دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسزمیں
ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی
اللہ پاک نے ہمیں بے شمار نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان
میں سے ایک نعمت سواری ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے ہم اس نعمت کا درست
استعمال کرسکتے ہیں۔یہ قوانین ہماری سہولت
اورحفاظت کےلئے بنائے گئے ہیں۔
ایک ذمہ دارشہری اور اچھے مسلمان کی حیثیت
سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سڑکوں پر پیارے آقا ﷺکی سنت مبارکہ ’’صبر‘‘ پر
عمل کر کے ثواب کے حقدار ٹھہریں اور امت ِمصطفی ﷺ کی بھلائی کی خاطر نظم و ضبط قائم کریں تاکہ ہمارا سفر آسان بن سکے۔
گزشتہ
دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان کے
تمام کیمپسزمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جس میں ٹریفک پولیس
کے اہلکاروں نے طلبہ کی تربیت بھی کی۔اس موقع پر طلبہ نے ٹریفک قوانین سے متعلق
اپنی پریزنٹیشنز (Presentations ) دیں اور پوسٹرزبنائے۔آخر میں طلبہ کی حوصلہ افزائی
کے لئے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے
مختلف کیمپسزمیں عرس امام جعفر صادق کا انعقاد
بزرگان ِ دین سے عقیدت اور محبت ایمان کی مضبوطی کا ذریعہ ہے۔والدین کو
چاہیئے کہ اپنے بچوں کے دِلوں میں بزرگان دین کی عقیدت پیدا کریں، ان کی سیرت سے آگاہ کریں، ان کا ادب سکھائیں اور
ان کی پیروی کا ذہن بنائیں۔
حضرت امام جعفر صادق رحمۃ
اللہ علیہ کا شمار بھی ایسے ہی بزرگوں میں ہوتا ہے۔آپ رحمۃاللہ علیہ کی عبادت اور ریاضت مثالی تھی۔الحمد
للہ عزوجل گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم کے مختلف کیمپسزمیں حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کا یومِ عرس منایا گیا جس میں طلبہ نے تلاوتِ قراٰن ِپاک اور نعت
شریف کے علاوہ آپ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں
پر روشنی ڈالی۔آخر میں نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔(رپورٹ:محمد امین
حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک
رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں سکھر ڈویژن
ڈسٹرکٹ خیرپور میرس تحصیل نارو چونڈکو میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ اجتماع رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے
کاذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں ضلع خیرپور
میرس کی تحصیل نارو چونڈکو کا دورہ کیا جہاں انہوں نےزیرِ تعمیر مسجد فیضان عشق
رسول کا وزٹ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ
لیتے ہوئے جلدازجلد تعمیرات کو مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژن سکھر ڈسٹرکٹ خیرپور
میرس کی تحصیل نارو چونڈکو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران سمیت اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے گاؤں میں ایک مسجد کی
جگہ کا جائزہ لیا جو پچھلے دنوں ایک اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کو وقف کی تھی۔ بعدازاں
رکنِ شوریٰ نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے
زیرِ اہتمام 17 فروری 2022ء بروز جمعرات گودھرا کالونی نیو کراچی میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، ناظمین، قاری
صاحبان اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ ویسٹ قاری
محمد بغداد رضا عطاری نے’’ سیرتِ حضرت سیدناامام جعفر صادق رحمۃ
اللہ علیہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رجب
المرجب کے مہینے میں روزے رکھنے کی فضیلت بیان کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے اپنی ڈیلی روٹین میں
تلاوتِ قراٰنِ پاک شامل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد شہمیر خان عطاری ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جامع مسجد فیضان جیلان کلفٹن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔
دورانِ اجتماع رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد
علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کاذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ رات مسجد میں اعتکاف کرتے ہوئے مناجات اور سحری کا اہتمام کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں نے پاکستان کے شہر سکھر ضلع خیرپور میرس
تحصیل نارو چونڈکو میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی فضیل رضا عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا، رکنِ شوریٰ نے فاتحہ خوانی کرواتے
ہوئے دعا کروائی اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضان اسلامک اسکول سسٹم پشاور سٹی کیمپس کی مخصوص
کلاسزمیں داخلے جاری ہیں
عاشقان
رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی جس طرح بڑے اسلامی بھائیوں میں تعلیم و
تربیت اور نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے۔ ویسے ہی بچوں کو بھی معاشرے کا اچھا، باصلاحیت اور باکردار فرد بننے کے لئے
وسائل پیدا کررہی ہے جس کے لئے دعوت اسلامی نے اب تک پاکستان میں پانچ مقامات پر
شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی برانچز قائم کردی ہے۔ ان برانچز میں انتہائی
مناسب فیسوں میں پری نرسری سے لے کر تیسری کلاس تک بچوں، بچیوں کو دینی و دنیاوی
تعلیم فراہم کررہی ہے۔
شعبہ
فیضان اسکول سسٹم کی ایک برانچ پشاور سٹی میں بھی قائم ہے۔ سال 2022ء کے آغاز سے ہی
اس کیمپس میں پری پرائمری اور پرائمری کی مخصوص کلاسز میں داخلے کا آغاز ہوچکا
ہے۔داخلے کے سلسلے میں رجسٹریشن جارہی ہے۔
کیمپس کی نمایاں خصوصیات:
٭تعلیم
اور تربیت کا حسین امتزاج ٭قومی نصاب کے متعلق آسان تعلیمی نصاب ٭کشادہ کلاس رومز
٭Activity
Based Learning کا خصوصی اہتمام ٭تربیت یافتہ اساتذۂ کرام
کیمپس کا ایڈریس:
محلہ
اباسین سعید آباد گلی نمبر 2، نزد الصفاء بیکرز دلہ ذاک روڈ پشاور سٹی
فون
نمبر: 03005864066
ملتان میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے اہم
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
شعبہ معاونت ا برائے
سلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 18 فروری 2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران نے
شرکت کی،
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری نے سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے معاونت ذمہ
دارن سے شیڈول کے حوالے معلومات اوراپنی تقرر
کو سوفیصد مکمل کرنے کا ہدف سمیت دیگر اہم
موضوعات پر کلام کیا ۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بہنوں کے نئے
شعبے بنام شعبہ قاعدہ ناظرہ کورسز کی بریفنگ دیتے ہوئے شعبے کا نظام بتایا۔اس موقع
پر نگران شعبہ روحانی علاج بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حضرت شاہ رکن عالم اور حضرت بہاوالدین زکریا
ملتانی کےمزارات پر حاضری کا سلسلہ
اولیائے کرام کے مزارات پر حاضری دینا باعث
خیروبَرَکت اور اُن کے وسیلے سے دعائیں مانگنا قبولیت کا سبب ہے۔اسی سلسلے میں 18
فروری 2022ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ مشہور صوفی بزرگ شاہ رکن عالم اور سلسلہ سہروردیہ کے صاحبِ
کمال بزرگ بہاوالدین زکریا ملتانی رحمۃ
اللہ علیہماکے مزارات پر حاضری دی۔رکنِ
شوریٰ نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں میں لنگر بھی تقسیم
کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کی جانب سے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ
اسلامی کےزیرِ اہتمام 17 فروری2022ء بروز جمعرات منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کی جانب سے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس موقع پر کراچی سٹی ذمہ دار، کورنگی، ساؤتھ اور سینٹرل کے
ڈسٹرکٹ ذمہ داران، 4 وکلا اور 4 کورٹ اسٹاف موجود تھے۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
شرکائے حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبارسے رہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی
ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami