پچھلے دنوں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مظفر آبادآزاد کشمیر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس منعقد ہوا جس میں شرکائےکورس کو اشاروں کی زبان میں نعت، بیان، ذکر، دعا، صلوۃ و سلام اور اسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ سکھایا گیا۔

اس کورس کے اختتام پر نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ میں دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔

بعدازاں نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے معلم کورس بدر شفیق عطاری کی حوصلہ افزائی کی اور شرکا کے درمیان میں اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر نگرانِ مظفر آباد، رکن ِکشمیر مشاورت اسپیشل پرسنز محمد سلیمان عطاری اور مظفر آباد ڈویژن ذمہ دار عبدالرزاق عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)