21 فروری 2022ء بروز پیر صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری
نے پنجاب مشاورت کے ذمہ داران کی
میٹنگ کی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی فضیل رضا عطاری، حاجی رفیع عطاری، مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، متعلقہ صوبائی نگران اور سرکاری ڈیژن و میٹرو پولیٹن نگران اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اس میٹنگ میں 12 دینی
کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور رمضان المبارک میں اعتکاف کروانے اور زیادہ سے
زیادہ عطیات کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری
نے ذمہ داران کی
تربیت کرتے ہوئے اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)