26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
فضیل رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ سندھ
پولیس ڈی آئی بی برانچ انچارج قاضی سعید سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے قاضی سعید کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور برانچ انچارج کو تحائف دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)