نمازِ فجر پر 5 فرامینِ مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ
وسلم از بنتِ عبدالغفور قادری،کوئٹہ

اللہ
پاک نماز کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے:ترجمۂ کنزالایمان:اور میری یاد
کے لئے نماز قائم رکھ۔(فیضانِ نماز،ص9،پ 16،سورۂ طہٰ:
14)
نمازِ فجر ادا کرنے میں حکمت:حضرت آدم علیہِ
السَّلام
نے صبح ہونے کے شکر میں دو رکعتیں ادا کیں تو یہ نمازِ فجر ہو گئی۔نمازِ فجر کے
بارے میں چند فرامینِ مصطفٰے درج ذیل ہیں:1)امام سمر قندی رحمۃُ
اللہ علیہ
نے تابعی بزرگ حضرت کعبُ الاحبار رحمۃُ اللہِ علیہ
سے نقل کیا ، انہوں نے فرمایا:میں نے توریت کے کسی مقام میں پڑھا کہ اللہ پاک
فرماتا ہے:اے موسیٰ! فجر کی دو رکعتیں احمد اور اس کی اُمَّت ادا کرے گی،جو انہیں
پڑھے گا اس دن رات کے سارے گناہ اس کے بخش دوں گا اور وہ میرے ذمے میں ہوگا۔(فیضانِ
نماز،ص 86،حاشیہ فتاویٰ رضویہ،5/52 تا 54)۔2)حضور صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ان کی(یعنی فجر کی)
جتنی محافظت فرماتے،کسی اور نماز کی نہیں کرتے۔(بہار شریعت، حصہ:2 ،1/
659 ۔ بخاری،حدیث:1،1196/365)۔3) طبرانی عبدُ اللہ بن عمر رَضِیَ
اللہ عنہ
سے روای: ایک صاحب نے عرض کی:یا رسولُ اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم! کوئی عمل ارشاد فرمایئے کہ اللہ
پاک مجھے اس سے نفع دے؟ فرمایا:فجر کی دونوں رکعتوں کو لازم کر لو،ان میں بڑی
فضیلت ہے۔(بہارِ
شریعت،حصہ:1،2/ 659-الترغیب والترہیب، حدیث:3،1/223)۔4)
مسلم و ترمذی اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ
اللہ عنہا
سے راوی،نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلمفرماتے
ہیں:فجر کی دو رکعتیں دنیا و ما فیہا سے بہتر ہیں۔(بہارِ شریعت،حصہ:2،1/
659- مسلم، حدیث:725/365)۔5) ابو داؤد ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ
سے روایت کرتے ہیں:رسولِ کریم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:فجر کی سنتیں نہ
چھوڑو،اگرچہ تم پر دشمنوں کے گھوڑے آپڑیں۔(بہارِشریعت،،حصہ:1،2/ 660-
ابو داؤد، حدیث:1258،ج2/31)
کراچی میں قائم نیو میمن مسجد میں ہفتہ وار
سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا

دعوتِ اسلامی کے تحت 10 فروری 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر کراچی
میں قائم نیو میمن مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی
عاشقانِ رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے
کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی
عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور
پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کے ہمراہ رات مسجد
میں اعتکاف کیا نیز نمازِ تہجد اور سحری و مناجات کا بھی سلسلہ رہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نمازِ فجر پر 5 فرامینِ مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ
وسلم از بنتِ مدثر،راولپنڈی

نماز دینِ
اسلام کا دوسرا اہم رکن ہے۔ہر مسلمان عاقل و بالغ،مرد و عورت پر روزانہ پانچ
نمازیں فرض ہیں۔اللہ پاک قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے:ترجمہ:اور نماز قائم
