
12
فروری 2022 ء کو میامی فلوریڈا
یو ۔ایس۔ اے کے علاقے میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگاجس میں ذمہ دار اسلامی بھائی، امام فیضان مدینہ میامی اور مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے ”مقصد حیات اور وقت کی
اہمیت “ پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کے
دینی و سماجی خدمات کا تعارف کروایا اور
الحمد للہ عزوجل ایک غیر مسلم نے اسلام قبول بھی کیا۔( رپورٹ :محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا معاون یو
ایس اے)

پچھلے دنوں
جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں لاہور کی ایک جامع مسجد
کا دورہ کیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شخصیات سے ملاقات کی جن میں ایم این اے کرامت کھوکھر، ایم پی اے ندیم
عباس بارا اور چیف ٹاؤن پلاننگ افسیر ایل
ڈی اے سید ندیم زیدی شامل تھے۔

فیروزآبادٹاؤن کراچی کی ایک مسجد میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں ذیلی تا ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ ایسٹ سیّد قضافی
حسین شاہ عطاری نے اصلاحِ اعمال کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں
میں شرکت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
بعدازاں ذمہ دار نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی مضبوط بنانےسمیت
دیگر دینی کاموں کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن محمود آباد ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت نواب شاہ سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقادکیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس
اجتماعِ پاک میں ہونے والے سنتوں بھرے
بیان کی اشاروں کی زبان میں جاوید عطاری نے ترجمانی کی اور اسپیشل پرسنز کی تربیت و رہنمائی کی۔
بعدازاں شہر ذمہ دار لیاقت عطاری نے اشاروں کی
زبان میں ذکر ودعا کی ترجمانی کی۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
برائےنابینا اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بھیرہ
شریف میں لگے کتب میلے میں مکتبۃ المدینہ کی جانب سے بھی کتابوں کا
اسٹال لگایا گیا

مرکزی
دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے زیر اہتمام 13 فروری 2022ء سے بھیرہ شریف
میں کتب میلہ) Book Fair ( شروع ہوچکا ہے جو 17 فروری
2022ء تک جاری رہے گا۔
اس
کتب میلے میں جہاں بہت سے مکاتب نےاپنا اسٹال لگایا ہے وہیں دعوت اسلامی کے اشاعتی
ادارہ مکتبۃ المدینہ کے تحت بھی اسٹال لگاہوا ہے جس میں دعوت اسلامی کی کتابیں اور
رسالے50 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ فروخت کئے
جارہے ہیں۔
.jpeg)
ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز ( گونگےاور بہرے اسلامی بھائیوں) کا ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد ہواجس میں کثیر تعداد میں اسپیشل
پرسنز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار محمد احسان الحق عطاری
نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔اس اجتماعِ پاک میں اسپین کے نگران محمد اسید عطاری نے شرکت کی اور آپ شرکائے اجتماع
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جس کی
اشاروں کی زبان میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار گوجرانوالہ محمد وقاص عطاری نے ترجمانی کی۔
اس کے علاوہ اسپیشل پرسنز (
گونگےاور بہرے اسلامی بھائیوں )
نے زیارتِ قراٰنِ پاک کی سعادت حاصل کی نیز زیادہ درود ِپاک پڑھنے والے اسپیشل پرسنزمیں
تحائف تقسیم کرنے کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمدوقاص عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایف
جی آر ایف کا قائد اعظم اکیڈمی اسلام آباد کے ساتھ ایم
او یو پر دستخط

پچھلے
دنوں شعبہ تعلیم اور FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے قائد اعظم اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا اور
اکیڈمی کی مینجمنٹ کو FGRF کی ملک
و بیرونِ ملک میں جاری فلاحی خدمات سے
متعلق ڈاکیومینڑی دکھائی ۔
مزید انہیں بتایا کہ دعوتِ اسلامی اب تک پاکستان
بھر میں 20لاکھ سے زیادہ پودے لگاچکی ہے اور ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
اسی
سلسلے میں FGRF کے ذمہ دارنے قائد اعظم اکیڈمی فارایجوکیشن اسلام آباد کے ساتھ پلانٹیشن MoU
(memorandum
of understanding) پر
پرنسپل اور ایجوکیشن آفیسر کی موجودگی میں سائن کیا۔

دعوت
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ تعلیم ذمہ دار صوبہ سندھ نے نواب
شاہ میں ڈی او سیکنڈری اور انجینئر سے ملاقات کیں ۔
اس
ملاقات میں انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور FGRF کے تحت ہو نے والی شجرکاری کے حوالے سے بھی
گفتگو کی مزید مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی
۔

پچھلے
دنوں شعبہ تعلیم کے تحت قائد عوام یونیورسٹی نواب شاہ میں میٹنگ ہوئی جس میں نواب
شاہ کے نگران و ذمہ دار سمیت صوبہ سندھ شعبہ تعلیم کے ذمہ دار نے شرکت کی ۔
شعبہ
تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دیگر ذمہ داران کی تربیت کی اور ہفتہ وار اجتماع ، ہاسٹلز میں درس ، ہفتہ
وار مدنی مذاکرے اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔
.jpg)
پچھلے دنوں شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی دعوتِ
اسلامی کے تحت بہاولپور میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں بہاولپور ڈویژن کے
اسٹاف کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادہوا جس میں کثیر تعداد میں
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان نیز اراکینِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر اسٹاف کی تربیت
کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی
نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور نمایاں
کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد احمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ
تعلیم کے تحت کوٹ مومن کابینہ کے اسکول
میں اساتذہ و طلبہ کرام سے ملاقات

پچھلے
دنوں شعبہ تعلیم کے تحت کوٹ مومن کابینہ کے ایک مقامی اسکول میں ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جہاں پرنسپل حافظ محمد بلال ، پنجاب کالج وائس پرنسپل محمد عنصر ، لیکچرار
ٹیپو سلطان اور سپیریئر کالج کے وائس پرنسپل وایڈمن سے ملاقات ہوئی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیا اور قرآن ایجوکیشن سیمینار کروانے کے لئےترغیب دی۔ مزید مدنی قاعدہ ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا اور
اساتذہ کرام و طلبہ کرام کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آ نے کو دعوت دی۔
.jpg)
پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ
اسلامی کے تحت ملتان میں قائم مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں ملتان ڈویژن کے اسٹاف کی
تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان نیز رکن شعبہ نعیم بابر عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ بوائزکے
اساتذۂ کرام کی جبکہ رکن شعبہ عرفان عطاری
مدنی نے مدرسۃ المدینہ کے مدرسین کی تعلیمی معاملات پر تربیت کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی
نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور نمایاں
کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد احمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)