وَ لِلّٰهِ
الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْهُ بِهَا۪-وَ ذَرُوا الَّذِیْنَ
یُلْحِدُوْنَ فِیْۤ اَسْمَآىٕهٖؕ-سَیُجْزَوْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(۱۸۰)ترجمۂ کنزالعرفان:اور بہت اچھے نام اللہ ہی
کے ہیں تو اسے ان ناموں سے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں حق
سے دور ہوتے ہیں ، عنقریب اُنہیں ان کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔(پ
9،الأعراف:180)
حديث شريف میں ہے اللہ پاک
کےننانوے نام جس کسی نے یاد کر لئے جنتی ہوا۔علماء کااس پراتفاق ہےکہ اسمائے الہیہ
ننانوے ہیں ۔ وَ لِلّٰهِ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى : اور بہت اچھے نام اللہ ہی کے ہیں۔ شانِ نزول: ابوجہل
نے کہا تھا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اور ان کے اصحاب (رضی اللہ عنہم )کا
دعویٰ تو یہ ہے کہ وہ ایک پروردگار کی عبادت کرتے ہیں پھر وہ اللہ اور رحمٰن
دو کو کیوں پکارتے ہیں ؟ اس پر یہ آیت ِکریمہ نازل ہوئی۔(خازن، الاعراف، تحت
الآیۃ: 180، 2 / 162)
اور اس جاہل بے خِرَد کو
بتایا گیا کہ معبود تو ایک ہی ہے نام اس کے بہت ہیں۔
اسماءِ
حُسْنٰی کے فضائل:
اَحادیث میں اسماءِ حسنیٰ
کے بہت فضائل بیان کئے گئے ہیں ، ترغیب کے لئے دو احادیث درج ذیل ہیں :
(1) حضرت أبو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولُ
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’بے شک اللہ پاک کے
ننانوے نام ہیں یعنی ایک کم سو، جس نے انہیں یاد کر لیا وہ جنت میں داخل
ہوا۔ (بخاری، کتاب الشروط، باب ما یجوز من الاشتراط والثّنیا فی الاقرار۔۔۔
الخ،2 / 229، الحدیث: 2736)
حضرت علامہ یحیٰ بن شرف
نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ’’علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ اسمائے
الہٰیہ ننانوے میں مُنْحَصِر نہیں ہیں ، حدیث کا مقصود صرف یہ ہے کہ اتنے ناموں کے
یاد کرنے سے انسان جنتی ہو جاتا ہے۔ (نووی علی المسلم، کتاب الذکر والدعاء
والتوبۃ۔۔۔ الخ، باب فی اسماء اللہ وفضل من احصاہا، 9 / 5، الجزء السابع
عشر)
اسماءالحسنی :(1) الواسع :وسعت رکھنے والا ،(2)الحی :زندہ وجاوید ،(3)الکریم:صاحب کرم ،(4)العزیز : غلبہ اورعزت والا ،(5) الرحیم:نہایت مہربان ،(6)الوھاب :بغیرکسی منفعت کےخواب
عطاکرنے والا ،(7) الحکیم : سب کام حکمت سے
کرنےوالا ،(8)الغفار:گناہوں کابہت زیادہ بخشنے والا ،(9)الودود:اپنےبندوں کوچاہنے
والا ،(10)السلام :جس کی ذاتی صفت سلامتی ہو ،(11)المھیمن:پوری نگہبانی کرنےوالا،(12) الظاہر: بالکل آشکار،(13) العلیم:سب کچھ جاننے
والا،(14) المقتدر:سب پرکامل اقتداررکھنے والا،(15) البصیر:سب کچھ دیکھنے والا ،(16) الرحمٰن :بڑی رحمت والا،(17) السمیع :سب کچھ سننے
والا،(18) الباطن: بالکل مخفی ،(19)الاول :سب سےپہلےوجودرکھنے
والا،(20) الآخر:سب کے بعدوجودرکھنے
والا ،(21) المصور:صورت گری کرنے والا ۔