16 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
آج رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا، امیر
اہلسنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
Sat, 12 Feb , 2022
3 years ago
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ہر ہفتے پابندی کے ساتھ اور بعض مہینوں میں ایونٹس کی مناسبت
سے 6دن، 10دن، 11 اور 12 دن تک مدنی
مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوتے ہیں۔ ان
مدنی مذاکروں میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہشرعی، تنظیمی، اخلاقی، طبی اور معاشرتی اعتبار سے
عاشقان رسول کی رہنمائی فرماتے ہیں۔
ہر ہفتے کی طرح آج بھی 12 فروری 2022ء بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔
مدنی مذاکرے میں امیراہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ شرعی
مسائل کے حوالے سے گفتگو فرماتے ہوئے
عاشقان رسول کی رہنمائی فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