پچھلے
دنوں شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت صوبائی
پنجاب ذمہ دار سید عمیرہاشمی عطاری کا
سرگودھا ڈویژن میں شیڈول ہوا جہاں انہوں
نے سرگودھا ڈویژن ذمہ دار ابو بکر عطاری نے ڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ کالا باغ
میانوالی مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے نابینا
بچوں کی تربیت کی ۔
دوسری
جانب میانوالی میں سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابو بکر عطاری کا شیڈول ہوا جہاں انہوں نے
ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجاہد خان عطاری کے ہمراہ
اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ان
کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت پیش کی ۔ (رپورٹ:
محمد سمیر ہاشمی )
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت فروری 2022ء میں صوبہ پنچاب میں اسکولز و کالجز کی
ٹیچرز اور لیڈی ٹرینرز کے درمیان 15دن پر
مشتمل تلاوت قراٰن پاک
مع ترجمہ کورس کا آغاز ہوچکا ہےجس میں 350 سے زائد ٹیچرز
اور ٹرینرز اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں ۔
اس
کورس میں قراٰ نِ پاک کو درست انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ دیگر قواعد و قراٰنی معلومات جاننے کا سلسلہ جاری ہے۔اس کلاس
کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے مثبت تأثرات
کے ساتھ مزید کورسز میں ایڈمیشن لینے کی نیتیں بھی مجلس کو موصول ہوئیں۔
قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں اللہ
پاک کا ارشاد ہے:وَتَعَاوَنُوْا
عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰیترجمۂ کنز الایمان:نیکی اور
پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔(پ6،المائدہ:21)چنانچہ
اس فرمانِ باری میں نیکی پر مدد کرنے کا حکم ہوا۔نیکی کی چند صورتیں پیشِ خدمت ہیں:1۔کسی کو سیڑھیاں چڑھتے دیکھ کر
اس کو اللہُ اکبر کہہ کر یاد دہانی کروانا ،نیکی
پر مدد کرنا ہے۔2۔جن علاقوں میں سنی مدارس و جامعات نہ ہوں،وہا ں پر مدارس و
جامعات کی تعمیر کروا دینا۔3۔کسی کو غیبت کرتی دیکھ کر توجّہ دلانا کہ یہ غیبت ہے
۔4۔کسی طالبہ کے پاس کتابیں نہ ہوں
تو اسے دینی کتابیں مہیّا کرنا۔5۔نماز
کے درست مسائل سکھا دینا۔6۔کوئی اسلامی بہن علاقے میں نئی نئی رہائش کیلئے آئی ہو
تو اس کو سُنی اداروں،مساجد،جامعات و مدارس کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلانا ۔7۔کسی
کو غلطی کرتی دیکھ کر اس کو اللہ پاک کی بے نیازی سے ڈرانا ۔ 8۔کسی کو اعمال کے
محاسبہ کا ذہن دینا۔9۔کہیں مدرّسہ کی کمی ہو،تو بہتر مدرسہ تلاش کر کے دینا،نیز
مساجد و جامعات وغیرہ کے ساتھ مالی تعاون کرنا ۔الحمدُللہ!ہمارے مرشد امیر ِاہلِ سنّت
دامت
برکاتہم العالیہ نے ہمیں اس چیز کا بھر پور ذہن دیا ہے کہ ہر کوئی
انفرادی کوشش کے ذریعے دوسروں کو نیکی پر مدد کرنے کی ترغیب دلانے میں کوشاں رہے۔اللہ پاک دعوتِ
اسلامی کو خوب ترقیاں و عروج عطا فرمائے اور ہمیں بھی معاون ومددگار بنائے۔اٰمین
بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کےزیر اہتمام 11فروری2021ءسے کراچی