رکھو،دن کے دونوں کناروں اور کچھ رات کے حصّوں میں۔(ھود:114)تفسیر
صراط الجنان میں ہے:دن کے دونوں کناروں سے مراد صبح اور شام ہیں۔صبح کی نماز تو
فجر ہے،جبکہ شام کی نمازیں ظہر و عصر ہیں اور رات کے حصّوں کی نمازیں مغرب وعشا
ہیں۔(تفسیرصراط
الجنان، 4/511)مندرجہ
بالا آیتِ مبارکہ سے نمازِ فجر کی فرضیت کا ثبوت ملتا ہے۔فجر کو صبح کہتے ہیں۔حضرت
آدم علیہِ السَّلام نے صبح ہونے کے شکرانے میں
دو رکعتیں ادا کیں تو یہ نمازِ فجر ہو گئی۔(فیضانِ نماز،ص29،بحوالہ
ردا لمختار،2/ 16) فضائلِ نمازِ فجر بزبانِ شاہِ بحروبر:1۔فجر کی نماز پڑھنے
والا اللہ پاک کے ذمے:آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے
فرمایا:جو صبح کی نماز پڑھتا ہے،وہ شام تک اللہ پاک کے ذمے میں ہے۔(فیضانِ
نماز،ص87،بحوالہ معجم کبیر،12/240)یعنی جو فجر کی نماز اخلاص کے ساتھ پڑھے،وہ اللہ پاک
کی امان میں ہے۔(ایضاً،ص88)2۔شیطان کا جھنڈا:آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جو صبح کی نماز کو گیا،ایمان کے جھنڈے کے ساتھ گیا اور جو صبح بازار کو گیا،ابلیس کے جھنڈے کے ساتھ گیا۔ (ایضاً،ص 88) 3۔جمعہ کے دن با جماعت فجر:آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جمعہ
کے دن پڑھی جانے والی فجر کی نمازِ باجماعت سے افضل کوئی نماز نہیں ہے۔) ایضاً،ص96)4۔جہنم سے حفاظت:آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جس نے سورج کے طلوع و غروب ہونے سے پہلے نماز ادا کی(یعنی فجر و عصر کی نماز پڑھی)وہ ہرگز جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔)ایضاً،ص(1005۔تین شیطانی گرہیں:آخری
نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی سوتا ہے تو شیطان اس کی گدی میں تین گرہیں لگا
دیتا ہے،ہر گرہ پر دل میں یہ بات بٹھاتا ہے کہ ابھی رات بہت ہے سو جا،پس اگر وہ جاگ کر اللہ
پاک کا ذکر کرے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے،اگر وضو کرے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے اور نماز پڑھے تو تیسری گرہ بھی کھل جاتی ہے،پھر وہ خوش خوش اور تر و تازہ صبح کرتا ہے،ورنہ غمگین دل اور سستی کے ساتھ
صبح کرتا ہے۔
یا الٰہی!فجر میں اُٹھنے کا ہم کو شوق دے سب نمازیں ہم پڑھیں وہ ذوق دے
نمازِ فجر پر 5 فرامینِ
مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم از بنتِ شبیر احمد،گجرات

فجر کا وقت نُور کا وقت ہے،یہ
برکت،اللہ پاک کی رحمت اور اللہ پاک کی نوری مخلوق یعنی نورانی فرشتوں کے نزول کا
وقت ہے۔نمازِ فجر سے غفلت ایک مسلمان کی
زندگی کو بدمزہ کر دیتی ہے۔ہماری زندگی میں جتنی بھی مصیبتیں،پریشانیاں اور مشکلات
ہیں،اِن سب کی وجہ نمازِ فجر سے ہماری دوری ہے۔Fajar is the success of the dayتزکیۂ نفس کے حوالے سے سب سے اہم اور ضروری بات نمازِ فجر
کی ادائیگی ہے۔اس حوالے سے پانچ فرامینِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پیشِ خدمت ہیں:1۔جو صبح کی نماز
سورج نکلنے سے پہلے پڑھ لے،یعنی باجماعت
ادا کرے،ایسا بندہ اللہ پاک کے ذمہ میں چلا جاتا ہے۔2۔جو دو نمازیں یعنی فجر اور
عصر کی نماز شوق سے پڑھتا ہے،اللہ پاک اُس کے لئے باقی نمازیں پڑھنا آسان کر دیتا
ہے،جب اُسے موت آئے گی،اللہ پاک اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیتا ہے۔3۔فجر
