اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت کلور کوٹ میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا  حلقہ ہوا جس میں اساتذہ کرام سمیت طلبہ کرام نے شرکت کی ۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار پنجاب عمیر ہاشمی عطاری اور سرگودھا ڈویژن ذمہ دار ابو بکر عطاری نے بچوں کو شعبے کا تعارف پیش کیا اور ان کی سماجی و دینی اخلاقیات کے اعتبار سے تربیت کی اور ان کو اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اور چند اشارے بھی سکھائے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی )


12 فروری 2022ء بروزہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر  فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیاجس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی ۔ صوبائی آفسز نگران اور پاکستان مشاورت آفس کے اراکین جبکہ دوسرے شہروں سے صوبائی آفسز نگران اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹرنیٹ اس مدنی مشورے میں شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی کار کردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اجتماعِ پاک میں آنے والے عاشقانِ رسول کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ اسپیشل ایجوکیشن پاکستان ذمہ دار احمد اویس عطاری کاڈیف  اسپیشل پرسنز کے کالج گنگ محل گلبرگ ٹاؤن لاہور کا وزٹ کیا۔

جہاں انہوں نے کالج کے ٹیچرزو اسٹاف سے ملاقات کی اور ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی )


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام قائدآباد ٹاؤن میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کثیر تعداد میں ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کے فضائل بتائے اور اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔اختتام پر وہاں موجود شخصیات نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ اسپیشل پرسنز  کے تحت صوبائی پنجاب ذمہ دار سید عمیرہاشمی عطاری کا سرگودھا ڈویژن میں شیڈول ہوا جہاں انہوں نے سرگودھا ڈویژن ذمہ دار ابو بکر عطاری نے ڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ کالا باغ میانوالی مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے نابینا بچوں کی تربیت کی ۔

دوسری جانب میانوالی میں سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابو بکر عطاری کا شیڈول ہوا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجاہد خان عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ان کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت پیش کی ۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی ) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت  فروری 2022ء میں صوبہ پنچاب میں اسکولز و کالجز کی ٹیچرز اور لیڈی ٹرینرز کے درمیان 15دن پر مشتمل تلاوت قراٰن پاک مع ترجمہ کورس کا آغاز ہوچکا ہےجس میں 350 سے زائد ٹیچرز اور ٹرینرز اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں ۔

اس کورس میں قراٰ نِ پاک کو درست انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ دیگر قواعد و قراٰنی معلومات جاننے کا سلسلہ جاری ہے۔اس کلاس کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے مثبت تأثرات کے ساتھ مزید کورسز میں ایڈمیشن لینے کی نیتیں بھی مجلس کو موصول ہوئیں۔


قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں اللہ پاک کا ارشاد  ہے:وَتَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰیترجمۂ کنز الایمان:نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔(پ6،المائدہ:21)چنانچہ اس فرمانِ باری میں نیکی پر مدد کرنے کا حکم ہوا۔نیکی کی چند صورتیں پیشِ خدمت ہیں:1۔کسی کو سیڑھیاں چڑھتے دیکھ کر اس کو اللہُ اکبر کہہ کر یاد دہانی کروانا ،نیکی پر مدد کرنا ہے۔2۔جن علاقوں میں سنی مدارس و جامعات نہ ہوں،وہا ں پر مدارس و جامعات کی تعمیر کروا دینا۔3۔کسی کو غیبت کرتی دیکھ کر توجّہ دلانا کہ یہ غیبت ہے ۔کسی طالبہ کے پاس کتابیں نہ ہوں تو اسے دینی کتابیں مہیّا کرنا۔نماز کے درست مسائل سکھا دینا۔6۔کوئی اسلامی بہن علاقے میں نئی نئی رہائش کیلئے آئی ہو تو اس کو سُنی اداروں،مساجد،جامعات و مدارس کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلانا ۔7۔کسی کو غلطی کرتی دیکھ کر اس کو اللہ پاک کی بے نیازی سے ڈرانا ۔ 8۔کسی کو اعمال کے محاسبہ کا ذہن دینا۔9۔کہیں مدرّسہ کی کمی ہو،تو بہتر مدرسہ تلاش کر کے دینا،نیز مساجد و جامعات وغیرہ کے ساتھ مالی تعاون کرنا ۔الحمدُللہ!ہمارے مرشد امیر ِاہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیں اس چیز کا بھر پور ذہن دیا ہے کہ ہر کوئی انفرادی کوشش کے ذریعے دوسروں کو نیکی پر مدد کرنے کی ترغیب دلانے میں کوشاں رہے۔اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو خوب ترقیاں و عروج عطا فرمائے اور ہمیں بھی معاون ومددگار بنائے۔اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کےزیر اہتمام 11فروری2021ءسے کراچی شیرشاہ کالونی میں ہوم کلاسزکے تحت مدرسۃالمدینہ کی شفٹ کا آغاز  کر دیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کی موجودگی میں اسٹاف ممبرز نے طالبات کو سبق دیا ۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شفٹ کے قیام کا مقصد اور شفٹ کے کام کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مفید مشورے پیش کئےجس پر اسٹاف کی جانب سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت چائنیز طالبات کو ان کی زبان میں علمِ دین سکھانے کے مقصد کو پورا کرنے کے سلسلے میں چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے پاکستان میں  ماہِ فروری 2022ء میں لینگویچ کلاس کا آغاز کردیا گیاہے جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی 30سے زائد اسٹاف ممبرز اسلامی بہنیں فروغِ علمِ دین کی نیت سے چائنیز سیکھنے میں مصروفِ عمل ہیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت فیصل آبادمیں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں کابینہ سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن فیصل آباد نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور مدنی قافلوں کی تعداد بڑھانے کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی۔بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشعبے کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری ،شعبہ مدنی قافلہ پنجاب شوشل میڈیا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں کراچی کے علاقےسولجر بازار میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکا ذہن بناتے ہوئے ذکر اور دعا کروائی۔آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔


قرآنِ کریم میں حکمِ خداوندی ہے:تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى(پارہ 6، المائدۃ، آیت نمبر2)ترجمۂ کنز العرفان: نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔تفسیر صراط الجنان میں ہے:بِر سے مراد ہر وہ نیک کام ہے جس کے کرنے کا شریعت نے حکم دیا ہے اور تقویٰ سے مراد یہ ہے کہ ہر اس کام سے بچا جائے جس سے شریعت نے روکا ہے۔ (جلالین، المائدۃ، تحت الآیۃ: 2، ص 94)نیکی کے کاموں میں تعاون کی متعدد صورتیں ہیں جن میں سے 10 درج ذیل ہیں:1:مسجد، مدرسہ، جامعہ وغیرہ دینی اداروں کی تعمیر میں حسبِ توفیق مالی تعاون کرنا، نیز ان کے اخراجات اپنے ذمے لے لینا۔2:قرآنِ پاک پڑھانا، مختلف دینی علوم کی تدریس کرنا، کسی کو دینی مسئلہ بتانا، نماز کا طریقہ، سنت وغیرہ سکھادینا3:کسی طالبہِ علم وغیرہ کو قرآنِ کریم، دینی کتابیں پیش کرنا، تقسیمِ رسائل کے ذریعے لوگوں تک مستند دینی لٹریچر پہنچانا۔4:مسجد،مدرسہ،اجتماع وغیرہ مجالسِ خیر میں جانے آنے کیلئے پک اینڈ ڈراپ سروس مہیا کرنا۔5:دینی حلیے، داڑھی،عمامہ شریف، شرعی پردے کے مطابق برقع پر حوصلہ افزائی کرناورنہ کم از کم اعتراض کرنے، مذاق اڑانے، طعنہ دینے سے بچنا۔6:اسی طرح اگر کوئی ناجائز رسومات مثلا میت یا سوئم میں دعوت کے انداز پر اغنیاء (مالدار) رشتہ داروں کو کھانا کھلانا،بہنوں کو وراثت میں سے حصہ نہ دینا، شادیوں میں گانے باجے، بےپردگی وغیرہ کو ترک کرکے شریعت پر عمل کرے تو اس کو سپورٹ کرنا۔ 7:دینی پوسٹس، ویڈیوز،تحاریر،لنکس وغیرہ شیئر کرنا البتہ ان کا مستند ہونا نہایت ضروری ہے۔ الحمد للہ دعوتِ اسلامی کے مختلف سوشل میڈیا پیجز، یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹ پر عین اسلام و شریعت کے مطابق مواد شیئر کرنے کی سعی کی جاتی ہے۔8:سیٹھ، دکاندار وغیرہ کا نماز کے اوقات میں اپنے ماتحتوں کو باجماعت نماز ادا کرنے کی رخصت دینا، اسی طرح مدنی قافلے میں سفر کیلئے چھٹی کی سہولت فراہم کرنا۔9:کسی کو گھر سے دینی کاموں وغیرہ کی اجازت نہ ہو تو اس کے گھر والوں کا ذہن بناکر انہیں قائل کرنا۔10:گھر/خاندان کے بڑوں کا اپنے گھر/خاندان میں دینی ماحول بنانا تاکہ بچے بےحیائیوں اور برے کاموں سے بچ کر اسلام و سنت کے مطابق زندگی گزارنے والے بنیں۔اس سلسلے میں امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری دامَتْ بَرَکاتُہمُ العالِیَہ کی شخصیت یقینا قابلِ تقلید ہے کہ آپ کی بنائی ہوئی تحریک دعوت ِاسلامی کے دینی ماحول کی بدولت ہزاروں نوجوان شریعت و سنت پر عمل کرنے والے بنے ہیں۔اللہ پاک اپنے اس نیک بندے کے طفیل ہمیں بھی نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم