دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے
مختلف کیمپسزمیں عرس امام جعفر صادق کا انعقاد
بزرگان ِ دین سے عقیدت اور محبت ایمان کی مضبوطی کا ذریعہ ہے۔والدین کو
چاہیئے کہ اپنے بچوں کے دِلوں میں بزرگان دین کی عقیدت پیدا کریں، ان کی سیرت سے آگاہ کریں، ان کا ادب سکھائیں اور
ان کی پیروی کا ذہن بنائیں۔
حضرت امام جعفر صادق رحمۃ
اللہ علیہ کا شمار بھی ایسے ہی بزرگوں میں ہوتا ہے۔آپ رحمۃاللہ علیہ کی عبادت اور ریاضت مثالی تھی۔الحمد
للہ عزوجل گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم کے مختلف کیمپسزمیں حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کا یومِ عرس منایا گیا جس میں طلبہ نے تلاوتِ قراٰن ِپاک اور نعت
شریف کے علاوہ آپ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں
پر روشنی ڈالی۔آخر میں نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔(رپورٹ:محمد امین
حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک
رائٹر:غیاث الدین عطاری)