متروک وقف املاک کراچی میر واعظ درانی سے ملاقات
کی، اس ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
سماجی خدمات پر مختصر تعارف کروایا اور
انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تحفہ پیش
کیا۔
دارالافتاء اہل سنت کے زیرِ اہتمام فیضانِ قرآن و حدیث کورس کی کلاسز
کا آغاز کردیا گیا
دعوتِ اسلامی کی جانب سے عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی کرنے کے لئے ایک شعبہ بنام دارالافتاء اہل سنت قائم
کیا گیا ہے جس میں روانہ کی بنیاد پر سینکڑوں
عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی کی جاتی ہے۔
دارالافتاء اہل سنت کی جانب سے وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا انعقاد بھی کیا جاتا
رہتا ہے تاکہ عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام
کی بنیادی باتوں سے آگاہی حاصل ہو ۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے حالیہ دنوں میں دارالافتاء
اہل سنت کی جانب سے عاشقانِ رسول کو قرآن
و حدیث کے احکامات سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے ایک کورس بنام”فیضانِ قرآن و حدیث
کورس“لاؤنچ کردیا گیا ہے جس کی پہلی نشست گزشتہ روز 13 فروری کو جامع مسجد دارالحبیبیہ
دھوراجی کالونی کراچی میں اڑھائی
بجے سے چار بجے تک منعقد ہوئی۔
نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسول ِ مقبولﷺ
سے ہوا جس کے بعد استاذ الحدیث مفتی حسان
عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”مسلمانوں پر قرآن کے حقوق“ کے موضوع پر درسِ
قرآن دیا جبکہ مفتی جمیل غوری عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
”حدیثِ جبرئیل کے مفاہیم“ کے عنوان سے درسِ حدیث دیا۔
دھوراجی کے علاوہ یہی کورس فیضانِ غوث پاک خیابانِ
حافظ DHA فیز 6 میں بھی منعقد ہورہا ہے ۔ فیضانِ غوث پاک میں عصر کی نماز کے بعد منعقد
ہونے والے اس کورس کی پہلی نشست میں استاذ
الحدیث مفتی حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے سنتوں بھرا
بیان فرمایا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں
عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی۔
دارالافتاء اہلِ سنت کے ہیڈ مولانا ثاقب عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےکورس کے متعلق دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ اس کورس کی کلاسز 13
فروری 2022ء بروز اتوار سے لے کر رمضان
المبارک سے پہلے تک ہر اتوار کو جامع مسجد
دارالحبیبیہ دھوراجی
کالونی کراچی اور فیضانِ غوث پاک خیابانِ حافظ DHA فیز 6 میں ہوا کریں گی۔ سات
کلاسز پر مشتمل ان کلاسز میں ہر کلاس کے دوران
دو درس ہوا کریں گے، پہلا درسِ قرآن اور دوسرا درسِ حدیث ہوگا۔
عاشقانِ رسول سے التجا ہے کہ جن سے ممکن ہو وہ جامع مسجد دارالحبیبیہ دھوراجی کالونی کراچی یا فیضانِ غوث پاک خیابانِ حافظ DHA فیز 6 میں تشریف لاکر اس کورس میں شرکت
فرمائیں اور علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل فرمائیں۔
واضح رہے کہ یہ کورس جامعۃ المدینہ دارالحبیبیہ دھوراجی
کراچی کے فیس بُک پیج پر براہِ راست نشر
بھی کیا جارہا ہے۔
PAGE LINK
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ FGRF کے
ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین
مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے
ہوئے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا اجائزہ لیا۔
رکنِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے ذمہ
داران سے اہم امور تبادلۂ خیال کرتے ہوئے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بصیر پور کے ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز
کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پنجاب پاکستان کے شہر
بصیر پور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں اسپیشل
پرسنز کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا۔
اجتماعِ پاک میں ہونے والے نعت و بیان اور صلوۃ و سلام کی ڈویژن ذمہ دار زبیر عطاری نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ
رہنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو 3 دن کے مدنی قافلوں
میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے تحت ایک ماہ پر مشتمل ہونے
والے ”فن تخریج حدیث“ کورس کا اختتام
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر بنام المدینۃ العلمیہ کے ذیلی
شعبے ” ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ کے تحت مدنی اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ
کرنے کے لئے 30 دن پر مشتمل ”فن تخریج حدیث“ کورس کا انعقاد کیا گیا۔کورس 12 جنوری 2022ء سے شروع ہوکر 7 فروری 2022ء کواپنے
آخری لیکچر پر اختتام پذیر ہوا۔
اس
کورس کو لانچ کرنے میں رکن شوریٰ حاجی ابو
ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور ناظم المدینۃ العلمیہ مولانا محمد آصف خان عطاری
مدنی کا خصوصی تعاون شامل رہا جبکہ کورس کی ڈیزائننگ اور ٹریننگ کی خدمات ایڈیٹر
ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا محمد راشد عطاری مدنی اور شعبہ فیضان حدیث کے ہیڈ
مولانا ناصر جمال عطاری مدنی نے انجام دیں۔
کورس کا
اصل مقصد تخریج حدیث کے سائنٹفک Scientific اور پروفیشنل Professional انداز کی تربیت اور کتب حدیث و
تخریج سے گہری آگاہی اور علمائے کرام کو فن تخریج حدیث میں مضبوط اور تجربہ کار
بنانا ہے۔اس کورس کے ہر سیشن میں المدینۃ العلمیہ کے
16 اسکالرز شریک ہورہے تھے۔
کورس
کی خصوصیات:
٭تخریج
حدیث کے 10 سے زائد پروفیشنل Professional اور ٹیکنیکل Technical طریقے سکھائے گئے ٭کئی کتب حدیث اور موسوعات و معاجم کا تعارف اور ان
کے استعمال کا پریکٹیکل Practical کروایا گیا ٭احادیث کے مصادر اصلیہ و فرعیہ کی تفصیلی تقسیم
کاری سمجھائی گئی ٭تمام لیکچرز کو سلائیڈزSlidesکے
ذریعے آسان سے آسان بنانے کی کوشش کی گئی ٭پریکٹیکل
کے طور پر 160 سے زائد احادیث مبارکہ کی تخریج کروائی گئی ٭کئی کتب
حدیث اور موساعات کے اسالیب و مناہج پر تعارفی مقالات لکھوائے گئے جوکہ مقالہ
نگاروں نے سیشن میں پڑھ کر سنائے٭تدریسی
لیکچرز کے بعد اسکالرز سے بھی پریکٹیکل لیکچرز بھی دلوائے گئے۔
کورس
کے اختتام پر اسکالرز نے تاثرات بھی
دیئےجن میں سے چند ملاحظہ کریں:
مولانا سید فیضان علی عطاری مدنی(شعبہ بیانات،المدینۃ
العلمیہ)
الحمد
للہ فن تخریج حدیث کورس کرنے کی سعادت حاصل ہوئی جس میں مختلف ذرائع سے احادیث
