مرکزی دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے زیر اہتمام 13 فروری 2022ء سے بھیرہ شریف میں کتب میلہ) Book Fair ( شروع ہوچکا ہے جو 17 فروری 2022ء تک جاری رہے گا۔

اس کتب میلے میں جہاں بہت سے مکاتب نےاپنا اسٹال لگایا ہے وہیں دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارہ مکتبۃ المدینہ کے تحت بھی اسٹال لگاہوا ہے جس میں دعوت اسلامی کی کتابیں اور رسالے50 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ فروخت کئے جارہے ہیں۔ 


ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز ( گونگےاور بہرے اسلامی بھائیوں) کا ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار محمد احسان الحق عطاری نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔اس اجتماعِ پاک میں اسپین کے نگران محمد اسید عطاری نے شرکت کی اور آپ شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جس کی اشاروں کی زبان میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار گوجرانوالہ محمد وقاص عطاری نے ترجمانی کی۔

اس کے علاوہ اسپیشل پرسنز ( گونگےاور بہرے اسلامی بھائیوں ) نے زیارتِ قراٰنِ پاک کی سعادت حاصل کی نیز زیادہ درود ِپاک پڑھنے والے اسپیشل پرسنزمیں تحائف تقسیم کرنے کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمدوقاص عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ تعلیم اور FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے قائد اعظم اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا اور اکیڈمی کی مینجمنٹ کو FGRF کی ملک و بیرونِ ملک میں جاری فلاحی خدمات سے متعلق ڈاکیومینڑی دکھائی ۔

مزید انہیں بتایا کہ دعوتِ اسلامی اب تک پاکستان بھر میں 20لاکھ سے زیادہ پودے لگاچکی ہے اور ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

اسی سلسلے میں FGRF کے ذمہ دارنے قائد اعظم اکیڈمی فارایجوکیشن اسلام آباد کے ساتھ پلانٹیشن MoU (memorandum of understanding) پر پرنسپل اور ایجوکیشن آفیسر کی موجودگی میں سائن کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ تعلیم ذمہ دار صوبہ سندھ  نے نواب شاہ میں ڈی او سیکنڈری اور انجینئر سے ملاقات کیں ۔

اس ملاقات میں انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور FGRF کے تحت ہو نے والی شجرکاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی مزید مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔


پچھلے دنوں شعبہ تعلیم کے تحت قائد عوام یونیورسٹی نواب شاہ میں میٹنگ ہوئی جس میں نواب شاہ کے نگران و ذمہ دار سمیت صوبہ سندھ شعبہ تعلیم کے ذمہ دار  نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دیگر ذمہ داران کی تربیت کی اور ہفتہ وار اجتماع ، ہاسٹلز میں درس ، ہفتہ وار مدنی مذاکرے اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بہاولپور ڈویژن کے اسٹاف کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان نیز اراکینِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر اسٹاف کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد احمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  شعبہ تعلیم کے تحت کوٹ مومن کابینہ کے ایک مقامی اسکول میں ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جہاں پرنسپل حافظ محمد بلال ، پنجاب کالج وائس پرنسپل محمد عنصر ، لیکچرار ٹیپو سلطان اور سپیریئر کالج کے وائس پرنسپل وایڈمن سے ملاقات ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور قرآن ایجوکیشن سیمینار کروانے کے لئےترغیب دی۔ مزید مدنی قاعدہ ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا اور اساتذہ کرام و طلبہ کرام کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آ نے کو دعوت دی۔


پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ملتان ڈویژن کے اسٹاف کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان نیز رکن شعبہ نعیم بابر عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ بوائزکے اساتذۂ کرام کی جبکہ رکن شعبہ عرفان عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ کے مدرسین کی تعلیمی معاملات پر تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد احمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ماہ رجب کو کئی بزرگانِ دین سے نسبت حاصل ہے۔ ان ہی میں سے ایک بزرگ آلِ نبی، اولادِ علی، اہل بیت کے سرکے تاج، حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ بھی ہیں جن کا عرس 15 رجب المرجب کو دنیا بھر میں مذہبی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

