دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے  تحت تنزانیہ میں پرائمری کے اسٹوڈنٹس کے درمیان ون ڈے سیشن کروایا گیا جس میں کنیز فاطمہ اور رائقہ کے اینیمیٹڈ ویڈیو کلپ کے ذریعے بچوں کو سکھایا گیا کہ جو چیز اپنے لئے پسند کریں گے وہی دوسرے کے لئے بھی پسند کرنی چاہئے۔

اس کے علاوہ اذان کے وقت خاموش ہو کر اذان کا جواب دینا چاہئے نیز کوئی گر جائے تو اس پر ہنسنا نہیں چاہئے اور اسی طرح کے مُختلف تربیتی مدنی پھول بچوں کو پیش کئے گئے ۔

بچوں کی ماؤں نے اسے پسند کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے سیشنز بار بار ہونے چاہئے ۔ آخر میں بچوں سے ویڈیو کلپ کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے گئے۔