مبارکہ کو تلاش کرنے کا طریقہ معلوم ہوا۔ اس کورس میں کتب کے ذرائع اور موجود دور
کے جدید ذرائع یعنی ایپلیکیشنز وغیرہ سے حدیث مبارکہ کو تلاش کرنے کے طریقہ سکھایا گیا اس کے ساتھ ساتھ کتب کو
سمجھنے اور ان کو پَرکھنے کا طریقہ بھی بتایا گیا۔
اللہ
پاک کورس کرنے اور کروانے والوں کو علم دین سیکھنے، اس کو یاد رکھنے، اس پر عمل کرنے
اور دوسروں تک پہچانے کی توفیق عطا فرما اور حج و عمر کی سعادت نصیب فرما۔ اٰمین
مولانا حافظ محمد ارسلان عطاری مدنی بن محمد سعید (شعبہ تراجم،
ڈیجیٹل لائبریری)
الحمد
للہ کورس مجموعی طور پر بہت اچھا رہا، بہت ساری نئی چیزیں سیکھنے کو بھی ملیں اور
کتاب سے حدیث تلاش کرنے کے نئے طریقے معلوم ہوئے اس کے علاوہ سافٹ ویئر یا
ڈائیریکٹ کتاب سے کیسے استفادہ حاصل کیا جائے اس بات کو سیکھایا گیا۔
مولانامحمد حسان رضا عطاری مدنی (شعبہ ملفوظاتِ امیر اہل سنت، المدینۃ
العلمیہ)
الحمد
للہ میں نے المدینۃ
العلمیہ
کا ذیلی شعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کےتحت ہونے والے ” فن تخریج حدیث کورس“ میں شرکت
کی۔ اس کورس کو ذاتی طور پر بہت مفید پایا۔ کورس کرنے کا سب بڑا فائدہ یہ ہوا کہ
کتابوں سے براہ راست تخریج کا حوصلہ پیدا ہوا اور معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ
ہاتھ آیا۔ امید کرتا ہوں اس سلسلے کو آئندہ بھی رکھا جائیگا۔
مولاناغیاث الدین عطاری مدنی (شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب و روز، المدینۃ العلمیہ)
اس
کورس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جبکہ اس کورس کے ذریعے حدیث تلاش کرنے کے حوالے سے
کافی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ کورس طلبہ و علمائے کرام کے لئے بہت مفید ہے۔
مولانااحمد رضا عطاری مدنی
بن عبد الحمید (شعبہ سیرتِ مصطفیٰ، المدینۃ العلمیہ)
الحمدللہ
اس کورس میں حدیث پاک کی تخریج کرنے کے حوالے سے طرق کی معلومات ہوئی، حدیث پاک کی بہت سے کتابوں کا پتا چلا، تخریج کے نئے انداز
اور نئے طریقے معلوم ہوئے۔ مزید اگر اس کورس میں حدیث پاک کے حکم کی معلومات شامل
کرلی جائیں تو اور بھی اچھا ہوگا۔
مولانامحمد ندیم عطاری مدنی (شعبہ کتب اعلیٰ حضرت، المدینۃ
العلمیہ)
اس
کورس کے ذریعے کم مدت میں زیادہ کام کرنے کے طریقہ سیکھا اورکتب کی مدد سے احادیث
کی تخریج کرنے کا طریقہ معلوم ہوا۔ یہ
کورس طلبہ و علمائے اہلِ سنّت کو بھی کرنا چاہئے تاکہ وہ بھی کم وقت میں زیادہ سے
زیادہ خدمتِ دین کرسکیں۔
مولانامحمد شاہ رخ عطاری مدنی بن کبیر خان (شعبہ ملفوظاتِ امیر اہل
سنت، المدینۃ العلمیہ)
الحمد
للہ فن تخریج حدیث کو رس کرنے کی سعادت حاصل ہوئی، بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا اور
پچھلا بہت کچھ دوہرایا۔ المدینۃ العلمیہ کی طرف سے یہ بہت اچھا اقدام ہے ۔ کئی
سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ الحمدللہ ہمارا کورس پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اللہ پاک المدینۃ العلمیہ اور
دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ اٰمین
مولانامحمد مصطفی انیس عطاری مدنی ( شعبہ دعوت اسلامی کے شب و روز،
المدینۃ
العلمیہ)
ماشاءاللہ مولانا راشد عطاری اور مولانا ناصر عطاری