کی سنتیں دنیا کے خزانوں سے بہتر ہیں۔4۔اللہ پاک قیامت کے دن اُسے اپنا دیدار نصیب
کرے گا۔5۔اے میرے صحابہ!منافق بندے پر بوجھل اور سب سے بھاری نماز نمازِ فجر
ہے۔فجر کی نماز کی فضیلتوں کو مدِّنظر رکھتے ہوئے گزارش ہے کہ اگر آپ اپنی دنیا
اور آخرت سنوار نا اور دونوں جہاں میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہیں تو فجر کی نماز
کو اپنے اُوپر لازم کر لیجئے۔اللہ پاک ہماری موت اور آخری سانس بھی نماز ِفجر ادا
کرتے ہوئے عطا کرے۔اٰمین بجاہِ النبی الکریم صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام10 فروری 2022ء بروز
جمعرات پنجاب پاکستان کے نیو ماڈل ٹاؤن ڈسٹرکٹ ٹوبہ گوجرہ سٹی میں قائم جامع مسجد صدیقیہ نقشبندیہ میں مدرسۃ المدینہ بوائز کاافتتاح کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ پاکستان حاجی جنید عطاری مدنی نےعاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ بوائز میں
داخلہ دلوانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری
مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نمازِ فجر پر 5 فرامینِ مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ
وسلم از بنتِ ذوالفقار علی،لاہور

نماز
کے متعلق آیتِ مبارکہ:وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ
اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ0ترجمۂٔ کنزالایمان:اور
نماز قائم کرو اور زکوۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔(پ
1،البقرۃ:43)نماز
کے متعلق حدیثِ مبارکہ:حضرت ابو مالک
اشعری رَضِیَ اللہ عنہ
سے روایت ہے،اللہ پاک کے پیارے نبی صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:اَلصَّلٰوۃُ نُوْرٌ یعنی
نماز نور ہے۔(مسلم،ص145،حدیث:233)
پڑھتی
رہو نماز تو چہرے پہ نور ہے پڑھتی
نہیں نماز وہ جنت سے دور ہے
اےعاشقانِ
نماز!قرآنِ کریم اور احادیثِ مبارکہ میں بھی نماز کی بہت تاکید کی گئی ہے۔نماز
پڑھنے پر جنت کی خوشخبری اور نہ پڑھنے پر جہنم کی وعیدات بیان ہوئیں ہیں۔نماز دین کا ستون ہے اور قیامت
کے روز سب سے پہلے بندے سے نماز کے متعلق سوال ہوگا۔نمازِ فجر کے متعلق پانچ
فرامینِ مصطفٰے:1۔نمازِ فجر پڑھنے والا اللہ پاک کے ذمّے:صحابی ابنِ صحابی حضرت
عبدُاللہ ابنِ عمر رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے،سردارِ مکہ مکرمہ،سرکارِ مدینہ منورہ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:جو صبح کی نماز(یعنی فجر کی)
پڑھتا ہے،وہ شام تک اللہ پاک کے ذمّے ہے۔(معجم
کبیر،12/240،حدیث:1321)حضرت علامہ عبدالرؤف مناوی رحمۃُ اللہِ علیہ لکھتے ہیں:جو فجر کی نماز اخلاص کے ساتھ
پڑھے،وہ اللہ پاک کی اَمان میں ہے اور خاص فجر کی نماز کا ذکر کرنے میں حکمت یہ ہے
کہ اس نماز میں مشقت ہے اور اس پر پابندی وہی کر سکتا ہے،جس کا ایمان خالص ہو۔(فیضانِ
نماز،ص 88)2۔حجِ
مبرور و مقبول عمرہ کا ثواب:رسولُ اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت عثمان بن مظعون رَضِیَ اللہُ عنہ سے ارشاد
فرمایا:اےعثمان! جو فجر کی نماز باجماعت ادا کرے،پھر طلوعِ آفتاب تک اللہ پاک کا
ذکر کرتا رہے،اس کے لئے حجِ مبرور اور مقبول عمرہ کا ثواب ہے۔(شعب