شیرشاہ کالونی میں ہوم کلاسزکے تحت مدرسۃالمدینہ کی شفٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کی موجودگی
میں اسٹاف ممبرز نے طالبات کو سبق دیا ۔
بعدازاں
ڈویژن ذمہ
دار اسلامی بہن نے شفٹ کے قیام کا مقصد اور شفٹ کے کام کو مزید بڑھانے کے حوالے سے
مفید مشورے پیش کئےجس پر اسٹاف کی جانب سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا گیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت چائنیز طالبات کو ان کی زبان
میں علمِ دین سکھانے کے مقصد کو پورا کرنے کے سلسلے میں چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے توسط
سے پاکستان میں ماہِ فروری 2022ء میں لینگویچ کلاس کا آغاز کردیا گیاہے جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی 30سے زائد
اسٹاف ممبرز اسلامی بہنیں فروغِ علمِ دین کی نیت سے چائنیز سیکھنے میں مصروفِ عمل
ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت فیصل آبادمیں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں کابینہ
سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن فیصل آباد نے
ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت اور مدنی قافلوں
کی تعداد بڑھانے کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی۔بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں
نےشعبے کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری ،شعبہ مدنی قافلہ پنجاب شوشل میڈیا، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی کے علاقےسولجر
بازار میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکا ذہن بناتے
ہوئے ذکر اور دعا کروائی۔آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔
قرآنِ کریم میں حکمِ خداوندی ہے:تَعَاوَنُوْا عَلَى
الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى(پارہ 6، المائدۃ، آیت نمبر2)ترجمۂ
کنز العرفان: نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔تفسیر
صراط الجنان میں ہے:بِر سے مراد ہر وہ نیک کام ہے جس کے کرنے کا شریعت نے
حکم دیا ہے اور تقویٰ سے مراد یہ ہے کہ ہر اس کام سے بچا جائے جس سے شریعت
نے روکا ہے۔ (جلالین،
المائدۃ، تحت الآیۃ: 2، ص 94)نیکی کے کاموں میں تعاون کی متعدد
صورتیں ہیں جن میں سے 10 درج ذیل ہیں:1:مسجد، مدرسہ، جامعہ وغیرہ دینی اداروں کی
تعمیر میں حسبِ توفیق مالی تعاون کرنا، نیز ان کے اخراجات اپنے ذمے لے لینا۔2:قرآنِ
پاک پڑھانا، مختلف دینی علوم کی تدریس کرنا، کسی کو دینی مسئلہ بتانا، نماز کا
طریقہ، سنت وغیرہ سکھادینا3:کسی طالبہِ علم وغیرہ کو قرآنِ کریم، دینی کتابیں پیش
کرنا، تقسیمِ رسائل کے ذریعے لوگوں تک مستند دینی لٹریچر پہنچانا۔4:مسجد،مدرسہ،اجتماع
وغیرہ مجالسِ خیر میں جانے آنے کیلئے پک اینڈ ڈراپ سروس مہیا کرنا۔5:دینی حلیے،
داڑھی،عمامہ شریف، شرعی پردے کے مطابق برقع پر حوصلہ افزائی کرناورنہ کم از کم
اعتراض کرنے، مذاق اڑانے، طعنہ دینے سے بچنا۔6:اسی طرح اگر کوئی ناجائز رسومات
مثلا میت یا سوئم میں دعوت کے انداز پر اغنیاء (مالدار)
رشتہ داروں کو کھانا کھلانا،بہنوں کو وراثت میں سے حصہ نہ دینا، شادیوں میں گانے
