مسلمانوں کو قرآن مجید میں اللہ پاک كو اچھے ناموں سے پکارنے کا حکم دیا گیا،چنانچہ سورہ اعراف، آیت:180 میں ارشاد ہوتا ہے: وَ لِلّٰهِ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْهُ بِهَا۪-وَ ذَرُوا الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْۤ اَسْمَآىٕهٖؕ-سَیُجْزَوْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(۱۸۰)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور بہت اچھے نام اللہ ہی کے ہیں تو اسے ان ناموں سے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں حق سے دور ہوتے ہیں ، عنقریب اُنہیں ان کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔اللہ پاک کے نام یاد کرنے کے دو فضائل:(1):حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عَنْہُ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ پاک کے ننانوے نام ہیں ، جس نے انہیں یاد کر لیا وہ جنت میں داخل ہوا۔(بخاری، کتاب الشروط، باب ما یجوز من الاشتراط ۔۔۔ الخ،2 /229، حدیث: 2736)

(2):حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عَنْہُ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ پاک کے ننانوے نام ہیں جس نے ان کے ذریعے دعا مانگی تو اللہ پاک اس کی دعا کوقبول فرمائے گا۔(جامع صغیر، ص143، حدیث:2370)

پس قرآن مجید میں اللہ پاک کے کئی اسماء الحسنی ہیں ،ان میں سے 20 اسماء مبارکہ یہ ہیں:

(1):اَللّٰہ ، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً2697 مرتبہ آیا ہے۔(2): اَلرَّحْمٰن، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً43 مرتبہ آیا ہے۔(3): الرَّحِیْم، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً114 مرتبہ آیا ہے۔(4):اَلتَّوَاب، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً12مرتبہ آیا ہے۔(5): اَلْقُدُوْس، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً2 دو مرتبہ آیا ہے۔(5):اَلْمُھِیْمِن، یہ مبارک نام قرآن پاک میں صرف ایک مرتبہ آیا ہے۔(6):اَلْعَزِیْز، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 90مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔(7):اَلْحَکِیْم، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 92مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔(8):اَلْکَرِیْم، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 5مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔(9):اَلْصَمَد، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 1مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔ (10):اَلْحَمِیْد، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 17مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔ (11):اَلْوَدُوْد، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 2مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔ (12):اَلْقَدِيْر، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 44مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔ (13):اَلْمَجِیْد، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 2مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔ (14):اَلْقَادِر ، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 4مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔ (15): ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 3مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔ (16): الْقَیُّوْمُ، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 3مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔(17): اَلْحَیُّ ،یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 3مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔ (18): اَلْغَنِيُّ ، یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 18مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔(19): اَلْغَافِر،یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً ايك مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔(20): اَلْفَاطِر،یہ مبارک نام قرآن پاک میں تقریباً 6مرتبہ اللہ پاک کے لئے استعمال ہوا ہے۔