10 فروری 2022 ء کو رحیم یا ر خان میں شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈسٹرکٹ نگران اور تحصيل ذمہ داران کاایس ایچ او فرحان سمیت دیگر افسران سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔

اس دوران ذمہ دار نے ایس ایچ او کو دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات پر مختصر تعارف پیش کیاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نےگزشتہ دنوں ٹنڈوالہ یار  میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں اسسٹنٹ ڈی سی یارمحمد بلوچ ، ڈی آی بی انچارج آفتاب ہالیپوٹہ ، ڈی سی ولی محمد بلوچ اور جرنل سیکر یٹری عبدالوحید شامل تھے ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی بریفنگ دی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


10 فروری  2022 ء کو خانیوال میں دعوت اسلامی کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےڈویژن ذمہ دار نے دیگرذمہ داران کےہمراہ ڈی پی او سیّدندیم عباس سےملاقات کی۔ دورانِ ملاقات 18 فروری2022ء کو خانیوال میں ہونے والے ذہنی آزمائش کواٹرفائنل پر تبادلہ خیال کیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیوں کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں نگران کابینہ نےدیگرذمہ داران کےہمراہ سابق صوبائی وزیرحاجی عرفان احمدخان ڈاہا اور ان کےبیٹےموجودہ ایم این اے محمد خان ڈاہاسےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اورذہنی آزمائش کواٹرفائنل اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار نےڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد ڈویژن میں  نئے آنے والے کمشنر محمد فتح خان خجک سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں مبارک باد پیش کی۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے کمشنر کو دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی خدمات اور شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پرشعبہ FGRF کے صوبائی ذمہ دار بھی شریک تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت  10 جنوری 2022ء بروز جمعرات کو ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب محمد لیاقت عطاری نےدینی کاموں کے سلسلے میں آئی جی آفس کا وزٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب منیر احمد شیخ، اے ڈی ٹو ایڈیشنل آئی جی غلام فرید ، پی اے ٹو ایڈیشنل آئی جی وقار احمد سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور جوہر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب ذمہ دار نے اسلام پورہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈی ایس پی اسلام پورہ جاوید صدیق، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ منظور حسین ڈوگر اور ڈپٹی سیکرٹری موٹر ٹرانسپورٹ ایس اینڈ جی اے ڈی عارف وسیم سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی بریفنگ دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے  شخصیات کےزیرِ اہتمام 10 فروری 2022 ء کو سندھ سیکرٹریٹ کے افسران سے ملاقات ہوئی جن میں چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ ڈاکٹر نواز شیخ ، سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ عبدالوحید شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اعزاز عالم چشتی، محکمہ سماجی بہبوداشفاق جوکھیو شامل تھے۔

دوران ِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے تحت گزشتہ دنوں ایس پی آفس لائلپور ٹاؤن ریڈر محمد ثقلین ،سیکورٹی انچارج لائلپور ٹاؤن مجاہد حسین اور ڈسٹرک سیکورٹی انچارج حبیب اللہ خان سے ملاقات کا سلسلہ ہوا ۔

دورانِ ملاقات سلسلہ ذہنی آزمائش کوارٹر فائنل پر گفتگو کی اور این او سی کے حوالے سے فالو اپ لیا نیز بعد ظہر شعبے کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ہلز گارڈن انتظامیہ سے ملاقات کی اور اجتماع گاہ کا وزٹ کیا۔


10 فروری 2022 ء کو    شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے آفس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسڑکٹ صدر چوہدری تنویر اور سیکریٹری ایوب سے ملاقات کی۔

انہیں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کاوزٹ کرنےاور 15 فروری 2022ء کو باغِ کورنگی میں ہونے والے شخصیات اجتماع میں شرکت کر نے کی دعوت پیش کی ۔

