دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے قیام کو 1443ھ میں 25 سال مکمل  ہوگئے۔

سلور جوبلی کے خوشگوار موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کی منظوری اور شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ اور شعبہ جامعۃ المدینہ کی مشترکہ کاوشوں سے مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کی جانب سے ایک خصوصی شمارہ جامعۃ المدینہ نمبر بنام ”فیضانِ علم و عمل“ شائع کیا گیا۔

”ماہنامہ فیضان مدینہ“کے ماہانہ میگزین کے ساتھ ساتھ سلور جوبلی کے خاص شمارے پر بھی کام جاری تھا جسے ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم نے اَنتھک محنت کے بعد کم و بیش 8 ماہ میں مکمل کیا ۔ یہ صرف ایک خصوصی شمارہ ہی نہیں بلکہ جامعۃ المدینہ کی بڑی جامع مانع تاریخ ہے۔

اس تاریخی دستاویز کی کامیاب اشاعت پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم ماہنامہ فیضان مدینہ کے آفس میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں رکن شوریٰ و نگران شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی ، چیف ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ ابو رجب مولانا آصف عطاری مدنی، ناظم و رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی، H.O.D شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم کے اراکین نے شرکت کی۔

تقریب میں رکن شوریٰ نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے شعبہ ادارت اور تمام اراکین کو اعزازی طور پر” فرحت نامہ“ یعنی Appreciation letter دیتے ہوئے ماہنامہ کی کاوششوں کو سراہا اور مزید برکت کی دعائیں دیں۔اس موقع پر جامعۃ المدینہ نمبر کی تکمیل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اراکین کو انعامات بھی دیئے گئے۔

اس موقع پردعوتِ اسلامی کی آفیشل نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب وروز“ کی ٹیم کے ارکان بھی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، روٹین کے ماہنامہ کے ساتھ ساتھ 220 صفحات پر مشتمل خصوصی شمارے کی اس قدر خوبصورت اشاعت یقیناً ماہنامہ کی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، چونکہ راقم الحروف بھی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تقریباً ڈیڑھ سال رکن رہا ہے ، اس لئے اندازہ ہے کہ ماہنامہ کا روٹین کا ماہنامہ نکالنے میں مراحل کی تکمیل وقت طلب اَمر ہے۔ ایسے میں 220 صفحات پر مشتمل الگ سے ایک خصوصی نمبر کی اشاعت واقعی کمال ہے، شب وروز کی ٹیم مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو دونوں ہاتھوں سے سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک مجلس ماہنامہ کو مزید برکتیں عطا فرمائے اور اس کی ٹیم کے اراکین کو دونوں جہاں میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔ آمین


شعبہ تعلیم کے تحت  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کےشہر ڈربن میں پانچ مختلف ٹاؤنز میں براہِ راست اور آن لائن سیشنز بنام The Great Daughterکا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں اسلامی بہنوں کو بیٹی کے کردار کے حوالے سے اسلامی معلومات فراہم کیں جسے انہوں نے بہت پسند کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے سیشنز مزید ہونے چاہیے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے 14 فروری2022 ء بروزپیر شام 4:30 سے 05:30 بجےتک میٹرو پولیٹن اسلام آباد اور راولپنڈی میں  شعبہ تعلیم میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جن میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کے ساتھ شعبہ تعلیم ذمہ دار، لیڈی ڈاکٹرز، لیڈی پرنسپلز، لیڈی پیرامیڈیکس اور طا لبات نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے میٹ اپ میں نئی تقرر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تربیتی مدنی پھول بیان کئے اور دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دی نیز شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ میٹ اپ میں اسلامی بہنوں کےلئےتحائف کا انتظام بھی کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیرِاہتمام 12 فروری 2022ء بروز ہفتہ کراچی سٹی ذمہ دارو ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا کراچی سٹی آفس میں مدنی مشورہ ہوا ۔

رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں تربیت کے مدنی پھول، نظامت پرتقررمکمل کرنا نیز نیو نظام کے مطابق تقسیم کاری کے بعد مدارس المدینہ کے معیارمیں مزید بہتری کی ضرورت کے حوالے سے نکات بتائے۔ مزید شخصیات و سرپرست اجتماع کا شیڈول اوراس کی تیاری کے اہداف دیئے گئے۔

اس کے علاوہ مدنی عطیات کے سالانہ اہداف، کورس فیضانِ تلاوت قراٰن و ماہِ رمضان کے دینی کاموں کے مدنی پھول پر کلام ہوا۔ اسی طرح چندہ جمع کروانے کے حوالے سے ٹیسٹ کا سلسلہ کرنے، تعلیم و تکمیلی کارکردگی نیز کارکردگی شیڈول پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 11 فروری 2022ء بروز جمعہ پنجاب میں شعبہ تعلیم آن لائن کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ ذمہ دار اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں نئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور اس سے متعلق اہداف دیئے نیز شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کی پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے 13 فروری2022 ء بروز اتوار صبح 10 سے 12 بجے راولپنڈی ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تمام شعبہ تعلیم کی صوبہ تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نےعالمی مشاورت نگران اسلامی بہن کےمیٹ اپ سے متعلق انتطامات کا جائزہ لیا اوردیگر مدنی پھول بیان کئے گئے نیز شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کی جانب سے 14 فروری2022ء کو اسلام آباد زون 1 - G12 میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس میں لیڈی ڈاکٹرز ، لیڈی پروفیسرز و طالبات نے شرکت کی۔

نگر ان عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے تحت جو دینی کام ہورہے ہیں اس کی پریزنٹیشن پیش کی نیز فرض علوم سیکھنے سکھانے کی ترغیب دلائی جس پر خواتین نے خود کورس کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ آخر میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی دیئے گئے ۔


دعوت اسلامی کی جانب سے 14 فروری2022ء کو اسلام آباد زون 1 ، G11 میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پنڈی کی زون ، ڈویژن و کابینہ نگران نیز اسلام آباد سٹی کی نگرانِ زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگر ان عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو تقرری کے اہداف دیئے اور ایک ذمہ دار کو اپنا کردار کیسا پیش کرنا چاہیئے کہ ما تحت اطاعت کے لئے تیار ہو جائیں اس پر مدنی پھول دیئے نیز ڈونیشن کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 فروری 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر میر پور خاص میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کی میٹنگ ہوئی جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی حافظ زین عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی جا ئزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر میٹنگ میں شریک ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شایان عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر خوشاب میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈونیشن کاونٹر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران ِڈسٹرکٹ، ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن سیل اور نگران کابینہ نےسال 2021ء کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور زیادہ سے زیادہ رمضان عطیات کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان شعبے کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس (Pride of Performance) پیش کیا گیا۔(رپورٹ:محمد آصف عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ خوشاب پنجاب پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پاکستان کے شہر ننکانہ میں عرسِ امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 16 فروری 2022ء بروز بدھ سنتوں بھرا جتماع منعقد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں محمد شہباز عطاری(صوبائی ذمہ دار پنجاب) نے عاشقانِ رسول کو امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کی سیرتِ طیبہ بیان کی اور امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کو دین کی راہ میں آنے والی مشقتوں کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں ذمہ داران نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل (مدنی قافلوں) میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے 3 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری ،شعبہ مدنی قافلہ پنجاب سطح شوشل میڈیا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کراچی کے علاقے کلفٹن میں 15 فروری 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان جیلان  کے نمازیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن یاسر عطاری نے کورس میں شریک عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے میت کوغسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت بھی کی۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)