خاندان مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے شجر کی ہر شاخ چودہویں کے چاند کی طرح چمکتا دمکتا اور تاریک ظلمت میں آفتاب کی طرح روشن ہے۔ ان میں سے ایک بہت بڑا نام شہید کرب و بلا، راکن دوشِ مصطفٰے، امام عرش مقام، امامِ ہمام، صحابی ابن صحابی، حضرت امام حسین رضی اللہُ عنہ کے پڑپوتے، عظیم تابعی بزرگ حضرت امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کا بھی ملتا ہے جن کی ولادت 17 ربیع الاول 80 یا 83 ہجری کو مدینہ پاک میں ہوئی۔ آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی کنیت ابو عبد اللہ اور ابو اسماعیل جبکہ لقب صادق، فاضل اور طاہر ہے۔

حضرت امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہکی والدہ محترمہ کا نام مبارک حضرت بی بی ام فردہ بنت قاسم بن محمد بن ابو بکر صدیق رضی اللہُ عنہم ہے جبکہ آپ کے والد محترم کا نام مبارک حضرت امام محمد باقر بن علی بن زین العابدین بن امام حسین رضی اللہُ عنہم ہے۔ یعنی آپ رحمۃُ اللہِ علیہ والد کی طرف ”حسینی سید“ اور والدہ کی طرف سے ”صدیقی“ ہیں۔ (اللباب فی تہذیب الانساب، ص229، فیضان صدیق اکبر، ص82)

عاشقان رسول کو حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت سےبہرہ مند کرنے اور انہیں اپنانے کا ذہن دینے کے لئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے رسالہ فیضان امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ فیضانِ امام جعفر صادِقپڑھ یا سن لے اُسے تمام صحابہ و اہل بیت کا سچا غلام بنااور اسے امام جعفر صادق کے پیارے پیارے نانا جان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی قیامت میں شفاعت نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book