الایمان، 7/138،حدیث:9762) 3۔نمازِ فجر کی عظیمُ الشَّان
فضیلت:سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
نے حضرت عثمان بن مظعون رَضِیَ
اللہ عنہ
سے فرمایا:جس نے فجر کی نماز باجماعت پڑھی،پھر بیٹھ کر اللہ پاک کا ذکر کرتا
رہا،یہاں تک کہ سورج نکل آیا،اس کے لئے جنتُ الفردوس میں 70 درجے ہوں گے،ہر درجے
کے درمیان اتنا فاصلہ ہوگا،جتنا ایک سَدھایا ہوا تیز رفتار عمدہ نسل کا گھوڑا ستّر
سال میں طے کرتا ہے۔(شعب الایمان، 7/138،حدیث:9761)
پابندی
سے گر تو نمازیں پڑھے گی خدا
تیرا دامن کرم سے بھرے گا
4۔شیطان
کا تین گرہیں لگانا:حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ
سے روایت ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلم
نے ارشاد فرمایا:جب انسان سوتا ہے تو شیطان تین گرہیں لگا دیتا ہے،جب صبح اُٹھتے
ہی وہ ربّ کریم کا نام لیتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اور وضو کے بعد دوسری اور
جب سنتوں کی نیت باندھی،تیسری بھی کُھل جاتی ہے۔( بخاری،1/ 387،حدیث:1142
مخلصاً)5۔شیطان
کا جھنڈا:حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی
کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو صبح کی نماز کو گیا،ایمان کے جھنڈے کے ساتھ گیا اور جو صبح بازار گیا،ابلیس(یعنی شیطان کے)جھنڈے کے ساتھ گیا۔(ابن ماجہ،3/53،حدیث:2234)اللہ
پاک ہمیں صحیح معنوں میں پکی نمازی بنائے۔اٰمین بجاہِ
النبی الکریم صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم
نمازِ فجر پر 5 فرامینِ مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ
وسلم از بنتِ شبیر احمد،سیالکوٹ

ہر مسلمان عاقل،بالغ،مرد و عورت
پر روزانہ پانچ وقت کی نماز فرض ہے۔اس کی فرضیت(یعنی فرض ہونے)کا انکار کفر ہے۔جو جان بوجھ کر ایک نماز ترک کرے،وہ
فاسق،گناہ گار عذابِ نار کی حق دار ہے۔نماز دین کا سُتون ہے۔نماز سے روزی میں برکت
ہوتی ہے۔نماز بے حیائی اور بُرے کاموں سے بچاتی ہے۔نماز شیطان کو ناپسند ہے۔نماز مومن
کی معراج ہے۔قرآنِ پاک میں جگہ جگہ نماز ادا کرنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے:ترجمہ:اور
نماز برپا رکھو اور زکوٰۃ دو اور رسول کی فرمانبرداری کرو،اس امید پر کہ تم پر رحم
ہو۔(پ 18،نور:56)اور وہ جو اپنی نماز کی محافظت
کرتے ہیں،یہ ہیں جن کا باغوں میں اعزاز ہوگا۔(پ 29،المعارج،:34،35)1۔مدینے کے تاجدار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:تم میں رات اور
دن کے فرشتے باری باری آتے ہیں اور فجر و عصر کی نماز میں جمع ہوجاتے ہیں،پھر وہ
فرشتے جنہوں نے رات گزاری ہے،اُوپر کی طرف چلے جاتے ہیں،اللہ پاک باخبر ہونے کے
باوجود ان سے پوچھتا ہے:تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ وہ عرض کرتے ہیں:ہم
نے انہیں نماز پڑھتے چھوڑا اور جب ہم ان کے پاس پہنچے ہیں،تب بھی وہ نماز پڑھ رہے
تھے۔(بخاری،1/ 203،حدیث:555)2۔میں نے مصطفٰے جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو فرماتے سنا:جس نے سورج کے
طلوع و غروب ہونے(یعنی
نکلنے اور ڈوبنے)سے
پہلے نماز ادا کی(یعنی
جس نے فجر اور عصر کی نماز پڑھی) وہ ہرگز جہنم میں داخل نہ ہو گا۔(مسلم،ص 250،حدیث:1436)3۔ہم حضور پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں ہم حاضر تھے،آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے چودہویں رات کے چاند کی طرف
