
13
فروری 2022 ء بروز اتوار نواب شاہ کی مقامی مسجد میں اجتماع منعقد ہوا جس میں ذمہ داران سمیت مدرسۃ المدینہ
رہائشی کے طلبہ ٔکرام و علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
نواب شاہ کے ذمہ دار سید ذوالفقار نےنماز جنازہ پر بیان کیا اورغسل میت و کفن کے
مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے نماز جنازہ پریکٹیکل کر کے دکھایا۔(رپورٹ: محمد اعزاز مدنی)
.jpeg)
12
فروری 2022 ء بروز ہفتہ حیدرآباد میٹرو پولیٹن مسجد فیضان عطار امریکن کوارٹر میں شعبہ کفن دفن کے تحت کورس ہوا
جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن کے ذمہ دار شفقت
عطاری مدنی نے نمازجنازہ کے مسائل اور غسل میت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ:
محمد اعزاز مدنی)

12
فروری 2022 ء بروز ہفتہ میر پور خاص ڈسٹرکٹ میں شعبہ کفن دفن کے تحت اجتماع منعقد
ہوا جس میں بزنس مین اور علاقےکے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
اجتماع ِپاک میں شعبہ کفن دفن کے صوبائی
ذمہ دار اعزاز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور لوگوں کو نماز جنازہ میں در
پیش مسائل پر گفتگو کی مزید کفن کاٹنے اور
پہنانے کا طریقہ سکھایا ۔(رپورٹ: محمد مراد مدنی)

11
فروری 2022 ء بروز جمعہ حیدرآباد میٹرو پولیٹن میں اجتماع ِکفن دفن کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرس کورس کے طلبہ ٔ کرام نے شرکت کی۔ حیدرآباد
کے ذمہ دار شفقت عطاری مدنی نے اس اجتماع
پاک میں سنتوں بھرا بیان کیااور نمازجنازہ کے مسائل پر بھی گفتگو کی ۔ ساتھ ہی
نماز جنازہ پریکٹیکل کر کے دکھایا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی )

11
فروری 2022 ء بروز جمعہ میر پور خاص ڈسٹرکٹ کے ایک مقامی مسجد میں شعبہ کفن دفن کے تحت اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلباء و
مدرسین سمیت علاقےکے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی مراد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااور نمازجنازہ کے مسائل پر
گفتگو کی مزید نماز جنازہ پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا۔ (رپورٹ: اعزاز
عطاری مدنی )
.jpeg)
10
فروری 2022 ء بروز جمعرات مٹیاری ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کے بعد کفن دفن کورس کا اہتمام کیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس
کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ملوک عطاری نے نماز جنازہ کی ادائیگی کا طریقہ بتایا اورغسل میت پریکٹیکل کر کے دکھایا کہ میت کو غسل و کفن کس طرح دیا جاتا
ہے ۔(رپورٹ:
اعزاز عطاری مدنی )
یومِ
ولادت مولا مشکل کُشا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں محفل ذکر ونعت
.jpeg)
15
فروری 2022 ء بروز منگل یومِ ولادت مولا
مشکل کُشا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سلسلے
میں ملک بھر میں مختلف مقامات پر محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا ۔
اسی
سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت بروز منگل لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں محفل
ذکرو نعت بسلسلہ جشن ولادت مولا مشکل کشا
حضرت علی رضی اللہ عنہ منعقد ہوئی جس میں ذمہ دار اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس اجتماع ِ پاک میں مبلغ دعوت اسلامی نے حضرت علی کے فضائل ومناقب پر بیان کیا ،اجتماع ِ
پاک کا اختتام صلوۃ وسلام پر ہوا۔

دعوت
اسلامی کے تحت 15 فروری2022 ء کو شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت مومن آباد کے ٹاؤن ذمہ دار وسیم عطاری نے زیڈ آئی بی انچارج بشیر احمد ، ونگ کمانڈر 92
علی رضا ، ایس پی اورنگی زیبر احمد اور ایس ایچ او پاکستان بازار گلزار احمد سے
ملاقات کی ۔
اس
ملاقات میں دعوت اسلامی کے دینی و سماجی خدمات کا تعارف کروایا ، ہفتہ وار سنتوں
بھرے جمعرات اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی مذاکرے کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفۃً پیش کیا۔

شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گوجرانوالہ میں ذمہ دار اسلامی بھا ئی نے شخصیات سے ملاقات کی جن میں RPO گوجرانوالہ عمران احمر ، انسپکٹر امجد ، ڈائریکٹر
ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ فہد الیاس ، لا ءآفیسر کمشنر آفس راشد منہاس اور بانی
سندس فاونڈیشن حاجی سرفراز احمد شامل
تھیں ۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق تعارف کرواتے ہوئے فیضان مدینہ
وزٹ کی دعوت دی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے
تحت ہند ، یوکےاور ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی ملاحظہ ہو:
نئے اداروں جن میں دینی کاموں کا سلسلہ ہوا ان کی تعداد:841
اداروں
میں ہونے والے ماہانہ درس کی تعداد: 135
اداروں میں ہونے
والے ہفتہ وار درس کی تعداد: 41
اداروں
میں لگنے والے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:46
نیو
دینی ماحول سے منسلک ہونے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد:46
خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:95
ان
میں شرکت کرنے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد:936
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد:52
مدرسۃ
المدینہ آن لائن (
اسلامی بہنیں)
میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:52
وُصول
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:592
سیکھنے سکھانے کے دینی حلقوں کی تعداد:87
ماہنامہ
فیضان مدینہ(
میگزین )کی بکنگ کروانے والی شخصیات اسلامی
بہنوں کی تعداد:66

دعوتِ
اسلامی شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِاہتمام
12 فروری 2022ء بروز ہفتہ کراچی سٹی آفس میں مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ گرلزکی کراچی سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن
عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں تربیت کے مدنی پھول، نظامت پرتقررمکمل کرنےاور نیو
نظام کے مطابق تقسیم کاری کے بعد مدارس المدینہ کے معیارمیں مزید بہتری کی ضرورت
پر اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔ اس کے علاوہ شخصیات و سرپرست اجتماع کا شیڈول
اوراس کی تیاری نیز مدنی عطیات کے سالانہ
اہداف دیئے۔ مزید فیضانِ تلاوت قراٰن کورس
اور ماہِ رمضان کے دینی کاموں کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے۔علاوہ ازیں تعلیم و تکمیلی کارکردگی اور کارکردگی شیڈول پر
بھی تبادلہ خیال کا سلسلہ ہوا۔
راولپنڈی میں چائینز لینگویج کورس کےاسٹوڈنٹس میں اسناد
تقسیم کرنے کا سلسلہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ چائینز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 09 مقامات
پر دو، دو ماہ کے ہونے والے بیسکBasic چائینز
لینگویج کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔اسی سلسلے میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً
تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ایسا
ہی ایک پروگرام مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں چائینزلینگویج
کورس میں پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
آخر میں
مزید طلبہ نے بھی چائینز لینگویج کورس کرنے کی نیتیں کیں۔