باجے، بےپردگی وغیرہ کو ترک کرکے شریعت پر عمل کرے تو اس کو سپورٹ کرنا۔ 7:دینی
پوسٹس، ویڈیوز،تحاریر،لنکس وغیرہ شیئر کرنا البتہ ان کا مستند ہونا نہایت ضروری
ہے۔ الحمد للہ دعوتِ اسلامی کے مختلف سوشل میڈیا پیجز، یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹ
پر عین اسلام و شریعت کے مطابق مواد شیئر کرنے کی سعی کی جاتی ہے۔8:سیٹھ، دکاندار
وغیرہ کا نماز کے اوقات میں اپنے ماتحتوں کو باجماعت نماز ادا کرنے کی رخصت دینا،
اسی طرح مدنی قافلے میں سفر کیلئے چھٹی کی سہولت فراہم کرنا۔9:کسی کو گھر سے دینی
کاموں وغیرہ کی اجازت نہ ہو تو اس کے گھر والوں کا ذہن بناکر انہیں قائل کرنا۔10:گھر/خاندان
کے بڑوں کا اپنے گھر/خاندان میں دینی ماحول بنانا تاکہ بچے بےحیائیوں اور برے
کاموں سے بچ کر اسلام و سنت کے مطابق زندگی گزارنے والے بنیں۔اس سلسلے میں امیر
اہلسنت مولانا الیاس قادری دامَتْ
بَرَکاتُہمُ العالِیَہ کی شخصیت یقینا قابلِ تقلید ہے کہ آپ
کی بنائی ہوئی تحریک دعوت ِاسلامی کے دینی ماحول کی بدولت ہزاروں نوجوان شریعت و
سنت پر عمل کرنے والے بنے ہیں۔اللہ پاک اپنے اس نیک بندے کے طفیل ہمیں بھی نیکی کے
کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ خاتم
النبیین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
دعوتِ
اسلامی کی طرف سے 10 فروری2022ء کوپاکستان
اور اورسیز فیضانِ تلاوت قراٰن کورس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس
مشاورت و مدرسۃ المدینہ (
اسلامی بہنیں )
کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ملک واوور سیز میں زیادہ سے زیادہ فیضان
تلاوت قراٰن کورس کروانے کی ترغیب دلاتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو اس کے جدول سے متعلق تفصیلی نکات سمجھائے۔
قرآنِ پاک کی روشنی میں:اللہ پاک
ارشاد فرماتا ہے:وَتَعَاوَنُوْا عَلَی البرِ ّوَالتَّقْوٰی اور نیکی اور پرہیزگاری
پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔(پارہ 6،سورہ مائدہ)اس
آیت ِمبارکہ میں اللہ پاک نے نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرنے کا حکم
دیا ہے۔بِرْ سے مراد وہ نیک کام ہے، جس کے کرنے کا شریعت نے حکم دیا ہے اور تقویٰ
سے مراد یہ ہے کہ ہر اس کام سے بچا جائے، جس سے شریعت نے روکا ہے۔ایک مسلمان کے
لئے جس طرح امر
بالمعروف ونہی عن المنکر لازمی قرار دیا گیا ہے، اسی طرح
اُس کے لئے ضروری ہے کہ نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کریں، تاکہ نیکی کی
اشاعت ہو سکے اور ہمارے معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ہو سکے، فی زمانہ جس طرح
نیکیاں کرنے کی طرف لوگوں کا رُجحان کم ہوتا جا رہا ہے، اسی طرح نیکی کی دعوت دینے
اور برائی سے منع کرنے اور نیکی میں تعاون کرنے کا نیک کام بھی بہت کم ہو چکا
ہے۔حدیث کی روشنی میں:ترمذی شریف کی حدیث ہے،حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے
ہیں:ایک شخص نبی اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ
وسلم
کے پاس سواری مانگنے آیا تو آپ کے پاس اسے کوئی سواری نہ ملی، جو اسے منزلِ مقصود
تک پہنچا دیتی، آپ نے اسے ایک دوسرے شخص کے پاس بھیج دیا، اس نے اسے سواری فراہم