دیکھ کر ارشاد فرمایا:عنقریب(یعنی قیامت کے دن) تم اپنے ربّ کو اس طرح دیکھو گے،جس طرح اس چاند کو دیکھ رہے ہو۔تو اگر تم
لوگوں سے ہو سکے تو نمازِ فجر و عصر کبھی نہ چھوڑو۔(مسلم،ص 239،حدیث:1434 ملخصاً)4۔حضرت عبدُاللہ بن مسعود رَضِیَ
اللہ عنہ
بیان کرتے ہیں:بارگاہِ رسالت میں ایک شخص کے متعلق ذکر کیا گیا کہ وہ صبح تک سوتا
رہا اور نماز کے لئے نہ اُٹھا،تو آپ نے ارشاد فرمایا:اس کے کان میں شیطان نے پیشاب
کر دیا ہے۔(بخاری،1/ 388،حدیث:1144)5۔صحابی ابنِ صحابی حضرت عبدُاللہ ابنِ عمر رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے،سردارِ مکہ مکرمہ،سرکارِ مدینہ منورہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:جو صبح کی نماز پڑھتا ہے،وہ شام تک اللہ پاک کے ذمّےہے۔(معجم کبیر،12/240،حدیث:1321)اللہ پاک ہمیں پانچ وقت کی نماز
ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بجاہِ النبی الکریم صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم
فجر کا وقت ہوگیا اُٹھو اے غلامانِ مصطفٰے اُٹھو
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پنجاب پاکستان
کے شہر ٹوبہ میں قائم جامع مسجد فیضان مشکل کشا 322 ج ب
شہزادہ میں مدرسۃ المدینہ بوائز کاافتتاح کیا گیا جس دوران مقامی ذمہ
داران سمیت کافی تعداد میں عاشقانِ رسول موجود تھے۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ پاکستان حاجی جنید عطاری مدنی کی آمد کا بھی سلسلہ رہا۔رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں
اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ بوائز میں داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:حافظ
ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نمازِ فجر پر 5 فرامینِ مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ
وسلم از بنتِ محمد ثاقب،سیالکوٹ

1۔صحابی
ابنِ صحابی حضرت عبدُاللہ ابنِ عمر رَضِیَ
اللہُ عنہما سے روایت ہے،سردارِ مکہ مکرمہ،سرکارِ مدینہ منورہ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:جو صبح کی
نماز پڑھتا ہے،وہ شام تک اللہ پاک کے ذمّے ہے۔(معجم
کبیر،12/240،حدیث:1321) 2۔حضرت عبدُ
اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:بارگاہِ رسالت میں
ایک شخص کے متعلق ذکر کیا گیا کہ وہ صبح تک سوتا رہا اور نماز کے لئے نہ اُٹھا تو
آپ نے ارشاد فرمایا:اس کے کان میں شیطان نے پیشاب کر دیا ہے۔(بخاری، 1/ 388،حدیث:1144)3۔حضرت عثمان ِغنی رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے،رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو نمازِ عشا جماعت سے پڑھے،گویا(یعنی جیسے)
اس نے آدھی رات قیام کیا اور جو فجر جماعت سے پڑھے،اس نے پوری رات قیام کیا۔)مسلم،ص258،حدیث:(14914۔جو خوش نصیب مسلسل 40 دن تک فجر اور عشا باجماعت ادا کرتا ہے،وہ جہنم
اور منافقت سے آزاد کردیا جاتا ہے،جیسا کہ خادمِ نبی حضرت انس رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے،سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جس نے چالیس دن
