21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کے زیرِ اہتمام فیضان عطار مسجد سرائے
عالمگیر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی، گوجرانولہ ڈویژن
اور کشمیر کے اسٹاف نے شرکت کی۔
اس
اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے’’اصلاح معاشرہ میں
دعوت اسلامی کے کردار‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا جبکہ اراکین شعبہ نعیم بابر عطاری مدنی اور عرفان عطاری
مدنی نے تعلیمی معاملات پر مدرسین کی تربیت کی۔
بعدازاں نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے
شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے نیز نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف
تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد احمد رضا ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)