عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی جس طرح بڑے اسلامی بھائیوں میں تعلیم و تربیت اور نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے۔ ویسے ہی بچوں کو بھی معاشرے کا  اچھا، باصلاحیت اور باکردار فرد بننے کے لئے وسائل پیدا کررہی ہے جس کے لئے دعوت اسلامی نے اب تک پاکستان میں پانچ مقامات پر شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی برانچز قائم کردی ہے۔ ان برانچز میں انتہائی مناسب فیسوں میں پری نرسری سے لے کر تیسری کلاس تک بچوں، بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم فراہم کررہی ہے۔

شعبہ فیضان اسکول سسٹم کی ایک برانچ پشاور سٹی میں بھی قائم ہے۔ سال 2022ء کے آغاز سے ہی اس کیمپس میں پری پرائمری اور پرائمری کی مخصوص کلاسز میں داخلے کا آغاز ہوچکا ہے۔داخلے کے سلسلے میں رجسٹریشن جارہی ہے۔

کیمپس کی نمایاں خصوصیات:

٭تعلیم اور تربیت کا حسین امتزاج ٭قومی نصاب کے متعلق آسان تعلیمی نصاب ٭کشادہ کلاس رومز ٭Activity Based Learning کا خصوصی اہتمام ٭تربیت یافتہ اساتذۂ کرام

کیمپس کا ایڈریس:

محلہ اباسین سعید آباد گلی نمبر 2، نزد الصفاء بیکرز دلہ ذاک روڈ پشاور سٹی

فون نمبر: 03005864066


شعبہ معاونت ا برائے سلامی بہنیں  دعوتِ اسلامی کے تحت 18 فروری 2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی،

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری نے سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے معاونت ذمہ دارن سے شیڈول کے حوالے معلومات اوراپنی تقرر کو سوفیصد مکمل کرنے کا ہدف سمیت دیگر اہم موضوعات پر کلام کیا ۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بہنوں کے نئے شعبے بنام شعبہ قاعدہ ناظرہ کورسز کی بریفنگ دیتے ہوئے شعبے کا نظام بتایا۔اس موقع پر نگران شعبہ روحانی علاج بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اولیائے کرام کے مزارات پر حاضری دینا باعث خیروبَرَکت اور اُن کے وسیلے سے دعائیں مانگنا قبولیت کا سبب ہے۔اسی سلسلے میں 18 فروری 2022ء بروز جمعہ  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مشہور صوفی بزرگ شاہ رکن عالم اور سلسلہ سہروردیہ کے صاحبِ کمال بزرگ بہاوالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہماکے مزارات پر حاضری دی۔رکنِ شوریٰ نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں میں لنگر بھی تقسیم کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام  17 فروری2022ء بروز جمعرات منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کی جانب سے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس موقع پر کراچی سٹی ذمہ دار، کورنگی، ساؤتھ اور سینٹرل کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران، 4 وکلا اور 4 کورٹ اسٹاف موجود تھے۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبارسے رہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے تحت فیروز آباد ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں قائم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ محمد ہاشم پیر زادہ کے نئے آفس میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں کراچی بار کے موجودہ اور سابقہ عہدیداران سمیت ہائی کورٹ اور سٹی کورٹ کے وکلاء نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار نےاس حلقے کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعت شریف سے کیا جبکہ نعت خواں شکیل عطاری نےبھی خوبصورت انداز میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

کراچی سٹی ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور دعا کروائی۔ بعدازاں امیر اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئےحضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں کھیر پوری سے شرکائے محفل کی تواضع کی گئی۔(رپورٹ: محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں نیو کراچی کےایک کوچنگ سینٹر میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کوچنگ کے اسٹوڈنٹس کی کافی تعداد میں شرکت رہی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن یاسر عطاری نے شرکائے کورس کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بتاتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 16 فروری 2022ء  بروز بدھ ملتان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے

شرکت کی ۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے وہاں ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیتے ہوئے راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے لئے ڈونیشن اکٹھے کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 16 فروری 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دارالسنہ للبنات میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں وہاں کی ناظمہ مفتشہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دارالسنہ کی بہتری کے لئے مدنی پھول بتائے مزید مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس کے علاوہ کورسز کروانے کے حوالے سے اہداف بھی دیئے۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 16 فروری 2022ء بروز بدھ ملتان دارالمدینہ کی برانچ میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں وہاں موجود ا سٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے دارالمدینہ کے انتظامات کا جائزہ لیا نیز دارالمدینہ کے نظام کی بہتری کے لئے مختلف تجاویز اور مدنی پھول پیش کئے۔ ساتھ ساتھ ہی پاکستان نگران نے مختلف کلاسز میں جاکر بچوں کی تعلیم و تربیت کا جائزہ لیا اور پڑھائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مفید نکات سے آگاہی دی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام16 فرور ی 2022ء کو ہزارہ  ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہِ رجب المرجب میں نفل روزے رکھنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے انہیں انفرادی کوشش سے دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہا کیا ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے15 فروری 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مظفر آباد ڈسٹرکٹ  اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مختلف اہداف دیئے گئےمثلاً تقرری مکمل کرنا، دارالسنہ کے لئے مدنی عملہ مکمل کروانا اور ہفتہ وار اجتماع مضبوط کرنے کےطریقۂ کار بتائے نیز اتحاد و اتفاق سے متعلق مدنی پھول بھی دیئے۔

٭دوسری جانب مظفر آباد میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنو ں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔ 


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اشاروں کی زبان کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں ذمہ داران کی شرکت جاری ہے۔

دورانِ کورس مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن حاجی محمد اطہر عطاری کی آمد ہوئی ۔رکنِ شوریٰ نے شرکائےکورس کی تربیت کرتے ہوئے’’ مبلغ کو کیسا ہونا چاہیئے‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)