نے یہ کورس کروایا، بہت ہی اچھا رہا، کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور کافی
معلومات حاصل ہوئیں ۔ جیسے حدیث کی کتاب کس طرح کی ہے، اس کے مصنف نے کس طرح کتاب
لکھی، کس منہج پر احادیث کو جمع کیا وغیرہ۔ باقی اس کورس میں home
work کا بھی سلسلہ رہا۔
اس
کورس میں مزید بہتری اس طرح بھی ہو سکتی ہے کہ موجودہ دور میں علما نے حدیث پر جو
کام کیا ہے اس کو بھی بیان کیا جائے تاکہ نئے اسکالرز کو اس کورس کی اہمیت کا
اندازہ ہو اور وہ مزید تحقیق کا کام کریں۔ مزید اس شعبے کے تحت کورس کروانے چاہیے تاکہ اس
کے ذریعے نئے اسکالرز میں skills پیدا ہوں۔
مولانامحمد حسین عطاری مدنی(شعبہ فیضان حدیث، المدینۃ
العلمیہ )
مجھے شعبہ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے تحت ہونے
والے ”فن تخریج حدیث کورس“ میں شرکت کی سعادت ملی اور بحمدللہ تعالی علم کا وہ خزانہ ہاتھ آیا کہ بیان کے لیے الفاظ
نہیں۔ پہلے کوئی حدیث سامنے آتی تو پریشانی
ہوتی تھی کہ یہ کہاں سے ملے گی،اس کا حوالہ کیا ہوگا؟ مگر اب جب کوئی حدیث سامنے آتی ہے تو کورس میں بیان کیے گئے طریقوں میں
اسے دیکھتے ہیں کہ کس طریقے کے تحت ملے گی
پھر باآسانی اس طریقے کے ذریعے اصل کتاب سے تلاش کرنے میں کامیابی مل جاتی ہے۔ یوں
وقت کی بھی بچت ہوتی ہے اور محنت بھی کم صرف ہوتی ہے۔وما توفیقی الا باللہ
مولاناسید دلدار شاہ عطاری مدنی بن سید خادم شاہ( شعبہ ملفوظات امیر
اہلسنت ، المدینۃ العلمیہ)
الحمد
للہ میں نے تخریج حدیث پاک کا کورس مکمل کیا
اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ فائدہ یہ ہوا
کہ کون سی حدیث کس موضوع ،کس باب کے تحت
ہمیں کتابوں میں ملے گی ؟ نیز اس کورس میں تخریج حدیث کے مکمل طریقے سکھائے گئے،پریکٹیکل
بھی کروایا گیا مزید یہ کہ بہت سی کتب کا تعارف بھی ہوا۔ مصنفین کے حالات کو بھی
کئی کتب سے پڑھنے کا موقع ملا۔میری اپنی ذاتی کوشش ہوگی کہ اس کورس میں جو کچھ
مجھے سکھایا گیا ہے اسے یاد رکھتے ہوئےمکمل پریکٹیکل بھی کرتا رہوں گا۔
میں ان کا شکر گزار ہوں جن کے سبب سے یہ کورس میں
مکمل کر پایا اور ان کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے یہ کورس کروایا۔ جزاک اللہ خیراً
مولاناعمران عطاری مدنی احمد بن محمد اقبال (شعبہ ہفتہ وار رسائل،المدینۃ
العلمیہ)
الحمد
للہ مجلس المدینۃ العلمیہ کی طرف سے کرم نوازی ہوئی اور یہ کورس کرنے کا موقع ملا۔
یہ کورس ہمارے شعبے کے لئے کافی مفید ہے۔
بعض
باتیں ہمیں پہلے سے معلوم تو تھیں تخریج حدیث کے حوالے سے لیکن عملی طور پر ان کو
نہ کرنے کی وجہ سے وہ باتیں مستحضر نہ تھیں ، کورس کی وجہ سے وہ باتیں دوبارہ تازہ ہوگئیں اور ان کو عملی طور
پر کرنے کا موقع ملا۔
کئی چیزیں
ہمارے لئے بالکل نئی تھیں، بعض ایپلیکیشنز،سوفٹ وئیرز اور ویب سائٹس کا پتا چلا
جوکہ ہمارے کام میں کافی معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ کورس کروانے والوں کا انداز
انتہائی قابل تحسین، مشفقانہ اور برادرانہ تھا۔
اللہ
پاک ان کو برکتیں عطا فرمائے۔ دیگر علمی کام جیسے مضمون نگاری وغیرہ کے حوالے سے
بھی اس طرح کے کورسز ہونے چاہیئے۔
مولانامحمد احمدعطاری مدنی بن امین الدین عطاری (المدینۃ العلمیہ)
الحمدللہ