کر دی، پھر اس نے آکر آپ کو اس کی اطلاع دی، تو آپ نے فرمایا: بھلائی کی طرف راہ نمائی
کرنے والا، بھلائی کرنے والے کی طرح ہے۔اس
حدیث پاک میں ہے کہ بھلائی کی طرف راہ نمائی کرنے والا بھلائی کرنے والے کی طرح
ہے، یعنی اس کو بھی اتنا ہی ثواب ملتا ہے۔ تو اگر بندہ نیکی کے کام میں کسی کی مدد
کر دے تو اس پر کتنا اجروثواب ہوگا! بہت سارے کام ایسے ہیں جو بندے کے لئے صدقہ
جاریہ کا سبب بن جاتے ہیں، جیسے مسجد،مدرسہ،جامعہ کی تعمیر یا کسی کو قرآن پڑھانا،
نیکی کی دعوت دینا وغیرہ۔الغرض نیکی کے کاموں میں تعاون کی متعدد صورتیں ہیں۔ یہاں
پر دس ذکر کی جا رہی ہیں:1) جامعہ و مدرسہ تعمیر کرنا: نیکی کے کاموں میں تعاون کی
صورتوں میں ایک بہترین اور صدقہ جاریہ کی صورت ہے مدرسہ تعمیر کر دینا یا تعمیر
میں مدد کرنا، اپنے مال کے ذریعے تعمیر
میں حصّہ ڈالنا، اس میں طلباء یا طالبات قرآن کی تعلیم سے آراستہ ہونگے، انہی
مدارس سے حُفّاظ تیار ہونگے، آئمہ تیار ہونگے، قاری تیار ہونگے، جو دینِ متین کی
خدمت کر سکیں گے، اسی طرح جامعات سے عالمِ دین بنیں گے، جو دینِ اسلام کی تبلیغ و
اشاعت کر سکیں گے۔2) مسجد تعمیر کروانا: نیکی کے کاموں میں تعاون کی ایک بہترین
صورت مسجد کی تعمیر ہے کہ لوگ عبادت کریں، بالخصوص ایسی جگہیں جہاں پر مساجد دُور
ہوتی ہیں یا وہ علاقے یا ممالک جہاں پر مساجد ہوتی ہی نہیں، ایسی جگہوں پر مساجد
تعمیر کرنا یا تعمیر میں حصّہ ڈالنا بہت بڑے اَجروثواب کا کام ہے۔3) دینی کتابیں
یا رسائل تقسیم کرنا:دینی کتابیں اور رسائل تقسیم کرنا بھی نیکی کے کام میں تعاون کی
ایک اہم صورت ہے کہ اس سے علمِ دین کی ترویج و اشاعت ہوگی،لوگ ان کتب و رسائل کا
مطالعہ کر کے فرائض و واجبات، سُنن و مستحبات، ممنوع و مکروہات سیکھنے کی سعادت
حاصل کریں گے اور دینی کتب و رسائل بندے کے لئے صدقہ جاریہ کا اہم ذریعہ ہیں۔4)
علمِ دین حاصل کرنے کے لئے ذہن سازی کرنا:کسی بھی اسلامی بھائی یا بہن کو علمِ دین
حاصل کرنے کے لئے ذہن دینا، جیسے اجتماع کی دعوت دی، سُنی علماء و مفتیانِ کرام کے بیانات سننے کی دعوت
دینا یا جامعہ و مدرسہ میں علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دینا۔5) صلح کروا دینا:دو
مسلمانوں میں صلح کروا دینا بھی نیکی کا کام ہے، جس کی ترغیب قرآن و احادیث سے
ملتی ہے اور یہ نیکی کے کام میں تعاون کی اہم صورت ہے۔6) کسی کے عمرہ یا حج کے
اخراجات ادا کر دینا: بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں، جو حاضریِ مکہ و مدینہ کی تڑپ
رکھتے ہیں، مگر اس کے اسباب نہیں رکھتے، ایسے لوگ سوال بھی نہیں کرتے اور عمرہ اور
حج کے لئے شرعی طور پر سوال کرنے کی اجازت بھی نہیں، تو اگر ایسےسفید پوش لوگوں کو
عمرہ یا حج کروا دیا تو بہت بڑے ثواب کا کام ہے۔7) درس و بیان کرنا:سنتوں بھرے
اجتماعات، دینی محافل یا ذکر کے حلقوں میں درس و بیان کرنا، نیکی کے کاموں میں
تعاون کی اہم صورت ہے کہ اس سے لوگوں کو کثیر علمِ دین حاصل ہوتا ہے، عشقِ رسول کا
جذبہ پیدا ہوتا ہے، توبہ کی توفیق ملتی ہے اور صراطِ مستقیم پر چلنانصیب ہوتا
ہے۔8) رمضان المبارک میں غریبوں کو سحری و افطاری کروانا:رمضان المبارک میں امیر
