دعوتِ
اسلامی کے تحت 21 فروری 2022ء بروز پیر بہاولپور شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں سرکاری ڈویژن نگران و مشاورت،میٹرو پولیٹن نگران ،ضلع نگران ، کابینہ
نگران اور تنظیمی ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت نگرا ن اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو
مختلف دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔ مزید کارکردگی شیڈول پر 100 ٪ عمل کرنے، ماہانہ مدنی مشورے کو مضبوط بنانے اور مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔ علاوہ ازیں رمضان سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی
اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے، ساتھ ہی نیو علاقوں میں دینی کاموں
کا آغاز کرنے اور گلی گلی بچیوں کے مدرسۃالمدینہ کے شعبے پر نگران اسلامی بہنوں کا
تبادلہ خیال ہوا۔
٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 22 فروری 2022ء بروز منگل مظفر گڑھ میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے سرکاری ڈویژن ڈی جی خان میں مدنی
مشورہ لیا جس میں سرکاری ڈویژن نگران مع مشاورت ،ضلع نگران ، کابینہ نگران اور تنظیمی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی
دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