جبکہ دوسری جانب شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت نئے ایس ایچ او کورنگی زاہد لودھی ،ایس ایچ او عوامی عبد الغنی ،ایچ ایم امتیاز و ایچ ایم وقار کورنگی سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا جس میں جمعرات اجتماع کی سیکورٹی پر گفتگو کی اور اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔


دعوت اسلامی کے تحت  10 فروری 2022 ء کو سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری نے وفاقی سیکریٹری مذہبی امور، انٹرفیتھ ہارمنی سردار اعجاز احمد خان جعفراور ایڈمنسٹریٹر متروک وقف املاک کراچی میر واعظ درانی سے ملاقات کی، اس ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و سماجی خدمات پر مختصر تعارف کروایا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تحفہ پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے  عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی کرنے کے لئے ایک شعبہ بنام دارالافتاء اہل سنت قائم کیا گیا ہے جس میں روانہ کی بنیاد پر سینکڑوں عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی کی جاتی ہے۔ دارالافتاء اہل سنت کی جانب سے وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا انعقاد بھی کیا جاتا رہتا ہے تاکہ عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی بنیادی باتوں سے آگاہی حاصل ہو ۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے حالیہ دنوں میں دارالافتاء اہل سنت کی جانب سے عاشقانِ رسول کو قرآن و حدیث کے احکامات سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے ایک کورس بنام”فیضانِ قرآن و حدیث کورس“لاؤنچ کردیا گیا ہے جس کی پہلی نشست گزشتہ روز 13 فروری کو جامع مسجد دارالحبیبیہ دھوراجی کالونی کراچی میں اڑھائی بجے سے چار بجے تک منعقد ہوئی۔

نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسول ِ مقبولﷺ سے ہوا جس کے بعد استاذ الحدیث مفتی حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”مسلمانوں پر قرآن کے حقوق“ کے موضوع پر درسِ قرآن دیا جبکہ مفتی جمیل غوری عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”حدیثِ جبرئیل کے مفاہیم“ کے عنوان سے درسِ حدیث دیا۔

دھوراجی کے علاوہ یہی کورس فیضانِ غوث پاک خیابانِ حافظ DHA فیز 6 میں بھی منعقد ہورہا ہے ۔ فیضانِ غوث پاک میں عصر کی نماز کے بعد منعقد ہونے والے اس کورس کی پہلی نشست میں استاذ الحدیث مفتی حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی۔

دارالافتاء اہلِ سنت کے ہیڈ مولانا ثاقب عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےکورس کے متعلق دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ اس کورس کی کلاسز 13 فروری 2022ء بروز اتوار سے لے کر رمضان المبارک سے پہلے تک ہر اتوار کو جامع مسجد دارالحبیبیہ دھوراجی کالونی کراچی اور فیضانِ غوث پاک خیابانِ حافظ DHA فیز 6 میں ہوا کریں گی۔ سات کلاسز پر مشتمل ان کلاسز میں ہر کلاس کے دوران دو درس ہوا کریں گے، پہلا درسِ قرآن اور دوسرا درسِ حدیث ہوگا۔

عاشقانِ رسول سے التجا ہے کہ جن سے ممکن ہو وہ جامع مسجد دارالحبیبیہ دھوراجی کالونی کراچی یا فیضانِ غوث پاک خیابانِ حافظ DHA فیز 6 میں تشریف لاکر اس کورس میں شرکت فرمائیں اور علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل فرمائیں۔

واضح رہے کہ یہ کورس جامعۃ المدینہ دارالحبیبیہ دھوراجی کراچی کے فیس بُک پیج پر براہِ راست نشر بھی کیا جارہا ہے۔

PAGE LINK

https://www.facebook.com/darulhabibya/


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ FGRF کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا اجائزہ لیا۔

رکنِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے ذمہ داران سے اہم امور تبادلۂ خیال کرتے ہوئے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر بصیر پور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اجتماعِ پاک میں ہونے والے نعت و بیان اور صلوۃ و سلام کی ڈویژن ذمہ دار زبیر عطاری نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)