لوگوں کے گھروں میں عظیمُ الشّان دسترخواں سجتے ہیں، مگر بیچارے غریب لوگ ایک
کھجور کے لئے بھی ترستے ہیں،سحری و افطاری کروانا مطلقاً ایک ثواب کا کام ہے،لیکن
اگر غریب و ضرورت مند کو کروا یا جائے تو اور زیادہ ثواب کا کام ہے۔ 9) قرآن و
حدیث کی تعلیم دینا: چھوٹے بچوں کو قرآن سکھانا یا درسِ حدیث دینا، اسی طرح بالغات
کو قرآن سکھانا ایک بہت ہی اہم نیکی ہے کہ نبی کریم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:تم میں سے بہتر وہ ہے،
جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔10) عقیدہ حق اہلسنت کی ترویج کرنا:عقیدہ حق اہلسنت
وجماعت اور مسلکِ اعلیٰ حضرت کی ترویج کرنا اور لوگوں کے عقائد کو پختہ کرنے کے
لئے کوشش کرنا، ان کو قرآن و حدیث، علماءو اسلاف کے اقوال پڑھنے کی ترغیب
دینا۔اللہ پاک ہمیں نیکی کرنے، نیکی کی دعوت دینے، برائی سے بچنے اور دوسروں کو
بچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
دینِ اسلام اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت
ہے ۔اگر کوئی غیرجانبداری کے ساتھ دینِ اسلام کی تعلیمات پر غور کرے تو اس کو ہر
مذہب سے افضل ہی پائے گا۔ دینِ اسلام کی
روشن اور پاکیزہ تعلیمات اس کی حقانیت و افضلیت کی واضح دلیلیں ہیں ، انہی تعلیمات
میں سے ایک اہم روشن تعلیم”نیکی کے کام میں تعاون “بھی ہے۔اللہ پاک نے قرآنِ کریم
میں ارشاد فرمایا:وَتَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪۔ ترجمۂ
کنزالایمان: اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔(پ6
، المائدہ : 2)
اس آیت کی تفسیر میں علامہ قرطبی رحمۃُ اللہِ
علیہ
فرماتے ہیں:اس میں تمام مخلوق کیلئے حکم ہے کہ بھلائی اور پرہیزگاری کے کام میں
ایک دوسرے سے تعاون کریں یعنی ایک دوسرے کی مدد کریں۔علامہ قرطبی رحمۃُ
اللہِ علیہنےتَعَاوَنُوْا عَلَى
الْبِرِّ (یعنی
نیکی کے کام میں تعاون کرنے)کی کچھ صورتیں بھی بیان فرمائی ہیں،چنانچہ
لکھتے ہیں:عالم اپنے علم کے ذریعے لوگوں سے تعاون کرے اور انہیں سکھائے اور غنی
اپنے مال کے ذریعے ، بہادر راہِ خدا میں اپنی بہادری کے ذریعے۔(تفسیر
قرطبی، 3/1648 ،المائدہ، تحت الآیۃ
: 2)حکیمُ
الامّت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ
علیہ
لکھتے ہیں : تعاون کے معنیٰ ہوئے ایک دوسرے کی مدد کرنا ، مدد عام ہے خواہ مالی
مدد ہو یا زبانی مدد یا ارکانی یعنی اعضاء سے مدد یا جانی مدد جس قسم کی مدد درکار
ہو اور جس مدد پر قدرت ہو وہ کرنا۔بِرّ سے مراد ہر نیکی ہے۔ (
تفسیر نعیمی ، 6/174 )* حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّ
الدَّالَّ عَلَی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہٖ یعنی
بے شک نیکی کی راہ دکھانے والا، نیکی کرنے والے کی طرح ہے۔حکیمُ
الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہِ علیہ
فرماتے ہیں: یعنی نیکی کرنے والا،کرانے والا، بتانے والا اور مشورہ دینے والا، سب
ثواب کے حق دار ہیں۔(مراۃ المناجیح،1/ 194) اس حدیث کے
تحت حضرت شاہ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃُ
اللہِ علیہ
فرماتے ہیں:خیر اور نیکی کا راستہ دکھانا عملِ خیر میں شامل ہے۔ (اشعۃاللمعات،1)نیکی کے کاموں
