20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں جامع مسجد ازہر مارگلہ ہلز اسلام
آباد کی ایک مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس
میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے نمازِ
جنازہ میں شرکت کرنے کے فضائل بیان کئےاور
اس کے چند ضروری مسائل بھی سکھائے۔
بعدازاں شعبہ ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کا سلسلہ
رہا۔(رپورٹ: زبیر عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)