اسی مناسبت سے آج رات14 فروری 2022ء، بمطابق 15 رجب المرجب 1443ھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں”عرس امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہکے موقع پرمحفل نعت کا اہتمام کیا جائیگا ۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا جائیگا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی بارگاہ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کرتے ہوئے حضرت امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کی شان میں منقبتیں بھی پڑھیں گے۔ دوران اجتماع مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ”سیرت امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اس اجتماع میں شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ہوگی جس میں آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ شان امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ پر مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

اجتماع کے آغاز میں جلوس امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ جبکہ اختتام پر کونڈوں کی نیاز” کھیر پوری“ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔


مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ملتان میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ شعبہ عرفان عطاری مدنی نے تعلیمی و تفتیشی معاملات مزید بہتر بنانے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے تربیت کی۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے علم تجوید میں مہارت حاصل کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد احمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یوں تو اللہ پاک کے پیارے حبیب حبیبِ لبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے تمام صحابۂ کرام ہی ثقہ، اہلِ خیر اور جنتی ہیں لیکن ان میں سے کچھ صحابۂ کرام ایسے ہیں جن کو پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دنیا ہی میں جنت کی بشارت دے دی جیسے عشرۂ مبشرہ اور ان میں سے بھی کچھ ایسے ہیں جن کو طرح طرح کی فضیلتوں سے نوازا جیسے خلفائے اربعہ اور چاروں خلفاء میں بھی فضائل میں ترتیب ہے۔

قربان جائیے خلیفۂ اول کے فضائل پر جو یارِ غار و یارِ مزار ٹھہرے، وہ کہ جن کو بارگاہِ خداوندی سے ثانی اثنین کا لقب ملا، ان صدیق اکبر پہ لاکھوں سلام۔ یوں تو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے بہت سے فضائل ہیں لیکن آج ہم خلیفۂ رابع سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم سے ان کے فضائل سنتے ہیں اور اپنے دلوں کو منور کرتے ہیں:۔

(1) حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیرِخدا کرم اللہ وجہہ الکریم ارشاد فرماتے ہیں: میں تو حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی تمام نیکیوں میں سے صرف ایک نیکی ہوں۔(فیضانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ،ص656)

(2)حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیرِخدا کرم اللہ وجہہ الکریم نے ارشاد فرمایا: عنقریب آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جو ہماری محبت کا دعویٰ کریں گے اور ہمارے گروہ میں ہونا ظاہر کریں گے، وہ لوگ اللہ کے شریر بندوں میں سے ہیں جو حضرت سیدنا ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما کو برا کہتے ہیں۔(کنزالعمال،کتاب الفضائل،حدیث:36098)

(3)حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیرِخدا کرم اللہ وجہہ الکریم فرماتے ہیں کہ بلاشبہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ان چار باتوں میں مجھ سے سبقت لے گئے: (1) انہوں نے مجھ سے پہلے اظہارِ اسلام کیا۔(2)مجھ سے پہلے ہجرت کی۔(3)سید عالَم نورِ مجسَّم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے یارِ غار ہونے کا شرف پایا۔(4)اورمجھ سے پہلے نماز قائم فرمائی۔(الریاض النضرہ،1/89)

(4)حضرت سیدنا موسیٰ بن شداد علیہ رحمۃ اللہ الوہاب فرماتے ہیں کہ میں نے امیر المومنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیرِخدا کرم اللہ وجہہ الکریم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ہم سب صحابہ میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سب سے افضل ہیں۔(الریاض النضرہ،1/138)


شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت دنوں نیو چالی برانچ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کراچی سٹی ڈویژن 2 کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور معاونین نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں رکن ِشعبہ و کراچی سٹی ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے Skills Enhance (اپنے اسکیلز میں اضافہ ) کرنے اور اپنی شفٹوں کے ٹیچرز کے Way of teaching میں improvement لانے کے حوالے اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد احمد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)