میں تعاون کی بہت سی صورتیں ہیں ان میں سے چند کا ذکر کیا جاتا ہے :1) اگر کوئی قرآنِ
پاک پڑھنا چاہتی ہے اور آپ قرآنِ پاک پڑھا سکتی ہیں تو ضرور پڑھائیے۔اللہ پاک کے
رسول صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کا
فرمان ہے:خَیْرُکُمْ
مَنْ تَعَلَّمَ الْقرآن وَ عَلَّمَهٗ یعنی تم
میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔( بخاری ،
3/410 ،حدیث : 5027 )2)کوئی دینی کتاب پڑھنا چاہتی ہو اور آپ کے پاس وہ
کتاب ہو تو اسے دے دیجئے ،ان شاء اللہ وہ پڑھے گی اور اس پر عمل کرے گی تو آپ کو بھی ثواب
ملے گا۔3) کوئی طالبہ کسی درسی بحث میں اُلجھی ہوئی ہے یا اسے سبق سمجھ نہیں
آرہا ، اگر آپ کو آتا ہے تو اس کی مدد کردیں اور سبق سمجھا دیں۔ 4)کوئی سُنّی عالمہ
صاحبہ دینی کتاب لکھنا چاہتی ہیں لیکن ان کے پاس وسائل نہیں یا کتاب تو لکھ لی ہے
لیکن اسے شائع کرنے کے وسائل نہیں تو اس کتاب کے لکھنے اور شائع کروانے
میں ان کی مدد کیجئے۔5)سوشل میڈیا پر کوئی دینی کتاب مانگتی ہے تو معتبر سنی عالمِ
دین کی لکھی ہوئی کتاب اس کے ساتھ شیئر کریں۔اَلحمدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کی
ویب سائٹ www.dawateislami.netپر
کثیر دینی کُتب و رسائل فری ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت کے ساتھ موجود ہیں،جس موضوع پر
کتاب یا رسالہ درکار ہوتو اسے سرچ کرکے ڈاؤن لوڈ کریں اور شیئر کریں۔6) اگر آپ کے پاس دینی کتب ہیں اور آپ انہیں پڑھ
چکی ہیں یا ابھی آپ کے استعمال میں نہیں تو دوسروں کو پڑھنے کے لئے دے دیجئے۔7)
اگر وسعت ہو تو دینی کتب و رسائل خرید کر اسلامی بہنوں میں تقسیم کرنے چاہئیں ۔8) اگر کسی مسجد کافرش نہ بنا ہو اور نمازیوں کو
نماز پڑھنے میں مشکل پیش آتی ہو توشوہر یا محارم کے ذریعے مسجد کا فرش بنوادیں
تاکہ نمازیوں کو نماز پڑھنے میں آسانی ہو۔9) مساجد،جامعات یا مدارس میں سردیوں میں
گرم پانی یا قالین اور گرمیوں میں ٹھنڈے پانی کی ضرورت ہو تو شوہر یا محارم کے
ذریعے اس نیکی کے کام میں تعاون کیا جائے۔10) اہلِ محلہ اگر گلی محلے کی صفائی ستھرائی
کا اہتمام کرنا چاہتے ہوں اور انہیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہو تو شوہر یا محارم کے
ذریعے ضرور تعاون کریں کہ صفائی کو حدیثِ
مبارکہ میں نصف ایمان فرمایا گیا ہے۔(مسلم،ص،115،حدیث: 534) اللہ
پاک ہمیں اسلام کی روشن تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے نیکی کے کاموں میں دوسروں کا ساتھ دینے کی توفیق دے۔
اٰمین بجاہِ النبی الکریم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی
بہنیں)کےتحت
7 فروری 2022ء کو Thanks
giving ) یوم
تشکر ( آن
لائن سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیشن کا مقصد سابقہ سال دینی کام کروانے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی تھا۔ پروفیشنل اسلامی بہنوں کو ان
کی خدمات پر سرٹیفیکیٹ دیئے گئے ۔ اس کے علاوہ نگران عالمی مجلس مشاورت ، نگرا ن پاکستان اور عالمی
سطح شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور مثلاً دینی کام ایک
سعادت ہے ، اپنی اصلاح ، never quit پر مدنی پھول دیئے۔
Dawateislami