فجر اور عشا باجماعت پڑھی،اُس کو اللہ پاک 2 آزادیاں عطا فرمائے گا،ایک نار (یعنی آگ) سے،دوسری نفاق(یعنی منافقت سے۔) (تاریخ ابنِ عساکر،52/338) 5۔حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے،مدینے کے تاجدار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:تم میں رات اور
دن کے فرشتے باری باری آتے ہیں اور فجر اور عصر کی نمازوں میں جمع ہوجاتے ہیں،پھر
وہ فرشتے جنہوں نے تم میں رات گزاری ہے،اُوپر کی طرف چلے جاتے ہیں،اللہ پاک باخبر
ہونے کے باوجود ان سے پوچھتا ہے:تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ وہ عرض
کرتے ہیں:ہم نے انہیں نماز پڑھتے چھوڑا اور جب ہم ان کے پاس پہنچے تھے،تب بھی وہ
نماز پڑھتے تھے۔(بخاری،
1/ 203،حدیث:555)اللہ
پاک ہمیں پانچ وقت کی نماز خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بجاہِ
النبی الکریم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم۔اگر فجر کی نماز کے لئے آنکھ نہ
کھلے تو اس نمازِ تہجد یا فجرمیں اُٹھنے کے لئے سوتے وقت پ16،سورۂ کہف کی آخری
چار آیتیں پڑھ لیجئے:اِنَّ الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا
ۙخٰلِدِیْنَ فِیْهَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلًا قُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا
لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ كَلِمٰتُ رَبِّیْ وَ
لَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهٖ مَدَدًا0قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ
یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ ۚفَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ
رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا0۔نیت بھی کیجئے کہ اتنے بجے اُٹھنا ہے،ان شاءاللہ ان کےپڑھنے
کی برکت سے آنکھ کھل جائے گی،اگر شروع میں آنکھ نہ کھلے تو مایوس نہ ہوں،وظیفہ
جاری رکھئے،ان شاء اللہ آہستہ آہستہ عادت بن جائے گی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 فروری 2022ء
بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے شہر ٹوبہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد
میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
جنید عطاری مدنی نے’’محبت الہٰی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے محبت الٰہی کی علامات بیان
کیں۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:حافظ
ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

10 فروری 2022 بروز جمعرات کنزالمدارس بورڈ کے
ذیلی شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کے دورہ ٔحدیث شریف میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا
جس میں لیکچرار برائے عربی کے لئے ٹیسٹ دینے
والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس ورکشاپ میں شعبہ جاب پلیسمنٹ کے کیرئیر کونسلر(carrear counseller) مولانا احمد سعید مدنی اور جاب پلیسمنٹ ذمہ دار حافظ ساجد سلیم عطاری
مدنی نے طلبۂ کرام سمیت دیگر شرکاکی تربیت
کی۔(رپورٹ:مولانا نزاکت مدنی استاد جامعۃ المدینہ کھڑریانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نمازِ فجر پر 5 فرامینِ مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ
