27 فروری 2022 ء کوشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں کا  ڈسٹرکٹ لیہ ،تحصیل چوبارہ میں ایس ۔ایچ۔او۔چوبارہ ملک شریف ملانہ سے ملاقات ہوئی اور ڈی۔پی۔او۔لیہ سے ٹیلیفونک پر رابطہ ہوا، ذمہ دار نے نئے عہدے کے تعینات پر مبارک باد دیتے ہوئے ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ دار کا تعارف کروایاجس پر ڈی۔پی۔او۔لیہ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے سابق ایم۔این۔اےجمشید احمد خان دستی اور چئیرمین یونین کونسل فتح پور علی پور ملک عبدالرشید کنھواں سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں کا تعارف کروایااور ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں شرکت کی دعوت پیش کی اور ان کے پرسنل سیکریٹری کو ماہ نامہ فیضان مدینہ پیش کیا ۔

مزید ڈویژنل آفیسر اسپیشل برانچ ڈی۔جی۔خان سردار محبوب خان تنگوانی کے گھر پر ملاقات ہوئی ۔

اسی طرح بستہ ذمہ دار محمد سلیم عطاری سے بھی ملاقات ہوئی۔