دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 فروری 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر میر پور خاص میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کی میٹنگ ہوئی جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی حافظ زین عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی جا ئزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر میٹنگ میں شریک ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شایان عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر خوشاب میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈونیشن کاونٹر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران ِڈسٹرکٹ، ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن سیل اور نگران کابینہ نےسال 2021ء کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور زیادہ سے زیادہ رمضان عطیات کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان شعبے کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس (Pride of Performance) پیش کیا گیا۔(رپورٹ:محمد آصف عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ خوشاب پنجاب پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پاکستان کے شہر ننکانہ میں عرسِ امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 16 فروری 2022ء بروز بدھ سنتوں بھرا جتماع منعقد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں محمد شہباز عطاری(صوبائی ذمہ دار پنجاب) نے عاشقانِ رسول کو امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کی سیرتِ طیبہ بیان کی اور امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کو دین کی راہ میں آنے والی مشقتوں کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں ذمہ داران نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل (مدنی قافلوں) میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے 3 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری ،شعبہ مدنی قافلہ پنجاب سطح شوشل میڈیا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کراچی کے علاقے کلفٹن میں 15 فروری 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان جیلان  کے نمازیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن یاسر عطاری نے کورس میں شریک عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے میت کوغسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت بھی کی۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں نیو کراچی میں قائم جامع مسجد فیضانِ یونس بارہ دری کے امام وخطیب مولانا عزیز اللہ حقانی صاحب کا رضائے الہی سے انتقال ہوا گیا جس پر شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی۔

شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مرحوم کو غسل دیا اور کفن پہنایا جبکہ مرحوم کی نمازِ جنازہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے پڑھائی۔

رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 15 فروری 2022ء بروز منگل آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں پنجاب کے ڈویژن اور میٹرو پولیٹن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں صوبائی ذمہ دار نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ پنجاب حاجی غلام الیاس عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئےجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری آفس ذمہ دار نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت ملیر کورٹ کے بالمقابل سابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے چیمبر میں وکلا اجتماع منعقد ہوا جس میں ملیر کورٹ کے وکلا سمیت شعبے کے کراچی سٹی، ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ملیر 2 کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ بعدازاں کراچی سٹی ذمہ دار نے دعا کروائی۔ (رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام فیضان عطار مسجد سرائے عالمگیر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی، گوجرانولہ ڈویژن اور کشمیر کے اسٹاف نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے’’اصلاح معاشرہ میں دعوت اسلامی کے کردار‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اراکین شعبہ نعیم بابر عطاری مدنی اور عرفان عطاری مدنی نے تعلیمی معاملات پر مدرسین کی تربیت کی۔

بعدازاں نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے نیز نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد احمد رضا ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں 12دن مدنی مقصد کورس کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’منصبِ امامت کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے کورس کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس موقع پر ناظمِ اعلی ائمہ مساجد وبیرون ملک ذمہ دار مولانا شعبان انصاری عطاری مدنی اور 12دن مدنی مقصد کورس کے اساتذہ ٔکرام موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کے طلبۂ کرام کی تربیت کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’خوش اخلاقی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے امامت کے چند ضروری مسائل بتائے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے فرض علوم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔اس موقع پر تعلیمی امور ذمہ دارقاری شفقت اللہ عطاری مدنی اور امامت کورس کے اساتذہ ٔکرام موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15 فروری 202 ء کو ڈویژن میر پور خاص کے جامعۃ المدینہ امیر معاویہ میں شعبہ کفن دفن کے تحت تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ ٔکرام اور اساتذہ کرام شامل تھے۔

ذمہ دار مراد مدنی عطاری نے اس اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیا ،شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا،نماز جنازہ کا طریقہ بیان کیا اور میت کو غسل و کفن دینےکے مسائل بیان کئے۔ 


15 فروری 2022 ء بروز منگل حیدرآباد میٹرو پولیٹن کی تحصیل قاسم آباد میں قائم ایک جامع مسجد میں شعبہ کفن دفن کے تحت تربیتی اجتماع منعقد کیا گیاجس میں ذمہ دار حیدرآباد میٹرو پولیٹن شفقت عطاری نے علاقے کے اسلامی بھائیوں  کو نماز جنازہ کے مسائل بتائے اور میت کو غسل وکفن دینے کا طریقہ سکھایا۔ (رپورٹ: محمد اعزاز مدنی)