وسلم از بنتِ محمد سلیم عطاریہ،واہ کینٹ

نماز
کس پر فرض ہے؟ ہر مسلمان عاقل و بالغ مرد و عورت پر روزانہ پانچ وقت کی نماز فرض
ہے،اس کی فرضیت(فرض
ہونے)
کا انکار کفر ہے۔جو جان بوجھ کر ایک نماز ترک کرے،وہ فاسق،سخت گنہگار عذابِ نار کی
حق دار ہے۔
جنت
اے بے نمازیو! کس طرح پاؤ گی؟ ناراض
ربّ ہوا،تو جہنم میں جاؤ گی
نماز
کے بارے میں آیاتِ قرآنی:اللہ پاک نے قرآنِ پاک میں جا بجا
نماز کی تاکید فرمائی ہے۔پارہ 16،سورۂ طٰہٰ کی آیت نمبر 14 میں ارشاد ہوتا ہے:وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ
لِذِكْرِی0ترجمۂٔ
کنزالایمان:اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ۔اللہ کریم پارہ 5،سورۃ
النساء کی آیت نمبر 103 میں
ارشادفرماتاہے:اِنَّ
الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا0ترجمۂٔ
کنزالایمان:بے شک نماز مسلمانوں پر وقت باندھا ہوا فرض ہے۔نماز
کے اوقات مقرر ہیں،لہٰذا لازم ہے کہ ان اوقات کی رعایت کی جائے۔(تفسیر
صراط الجنان)فجر
کی نماز کے فضائل احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں:فجر کی نماز پڑھنے والا اللہ پاک کے
ذمے:صحابی ابنِ صحابی حضرت ابنِ عمر رَضِیَ
اللہ عنہ
سے روایت ہے،سرکارِ مکہ مکرمہ،سردارِ مدینہ منورہ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:”جو صبح کی
نماز پڑھتا ہے،وہ شام تک اللہ پاک کے ذمّے میں ہے۔“فجر کی نماز میں رات اور دن کے
فرشتے حاضر ہوتے ہیں:حضور پر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلم
نے ارشاد فرمایا:باجماعت نماز کو تمہارے تنہا نماز پر 25 درجے فضیلت حاصل ہے اور
فجر کی نماز میں رات اور دن کے فرشتے جمع ہوتے ہیں،پھر حضرت ابوہریرہ رَضِیَ
اللہ عنہ
نے فرمایا:اگر تم چاہو تو یہ پڑھ لو:اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُوْدًا0ترجمۂٔ
کنزالعرفان:بے شک صبح کے قرآن میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔(بخاری،کتاب الاذان،باب
فضل صلاۃ الفجر)شیطان کا جھنڈا:حضرت سلمان فارسی رَضِیَ
اللہ عنہ
سے روایت ہے،میرے آقا،تاجدارِ مدینہ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمان نشان ہے:جو صبح کی نماز
کو گیا،ایمان کے جھنڈے کے ساتھ گیا اور جو صبح بازار
کو گیا،ابلیس یعنی شیطان کے جھنڈے کے
ساتھ گیا۔)ابن ماجہ،3/53،حدیث:(2234گو یا ساری رات عبادت کی:حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے،رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو نمازِ عشا جماعت سے پڑھے،گویا اس نے آدھی رات قیام کیا اور جو فجر جماعت سے پڑھے،گویا اس نے پوری رات قیام کیا۔(مسلم/208،حدیث:(1491شیطان نے کان میں پیشاب کر دیا ہے: حضرت عبدُاللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ
بیان کرتے ہیں:بارگاہِ رسالت سے ایک شخص کے متعلق ذکر کیا گیا کہ وہ صبح تک سوتا
رہا اور نماز کے لئے نہ اٹھا،تو آپ نے ارشاد فرمایا:اس کے کان میں شیطان نے پیشاب
کر دیا ہے۔(بخاری،
1/ 388،حدیث:1144)اے ہمارے پیارے اللہ پاک! ہمیں تمام تر ظاہری و
باطنی آداب کے ساتھ نمازیں ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔اٰمین
بجاہِ النبی الکریم صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم