
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کے تحت گزشتہ دنوں بنگلہ دیش میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں تمام ٹیچرز کی عالمی مجلس کی رکن
اسلامی بہن نے تربیت کی۔
مدنی
مشورے میں تربیت کے مدنی پھولوں میں
دارالمدینہ کے اصل مقصد اور طالب علم کے معیار کو بہتر بنانے کے بارے میں اسٹاف کی
ذہن سازی کی گئی۔ اس کے علاوہ اسٹاف کو خود بھی علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی
اور ایک بہترین معلمہ بننے کے لئے کتاب سیرت
مصطفیٰ ﷺ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

اللہ پاک نے انسان کی رہنمائی و ہدایت
کے لیے قرآن پاک کو نازل فرمایا اور انسان کو اشرف المخلوقات کے اعلیٰ منصب پر
فائز فرما کر انسانیت کو معراج بخشی اور مرد وعورت کو مختلف رشتوں کے ذریعے ایک
دوسرے کا ہمدرد بنایا، مرد کو عورت پر قوت عطا فرمائی جیسا کہ اس کا فرمان ہے: ” اَلرِّجَالُ
قَوّٰمُوْنَ عَلَى النِّسَآءِ “ترجمۂ کنز الایمان: مرد افسر ہیں
عورتوں پر۔ (پارہ5،
نساء، آیت34)
صدرالافاضل حضرت علامہ مولانا سید محمد
نعیم الدین مراد آبادی اس آیت کی تفسیر کے تحت فرماتے ہیں: عورتوں کو شوہر کی
اطاعت لازم ہے۔ مردوں کو حق ہے کہ وہ عورتوں پر رعایا کی طرح حکمرانی کریں اور ان
کے مصالح اور تدابیر اور تادیب و حفاظت کی سر انجام دہی کریں۔(تفسیر
خزائن العرفان، پارہ5، نساء، آیت34، ص164)
مرد کو باہر جاکر کھانے اور باہر کی ضروریات
کو پورا کرنے کے لئے بنایا گیا ہے جبکہ عورت کو گھر میں رہ کر اندرونی زندگی
سنبھالنے کی ذمہ داری عنایت کی گئی ہے۔ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ عورتوں کا
گھروں میں قید رکھنا ان پر ظلم ہے جب مرد باہر کی ہوا کھاتے ہیں تو ان کو اس نعمت
سے کیوں محروم رکھا جاتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ گھر عورت کیلئے قید خانہ نہیں
بلکہ اس کا چمن ہے۔ گھر کے کام کاج اور اپنے بال بچوں کی دیکھ بھال کر کے وہ ایسی
خوش رہتی ہے جیسے چمن میں بلبل۔ گھر میں رکھنا اس پر ظلم نہیں، بلکہ عزت و عصمت کی
حفاظت ہے۔ جیسے بکری اسی لیے ہے کہ رات کو گھر رکھی جائے اور شیر، چیتا اور محافظ
کتا اس لیے ہے کہ ان کو آزاد پھرایا جائے، اگر بکری کو آزاد کیا تو اس کی جان خطرے
میں ہے اس کو شکاری جانور پھاڑ ڈالیں گے۔ (اسلامی
زندگی، ص۱۰۴)
قرآن پاک میں اللہ پاک نے مختلف
احکامات بیان فرمائے ہیں، انہی احکامات میں سے ایک حکم پردے کا بھی ہے۔ اللہ
تعالیٰ نے انسان کو پردہ کرنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے تاکہ معاشرے سے بدنگاہی،
بدکاری ختم کی جاسکے اور انسان کو اس بات کا پابند بنایا جاسکے کہ اللہ پاک کی
حرام کردہ اشیا کو دیکھنا ممنوع ہے۔
اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا
ہے: مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی
حفاظت کریں۔ (پارہ18،
سورۃ نور،آیت30)
اسی طرح عورتوں کو پردہ کا حکم ارشاد
فرماتا ہے: اے نبی اپنی بیبیوں اور صاجزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرمادو کہ
اپنی چادروں کا ایک حصہ اپنے منہ پر ڈالے رہیں یہ اس سے نزدیک تر ہے کہ ان کی
پہچان ہوتو ستائی جائیں۔ (پارہ 22، احزاب،آیت59)
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ
عَلَیْہ فرماتے
ہیں: پہلے نظر بہکتی ہے، پھر دل بہکتا ہے، پھر ستر بہکتا ہے۔ (انوار
رضا، ص۳۹۱)
کن اعضا کا پردہ ضروری ہے:
پردہ کا معنی: ڈھانپنا، چھپانا ہے۔ مرد
کو ناف کے نیچے سے لے کر گھٹنوں سمیت چھپانا لازمی ہے، جس میں ناف شامل نہیں، عورت
کو دونوں ہتھیلیوں، دونوں پاؤں کے تلوؤں،پاؤں اور ہاتھوں کی پشت اور منہ کی ٹکلی
کے علاوہ سارا جسم چھپانا ضروری ہے۔ (الدرالمختار، کتاب الصلوۃ، ج۱،
ص۶۵)
حکم شرعی:
آج کل یہ بات سماعت کے دروازے پر بار
بار دستک دیتی ہے کہ پردہ تو صرف دل کا ہوتا ہے، جب کہ حقیقت تو یہ ہے کہ اس جملے
میں قرآن پاک کی اس واضح آیت کے انکار کا پہلو موجود ہے، جس میں ظاہری جسم کو
چھپانے کی تاکید فرمائی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے پارہ22، سورۃ احزاب،
آیت33 میں ارشاد فرماتا ہے: اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پردہ نہ رہو جیسے
اگلی جاہلیت کی بے پردگی۔
بے حیائی کے حیا سوز سمندر کی موجیں
ٹھاٹیں مارتی ہوئی بے لگام ہو چکی ہیں اور لوگ اپنی ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کو
خوب سجا سنوار کر کار کی فرنٹ سیٹ پر اور بائیک پر پیچھے بٹھاکر سفر کرنے میں فخر
محسوس کرتے ہیں جبکہ ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
ارشاد فرما تے ہیں: تین شخص جنت میں نہ جائیں گے ماں باپ کا نافرمان ،دیوث اور
مردانی وضع کی عورت۔(المستدرک للحاکم، ج۱، ص۷۲)
حضرت علامہ علاؤالدین حصکفی رَحْمَۃُ اللہِ
عَلَیْہ
در مختار میں دیوث کی تعریف یوں کرتے ہیں : دیُّوث وہ شخص ہوتا ہے جو اپنی بیوی یا
کسی محرم پر غیرت نہ کھائے۔ (رد المحتارعلی الدرالمختار،کتاب
الحدود،ج۶،ص۱۱۳)
اگرشوہر واقعی دیکھتا اور اس پر راضی ہوتا
ہے یا بقدرِ قدرت منع نہیں کرتا تو دیوث ہے اور دیوث پر جنت حرام ہے، نیز اقارب
فریقین جو منع نہیں کرتے شریک گناہ و مستحق عذاب ہیں، جیسا کہ رب تعالی کا فرمان
ہے: وہ ان بدکرداروں کو برائی سے منع نہ کرتے تھے البتہ جو وہ کرتے تھے بہت برا
ہے۔(پارہ6،
مائدہ، آیت79)۔ (فتاوٰی رضویہ)
دور حاضر میں بے پردگی کے اسباب:
دور حاضر میں بے پردگی کی بہت سی
وجوہات ہیں جن میں فلمیں، ڈرامے بھی ہیں کیونکہ ان میں پردہ کا نام و نشان ہی نہیں
ہوتا اور شرعی نکتہ نگاہ سے دیکھا جائے تو فلمیں ڈرامے دیکھنا حرام ہے۔ بنت حوا کے
سر سے چادر اتروانے میں بہت بڑا کردار موبائل اور انٹرنیٹ کا بھی ہے۔ رہی سہی کسر
کیبل اور سستے کال اور ایس ایم ایس پیکجز نے پوری کردی۔ سیر و تفریح کے نام پر
پارکس اور مخلوط تعلیمی نظام نے بھی پردے کی پاکیزگی کو سراسر روند کر رکھ دیا ہے۔
پہلے بھی عشق و محبت کیا جاتا تھا لیکن چھپ کر مگر اب تو بوائے فرینڈ اور گرل
فرینڈ کا ناپاک رشتہ قائم کرکے پارکس اور یونیورسٹی میں کھلم کھلا حیا کا جنازہ
نکالا جاتا ہے اور یہ بے تکلف دوستی اس
خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے کہ نہ ہونے کا ہو جاتا ہے۔ پھر والدین کو شادی کے لئے
مجبور کیا جاتا ہے، اگر والدین راضی نہ ہوں تو گھر سے بھاگ کر شادی کی جاتی ہے۔ ان
تمام کاموں کو اگر ایک لفظ میں تحریر کیا جائے تو
اسے بے پردگی کا نام دیا جائے گا۔
میرا جسم میری مرضی!
کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر یہ عنوان
زیر بحث رہا مگر ایسا ہرگز نہیں ہمارا جسم ہماری مرضی نہیں کیونکہ ہمارا خالق و
مالک اللہ پاک ہےاس نے ہمیں صرف اور صرف عبادت کے لئے پیدا فرمایا اور ہمیں دین
اسلام کی نعمتِ عظمیٰ سے سرفراز فرمایا، اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جس طرح ہر
مذہب، ہر تنظیم اور ہر ادارے کے کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں، اسی طرح اسلام بھی
اپنے ماننے والوں سے اللہ پاک اور رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہونے کا تقاضا کرتا ہے، اسلام نے عورت کو پردہ
کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ جو چیز جتنی قیمتی ہوتی ہے اس کی اتنی ہی حفاظت کی جاتی
ہے، ہمارا جسم، ہماری روح، ہمارے اعضا کا ایک ایک ذرہ اُسی کی تابع ہے، لہذا ہمیں
اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کی اطاعت کرتے ہوئے پردہ کو اپنانا چاہئے کیونکہ جو کار کپڑے سے ڈھکی ہوئی ہو، مٹی
سے محفوظ رہتی ہے، اپنی آنکھوں کو جھکا کر رکھیں، اس طرح ہم بدنگاہی سے بچنے میں
کسی حد تک کامیاب ہوسکتے ہیں۔
دنیا بہت آگے نکل چکی ہے!
بعض لوگوں کا کہنا ہے: دنیا بہت آگے
نکل چکی ہے، پردے کے معا ملے میں اتنی زیادہ سختی نہیں کرنی چاہئے تو ان کی خدمتوں
میں عرض ہے کہ اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کا کوئی بھی حکم ایسا نہیں جو مسلمان پر اس کی طاقت سے زائد ہو۔ جیسا کہ پارہ3،
سورۃ البقرہ، آیت286 میں ارشادِ خُداوَندی ہے: اللہ تعالیٰ کسی جان پر اس کی طاقت
سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔
موجودہ دور کی بے پردگی کو دیکھیں تو
اکبر الہ آبادی کی روح تڑپ کر کہتی ہے:
”بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں اکبر
زمیں میں غیرت ِقومی سے گڑگیا
پوچھا جو اُن سے آپ کا پردہ! وہ
کیا ہوا؟ کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کی پڑگیا“
گھر کے سربراہ کو چاہئے کہ اپنے گھر کی
خواتین کو پردہ کروائے اور اپنے گھر والوں کی کی اِصلاح کی ہر ممکن کوشش کرے۔
پارہ28، سورۃ التحریم کی چھٹی آیت کریمہ میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: اے ایمان والو!
اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔
ایک حدیث مبارکہ میں حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں: تم سب اپنے متعلقین کے سردار و حاکم
ہو اور ہر ایک سے اس کے ماتحت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ (مجمع
الزوائد، ص۳۷۴)
یاد رکھئے! شوہر اپنی بیوی کا، باپ
اپنے بچوں کا اور ہر شخص اپنے ماتحتوں کا ایک طرح سے حاکم ہے اور ہر حاکم سے قیامت
کے دن اُس کے ماتحتوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں پردہ کرنے
اور دیگر شرعی احکامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مزید معلومات کے لئے
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ’’پردے کے بارے میں سوال
جواب‘‘ کا مطالعہ فرمایئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام17 فروری 2022ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ
دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ’’چندہ کیسے جمع کریں ‘‘اس
حوالے سے شرعی اور تنظیمی تربیت نکات بتائے۔ مزیدانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنے کاذہن
دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کےتحت 17 فروری 2022ءبروز جمعرات لاہور ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں V ، Class,VII
& VI کی طالبات نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’
اللہ کی دی ہوئی نعمتیں اور ان کا شکر ادا کرنا ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا ۔ مزیداس سیشن میں طالبات کو اللہ کی
دی ہوئی بے شمار نعمتیں یاد دلانے کے ساتھ ساتھ ان کا بہترین استعمال بھی بتایا
گیا ۔ علاوہ ازیں طالبات کو آخر میں دعوت
اسلامی کے تحت ہونے والےآن لائن شارٹ
کورسز کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
تحت 17 فروری 2022ء بروز جمعرات یورپین یونین میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں( ناروے،آسٹریا ، اسپین ، ڈنمارک، فرانس، اٹلی اور بیلجئیم) کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح
اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کو بہتر بنانے سے متعلق مدنی پھول دیئے، اس کے ساتھ ساتھ ماتحت شعبہ مدنی مذاکرہ کی ماہانہ کارکردگی بڑھانے نیز اس کی وصولی کو سو فیصدمکمل بنانے پر ذہن بناتے ہوئے اس کے لئے معاون نکات بتائے۔ متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے
ملنے سوالات کے جوابات دیئے۔ علاوہ ازیں شعبے کےدینی کام کو بڑھانے کے لئے اہداف دیئے ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی
بہنیں) کے تحت 17 فروری2022 ء بروز جمعرات کراچی سٹی میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ
تعلیم کراچی سٹی کی صوبہ ذمہ دار اورڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں نئی تقررذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں
بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اورانہیں آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے۔ اس کے علاوہ دینی کاموں
میں پیش آنے والی کمزوریوں کو تلاش کرکےان کا حل تلاش کرنے اور شعبہ کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیر اہتمام17 فروری 2022ءبروز جمعرات ملک
بھرمیں کابینہ وائز کابینہ سطح پرمدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں مدرسۃ المدینہ گرلزکے
اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ان مدنی مشوروں میں اسلامی بہنوں کو نئی ذمہ
داریاں تقسیم ہوئیں اور انہیں شعبے کے
دینی کام کرنے سے متعلق تربیت کے مدنی پھول دیئے گئے۔ بعدازاں تعلیمی و اخلاقی
معیار،انتظامی امور و متفرق نکات سمجھائے گئے۔
ملتان
شہر میں صوبہ نگران وسرکاری ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت 20 فروری 2022ء بروز اتوار
عالمی و پاکستان مجلس مشاورت نگران
اسلامی بہن نے ملتان شہر میں صوبہ نگران و سرکاری ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔
مدنی مشورے میں نیو نظام کے تحت ڈسٹرکٹ نگران کے کارکردگی شیڈول اور ڈویژن نگران کے اپڈیٹ نکات کو سمجھایا گیا نیز انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے گئے۔
ملتان
شہر میں پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورےکا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت 19 فروری 2022ءبروز ہفتہ ملتان
شہر میں پاکستان مجلس مشاورت ذمہ دار و
پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ
ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورےکا
انعقاد ہوا ۔
عالمی و پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کے مدنی مشورے میں دفتر پاکستان مجلس مشاورت آفس اسلامی
بہنوں کی ناظمہ، پاکستان سطح سافٹ ویئر ذمہ داراسلامی بہنوں نے
بھی شرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت آفس کی ناظمہ نے شعبے کا مختصراً تعارف پیش کیا جبکہ سافٹ
ویئر ذمہ دار اسلامی بہن نے سافٹ ویئر کا تعارف، فوائد اور سافٹ ویئر کی
مختلف کارکردگیاں بھی بیان کیں ۔
علاوہ ازیں نیو نظام کے تحت عالمی و پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول کو سمجھایا اور صوبہ سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے جملہ دینی کاموں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
مزید سابقہ دینی کاموں کی مختلف ماہانہ و متفرق کارکردگی کا تقابل
کیا۔ علاوہ ازیں فیضان ِ صحابیات و گلی گلی مدارس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اہداف کو پورا
کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 فروری 2022ء کو سری
لنکا ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ علاقائی
دورہ اور محفل نعت کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس
بین الاقوامی اُمور کی اسلامی بہن نے دینی
کام میں ترقی کے مدنی پھول دئیے اور ہم
ہمت اور استقامت کے ساتھ دینی کام کرتے رہیں
اس کا ذہن دیا۔محفل نعت اور علاقائی دورہ کے ذریعے گھر گھر نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت
کےتحت 19فروری 2022 ءکوسینٹرل افریقہ ریجن میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تنزانیہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس بین الاقوامی اُمور کی
اسلامی بہن نے شعبہ علاقائی دورہ اور محفلِ
نعت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں کے حوالے سے تر بیتی نکات بتائے نیز تقرری کے اہداف بھی دئیے۔
فیضِ محمدی مسجد فیصل
آباد میں جاری کورس میں سیکھنے سکھانے کے
دینی حلقے کا سلسلہ
.jpeg)
شعبہ مدنی قافلہ کے زیر
اہتمام 18 فروی 2022ءبروز جمعہ فیضِ محمدی مسجد فیصل آباد میں جاری کورس میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں
کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
محمد شہباز عطاری صوبائی ذمہ دار پنجاب نے اسلامی بھائیوں کو راہِ خدا میں سفر کرنے اور اولیا کرام کی سیرت کے بارے میں بتایاکہ انہوں کیسے کیسے علم دین حاصل کیا نیز امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی مدنی قافلوں میں سفر کرنے والوں سے محبت کے بارے میں بتایا جس کے بعد اسلامی بھائیوں نے تین دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں کی نیتیں کی جس پر ان کے نام مع ایڈریس و نمبر بھی لکھ لئے گئے ۔(خبر دینے والے کا نام بدرمنیرعطاری)