فن تخریج حدیث کورس میں شرکت کی اور اس کورس میں ہمیں بہت ساری چیزیں سیکھنے کو ملیں
اور علمی اور منظم انداز میں تخریج حدیث کے طریقے بیان کئے گئے اور مختلف کتابوں
اور ان کے مناہج سے بھی آگاہی ہوئی، اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو خوب ترقی عطا
فرمائے۔
مولانارمضان رضاعطاری مدنی(شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب و روز، المدینۃ
العلمیہ)
یہ کورس طلبہ و علمائے اہلِ سنّت کی صلاحیت میں
نکھار کے لئے اور احادیث کریمہ کے اصل
ماخذ تک پہنچنے کی رہنمائی کے حوالے
سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مجھے یہ فائدہ
ہوا کہ جو چیزیں سیکھی تھیں ان کی دھرائی
کا موقع ملا اور تلاش حدیث کے حوالے سے بعض نئی باتیں سیکھنے کو ملی۔
مولانامحمد رضاعطاری مدنی(Content Writer ، عربی ڈیپارٹ مدنی چینل)
الحمد
للہ بہت بہترین کورس تھا اور اس طرح کے مزید کورسز المدینۃ العلمیہ ” ریسرچ
اینڈ ڈیویلپمنٹ“ کے تحت ہونے چاہئیں جس سے نئے اسکالرز میں تحقیق و تخریج کا رجحان
بڑھے۔
اس
کورس میں اگر چند اور چیزوں کا اضافہ کردیا جائے تو بہت بہتر رہے گا۔
ہر
لیکچر کے متعلق اردو میں سوال و جواب بنائے جائیں جس سے لیکچر Review ہو، تحقیق و تخریج کے حوالے سے علمائے
اہل سنت کا علمی کام بھی بیان کیا جائے، عرب
کے موجودہ محققین علمائے اہلسنت کے بارے
میں بیان کیا جائے، اس پروگرام کے تحت علمائے
اہلسنت کا کام بھی منظر عام پر لایا جائے جو انٹر نیٹ پر ہے۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام پاکستان کے شہر دیپالپور میں قائم مدرسۃ
المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد
ہوا جس میں طلبۂ کرام سمیت قاری صاحبان نے شرکت کی۔
اس دوران ساہیوال ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری نےطلبۂ کرام کو شعبے کا تعارف پیش کیا اور انہیں چند اشارے سکھاتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں دیپالور میں اسپیشل پرسنز اور اُن کے
سرپرستوں سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں انہیں
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جڑانوالہ کے ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز
کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر جڑانوالہ میں دعوتِ
اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ حلقہ ڈویژن فیصل آبا د ذمہ دار محمد شاہد
عطاری نے اجتماعِ پاک میں ہونے والے نعت
و بیان اور صلوۃ و سلام کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحوم سے ہر دم وابستہ
رہنے کا ذہن دیا۔بعدازاں اسپیشل پرسنز کے درمیان رسالہ ’’باتصویر نماز‘‘ تقسیم کیا گیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رائیونڈ سٹی کے ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل
پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے ایک قصبے رائیونڈ ضلع لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نےاجتماعِ پاک میں
ہونے والے نعت و بیان اور صلوۃ و سلام کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ
رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:ابرار حسین عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami